Wednesday, 22 July 2020

غیر نبی کو نبی علیہ السّلام سے افضل سمجھنا کفر و گمراہی ہے

غیر نبی کو نبی علیہ السّلام سے افضل سمجھنا کفر و گمراہی ہے

محترم قارئینِ کرام اہلسنّت و جماعت کا عقیدہ ہے کہ : غیر نبی چاہے کتنے ہی بڑے مرتبے والا ہو کسی نبی علیہ السّلام کے برابر نہیں ہوسکتا ، جو کسی غیر نبی کو کسی نبی علیہ السّلام سے افضل بتائے وہ کافر ہے ۔ (قال التفتازانیرحمہ اللّٰہ تعالٰی: فما نقل عن بعض الکرامیۃ من جواز کون الولی افضل من النبی کفر وضلال ۔ (شرح عقائد النسفیۃ لایبلغ الولی درجۃ الانبیاء صفحہ نمبر 343)

اُستَاذُ العلماء شیخ التفسیر والحدیث علاّمہ غلام علی اشرفی اوکاڑی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : غیر نبی کو نبی علیہ السّلام سے افضل ماننا کفر و ضلالت اور الحاد و گمراہی ہے ۔ جو یہ کہیں کہ غیر نبی نبی علیہ السّلام سے افضل ہے اُن کا یہ اعتقاد کفر ہے ۔ (عقائدِالاِسلام صفحہ نمبر 9 مطبوعہ شعبہ نشر و اشاعت اشرف المدارس اوکاڑہ،چشتی)

صدرالشریعہ حضرت علاّمہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : عقیدہ نمبر 22 : انبیائے کرام علیہم السّلام ، تمام مخلوق یہاں تک کہ رُسُلِ ملائکہ علیہم السّلام سے افضل ہیں ۔ (1) ۔ ولی کتنا ہی بڑے مرتبہ والا ہو ، کسی نبی کے برابر نہیں ہوسکتا ۔ جو کسی غیرِ نبی کو کسی نبی سے افضل یا برابر بتائے، کافر ہے ۔ (بہار شریعت عقیدہ نمبر 22 جلد نمبر 1 صفحہ نمبر 47 مطبوعہ مکتبۃ المدینہ،چشتی)
(1) (وَکُلًّا فَضَّلْنَا عَلَی الْعَالَمِیْنَ) پ۷، الأنعام: ۸۶. في ''تفسیرالخازن''، ج۲، ص۳۳، تحت الآیۃ : (وَکُلاًّ فَضَّلْنَا عَلَی الْعَالَمِیْنَ) یعني : علی عالمي زمانھم ویستدلّ بہذہ الآیۃ من یقول : إنّ الأنبیاء أفضل من الملائکۃ؛ لأنّ العالم اسم لکلّ موجود سوی اللہ تعالی فیدخل فیہ الملک فیقتضي أنّ الأنبیاء أفضل من الملائکۃ . وفي ''التفسیر الکبیر''، پ۱، البقرۃ، ج۱، ص۴۳۰، تحت الآیۃ: ۳۴: (اعلم أنّ جماعۃ من أصحابنا یحتجون بأمر اللہ تعالی للملائکۃ بسجود آدم علیہ السلام علی أنّ آدم أفضل من الملائکۃ فرأینا أن نذکر ہہنا ہذہ المسألۃ فنقول: قال أکثر أھل السنّۃ: الأنبیاء أفضل من الملائکۃ) . وفي ''شرح المقاصد''، المبحث السابع، الملائکۃ، ج۳، ص۳۲۰۔۳۲۱: (فذہب جمہور أصحابنا والشیعۃ إلی أنّ الأنبیاء أفضل من الملائکۃ) ، (2) (في''منح الروض الأزہر'' ص ۱۲۱ : (أنّ الولي لا یبلغ درجۃ النبي، فما نقل عن بعض الکرامیۃ من جواز کون الولي أفضل من النبي کفر وضلالۃ وإلحاد وجہالۃ)، ملتقطاً. وفي''إرشاد الساري''، کتاب العلم، باب ما یستحب للعالم... إلخ، ج۱، ص۳۷۸: (فالنبي أفضل من الولي، وہو أمر مقطوع بہ، والقائل بخلافہ کافر، لأنّہ معلوم من الشرع بالضرورۃ).وفي ''الشفائ''، ج۲، ص ۲۹۰: (وکذلک نقطع بتکفیر غلاۃ الرافضۃ في قولہم: إنّ الأئمۃ أفضل من الأنبیاء).وفي ''المعتقد المنتقد''، ص۱۲۵: (إنّ نبیاً واحداً أفضل عند اللہ من جمیع الأولیائ، ومن فضل ولیاً علی نبي یخشی الکفر بل ہو کافر) ۔ (دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

مسئلہ رفع یدین مستند دلائل کی رشنی میں

مسئلہ رفع یدین مستند دلائل کی رشنی میں محترم قارئینِ کرام : علماء امت کا فیصلہ ہے کہ جن اختلافی مسائل میں ایک سے زائد صورتیں "سنّت&quo...