Saturday, 4 July 2020

رافضی ، ناصبی کون ؟ اور رافضیوں اور نیم رافضیوں کے فریب کا جواب

رافضی ، ناصبی کون ؟ اور رافضیوں اور نیم رافضیوں کے فریب کا جواب
محترم قارئینِ کرام امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : جب ہم حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مناقب بیان کرتے ہیں تو جاہلوں کے نزدیک  ہمارا شمار روافض میں ہوتا ہے اور جب میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ  کے مناقب بیان کرتا ہوں تو  مجھے ناصبی ہونے کا طعنہ دیا جاتا ہے ،پس میں  رافضی اور ناصبی رہونگا ان کی محبت کی وجہ سے یہاں تک کہ قبر میں دفن کیا  جاؤں ۔ (دیوان الامام شافعی مترجم اردو صفحہ نمبر 203 مطبوعہ انڈیا)

رافضی کسےکہتے ہیں

محترم قارئینِ کرام : رافضی کے معنی : (مجازاً) شیعہ انحراف کرنے والا اہل  تشیع کا ایک فرقہ سپاہیوں کا وہ گروہ جو اپنے سردار کو چھوڑ دے فرقہ رافضہ  فرقہ رافضہ کا ایک فرد رافضی کے انگریزی معنی :
(one of) a Shi'ite dissenting sect (Plural) روافض rva'fizadj & n.m
رافضہ یا روافض کے لفظ کے ساتھ کوئی پیشین گوئی حدیث میں نہیں ہے ۔ البتہ  ان لوگوں نے ایسے ایسے عقیدے گھڑے جو قرآن و حدیث کے صریح خلاف ہیں ، اس  لیئے علماء نے اس جماعت کا نام رافضی رکھا ۔

رافضی کے معنی ہیں تارکِ اسلام

چونکہ انہوں نے اپنے عقائد باطلہ کی وجہ سے اسلام کو چھوڑدیا اس لیئے انہیں  رافضی کہا جاتا ہے ۔ مثلاً ان کے عقائد میں سے یہ عقیدہ ہے کہ قرآن تحریف  شدہ ہے ۔ حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کی الوہیت کے قائل ہیں ۔ ام المومنین  حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر زنا کی تہمت لگاتے ہیں ۔ حضرت جبرئیل  علیہ السّلام کو خائن کہتے ہیں یعنی وحی امام غائب کے پاس لانے کے بجائے  حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے ۔ اپنے بارہ اماموں کے بارے  میں ان کا عقیدہ ہے کہ ان کو اللہ کی طرف سے نیا دین دیا گیا اور آسمانی  نئی کتاب دی گئی ہے ۔ شیعہ در حقیقت رافضی ہی ہیں ۔ وہ اپنے آپ کو بطور  تقیہ شیعہ ظاہر کرتے ہیں تاکہ غیر مضر تشیع کے ذریعے اہلِ سُنّت و جماعت  میں بھی رہا جائے اور جب موقعہ ملے تو اپنی رافضیت کو ظاہر بھی کر دیا جائے  ۔

شیعہ رافضی کے تاریخ اسلام کے امام و شیوخ علیہم الرّحمہ کے فتوے

حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کا فتویٰ
اگر میں اپنے شیعوں کو جانچوں تو یہ زبانی دعویٰ کرنے والے ہیں اور باتیں  بنانے والے نکلیں گے ، اور ان کا امتحان لوں تو یہ سب مرتد نکلیں گے ۔  (ارضہ کلینی:۱۰۷)

حضرت امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کا فتویٰ
لیغیظ بھم الکفار کے تحت فرماتے ہیں کہ رافضیوں کے کفر کی قرآنی دلیل یہ ہے  کہ یہ صحابہ رضی اللہ عنہم کو دیکھ کر جلتے ہیں ، اس لئے کافر ہیں ۔  (الاعتصام :۲/۱۲۶۱۔ روح المعانی:پارہ۲۶)

حضرت قاضی عیاض مالکی رحمۃ اللہ علیہ کا فتویٰ
کتاب الشفاء میں قاضی عیاض مالکی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : جو شخص ایسی  بات کرے کہ جس سے امت گمراہ قرار پائے اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی  تکفیر ہو ، ہم اسے قطعیت کے ساتھ کافر کہتے ہیں ، اسی طرح جو قرآن میں  تبدیلی یا زیادتی کا اقرار کرے ۔ (کتاب الشفاء:۲/۲۸۶،۸۲۱،چشتی)

حضرت غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا فتویٰ
حضرت غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی فرماتے ہیں کہ : شیعوں کے تمام گروہ  اس بات پر اتفاق رکھتے ہیں کہ امام کا تعین اللہ تعالیٰ کے واضح حکم سے  ہوتا ہے ، وہ معصوم ہوتا ہے ، حضرت علی تمام صحابہ رضی اللہ عنہم سے افضل  ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کی وفات کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ  کو امام ماننے کی وجہ سے چند ایک کے سوا تمام صحابہ مرتد ہوگئے ۔ (غنیۃ  الطالبین:۱۵۶۔۱۶۲)

حضرت امام فخر الدین رازی رحمۃ اللہ علیہ کا فتویٰ
تفسیر کبیر میں فرماتے ہیں : رافضیوں کی طر ف سے قرآن مجید کی تحریف کادعویٰ اسلام کو باطل کردیتا ہے ۔ (تفسیر کبیر:۱۱۸)

علامہ کمال الدین ابن عصام رحمۃ اللہ علیہ کا فتویٰ
فتح القدیر میں علامہ کمال الدین رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : اگر رافضی  ابوبکر صدیق و عمر رضی اللہ عنہما کی خلافت کا منکر ہے تو وہ کافر ہے ۔  (فتح القدیر، باب الامامت:۸)

صاحبِ فتاویٰ بزازیہ کا فتویٰ : ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کی خلافت کا  منکر کافر ہے ۔ حضرت علی ، طلحہ ، زبیر اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہم کو  کافر کہنے والے کو کافر کہنا واجب ہے ۔ (فتاویٰ بزازیہ:۳/۳۱۸)

ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ کا فتویٰ
شرح فقہ اکبر میں فرماتے ہیں : جو شخص ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کی  خلافت کا انکار کرے تو وہ کافر ہے ، کیونکہ ان دونوں کی خلافت پر تو صحابہ  رضی اللہ عنہم کا اجماع ہے ۔ (شرح فقہ اکبر:۱۹۸،چشتی)

حضرت مجدِّد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ کا فتویٰ
مختلف مکتوبات میں روافض کو کافر فرماتے ہیں ، ایک رسالہ مستقل ان پر لکھا  ہے جس کا نام رد روافض ہے ، اس میں تحریر فرماتے ہیں : اس میں شک نہیں کہ  ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما صحابہ میں سب سے افضل ہیں ، پس یہ بات ظاہر ہے  کہ ان کو کافر کہنا ان کی کمی بیان کرنا کفر و زندیقیت اور گمراہی کا باعث  ہے ۔ (ردّ روافض:۳۱)

علمائے احناف کا متفقہ فتویٰ
روافض اگر حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کی شان میں گستاخی کریں اور ان  پر لعنت کریں تو کافر کافر ہیں ، روافض دائرۂ اسلام سے خارج ہیں اور کافر  ہیں اور ان کے احکام وہ ہیں جو شریعت میں مرتدین کے ہیں ۔ (فتاویٰ  عالمگیری:۲/۲۶۸)

حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کا فتویٰ
اپنی کتاب مسویٰ شرح مؤطا امام محمد میں تحریر فرماتے ہیں کہ : اگر کوئی  خود کو مسلمان کہتا ہے لیکن بعض ایسی دینی حقیقتوں کی جن کا ثبوت رسول اللہ  صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم سے قطعی ہے ایسی تشریح و تاویل کرتا ہے جو  صحابہ و تابعین رضی اللہ عنہم اور اجماعِ امت کے خلاف ہے تو اس زندیق کہا  جائے گا اور وہ لوگ زندیق ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ ابوبکر و عمر رضی اللہ  عنہما اہل جنت میں سے نہیں ہیں ، لیکن اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ صلی اللہ  علیہ و آلہ وسلّم کے بعد کسی کو نبی نہ کہا جائے گا ، لیکن نبوت کی جو  حقیقت کسی انسان کا اللہ کی طرف سے مبعوث ہونا ، اس کی اطاعت کا فرض ہونا  اور اس کا معصوم ہونا ، یہ سب ہمارے اماموں کو حاصل ہے ، تو یہ عقیدہ رکھنے  والے زندیق ہیں اور جمہور متأخرین حنفیہ ، شافعیہ کا اتفاق ہے کہ یہ واجب  القتل ہیں ۔ (مسویٰ شرح مؤطا محمد)

صاحبِ درّ مختار کا فتویٰ
ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما میں سے کسی ایک کو برا بھلا کہنے والا یا ان  میں سے کسی ایک پر طعن کرنے والا کافر ہے اور اس کی توبہ قبول نہیں کی جائے  گی ۔ (درمختار)

علامہ شامی رحمۃ اللہ علیہ کا فتویٰ
جو سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر تہمت لگائے یا ابو بکر صدیق رضی اللہ  عنہ کی صحابیت کا انکار کرے تو اس کے کفر میں کسی شبہ کی گنجائش نہیں ۔  (شامی : ۲/۲۹۴)

ناصبی کون ؟

ناصبی جس کی جمع نواصب ہے اور اس کے لیئے ناصبہ اور ناصبیہ بھی استعمال کیا  جاتا ہے ۔  (القاموس المحیط ص177)،(فتح الباری 7:437،چشتی)
اس کی اصطلاحی تعریفات ایک سے زائد ہیں جن میں سے معروف درج ذیل ہیں :

علامہ زمخشری و علامہ آلوسی علیہما الرّحمہ لکھتے ہیں : بغض علی و عداوتہ ۔  ترجمہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بغض و عداوت کا نام ناصبیت ہے ۔ (الکشاف  4:777) (روح المعانی 30:172) ، علامہ حافظ ابن حجر العسقلانی رحمۃ اللہ  علیہ نے بھی یہی لکھا ہے ۔ (ھدی الساری ص 459،چشتی)
سیرت نگار ابن اسید الناس رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں : النواصب قوم یتدینون  ببغضۃ علی ۔   اور اس قول کو معروف لغوی ابن منظور اور فیروزاآبادی نےبھی  اختیار کیا ہے ۔ (المحکم والمحیط الاعظم 8:345)

علامہ ابن تیمیہ لکھتے ہیں : النواصب : الذین یوذون اہل البیت بقول و عمل ۔ (مجموع الفتاوی 3:154)

محترم قارئینِ کرام : آج کل کے روافض نے ایک پُر فریب طریقہ نکالا ہے ، اور  وہ یہ ہے کہ جو ان کے مکر و دجل کو بےنقاب کرتا ہے اسے یہ ناصبی کہہ دیتے  ہیں روافض نے یہ "ناصبی ناصبی" کی گردان اتنے زور شور سے کی کہ اب یہ حال  ہے کہ اگر کوئی سنی روافض کے مکر کا رد کرے تو اہل سنت عوام بھی اسے ناصبی  کہنے لگ جاتے ہیں ----! بھولے بھالے اہل سنت یہ بھی نہیں جانتے کہ اسلافِ  اُمّت علیہم الرّحمہ کے نزدیک جو ناصبی تھے ان کا اب کوئی وجود نہیں ، نہ  ہی ان جیسا عقیدہ و عمل اس شخص کے جیسا ھے کہ جسے وہ ناصبی کہہ رہے ہیں ۔  اسلافِ اُمّت علیہم الرّحمہ نے ایک خاص دور کے خاص رجحان رکھنے والوں کو  ناصبی کہا ہے ---! یہ چوتھی صدی ہجری میں شام کی ایک اقلیت تھی جو بنو امیہ  سے محبت اور روافض سے بغض رکھتی تھی ! جب روافض نے اس صدی میں پر پرزے  نکالے اور دس محرم کو سرعام سوگ و ماتم منانا شروع کیا تو ان شامی نواصب نے  اگلے سال سے دس محرم کو عید (خوشی) منانا شروع کر دی ، نئے کپڑے پہتے ،  خوشبو لگاتے ، رقص محفل و میلوں کا اہتمام کرتے ----! یہ سب وہ اپنی دانست  میں روافض کے رد میں کرتے تھے ، بہرحال----! الحمد للہ اب اس باطل فرقے کا  نام و نشاں بھی باقی نہیں ---! لیکن روافض پھر کیو ہر دوسرے بندے کو ناصبی  کہتے رہتے ہیں ؟

در اصل بات یہ ہے کہ یہی ان کا مذھب کہ ہر غیر رافضی ناصبی ہے ----! جی ہاں  ! دراصل ناصبی فی زمانہ روافض کا بناوٹی اصطلاحی لفظ ہے کہ جو ان کے مذھب  پر نہ ہو یا حضرت علی رضی اللہ عنہ پر خلفاء ثلاثہ رضی اللہ عنہم اور  انبیاء کرام علیہم السّلام کو فضیلت دیتا ہو تو وہ ناصبی ہے ----! یقینا یہ  بات بہت سوں کیلئے انجان ہوگی ، آپ سب کے لئے روافض شیعوں کے گھر کی  گواہیاں پیش خدمت ہے :

(1) فضیل کہتا ھے میں نے امام جعفر سے پوچھا کہ کیا سنی مرد شیعہ عورت سے نکاح کرسکتا ھے ؟ فرمایا : نہیں ! خدا کی قسم شیعہ عورت ناصبی (سنی) کیلئے حلال نہیں ۔ (فروع ج،۵،ص۳۵۰)

(2) عبد اللہ بن کے والد نے جعفر سے سے روایت کی ، کہتا ہے کہ میں سن رہا  تھا کہ کسی نے پوچھا کہ یہودی اور نصرانی عورت سے نکاح کیسا ہے ؟
فرمایا : مجھے ناصبی (سنی) عورت کے مقابلہ میں یہود یاعیسائی عورت سے نکاح زیادہ محبوب ہے ۔ (فروع،ج:۵،ص:۳۵۱)

(3) کسی مسلمان (شیعہ) مرد کیلئے جائز نہیں کہ وہ ناصبی (سنی) سے نکاح کرے  اور شیعہ مرد اپنی اپنی بیٹی کسی سنی مرد کو دے ۔ (من لایحضرہ الفقیہ باب  النکاح ج،۳ص،۳۸۵)

(4) شیخ نے فرمایا کسی شیعہ مرد کا نکاح ناصبی (سنی) عورت سے جائزنہیں ۔ (تہذیب الاحکام ،ج:۷صفحہ:۳۰۲)

(5) فضیل کہتا ہے کہ میں نے امام باقر سے پوچھا کیا میں سنی سے شیعہ عورت  کا نکاح پڑھا سکتا ہوں ؟ فرمایا : بالکل نہیں کیونکہ ناصبی کافر ہے ۔  (تہذیب ،جلد :۷،صفحہ :۳۰۳)

(7) امام باقر کے سامنےناصبی (سنی) کا ذکر ہوا تو انہوں نے فرمایا : ان سے  نکاح نہ کرو، نہ انکا ذبیحہ کھاؤ ، نہ ان کے ساتھ رہائش اختیار کرو ۔ (تہذیب ، ج ،۷،ص:۳۰۳)

(8) ابن ادریس نے کتاب سرائر میں کتاب مسائل محمد عیسیٰ سے روایت کی ہے کہ  لوگوں نے حضرت علی نقی کی خدمت میں عریضہ لکھا کہ ہم ناصبی کے جاننے اور  پہچاننے کے اس سے زیادہ محتاج ہیں کہ حضرت امیرالمومنین پر ابوبکر و عمر  اور عثمان کو مقدم جانے اور ان تینوں کی امامت کا اعتقاد رکھے ۔ حضرت نے  جواب میں فرمایا : سو جو شخص یہ اعتقاد رکھتا ہے وہ ناصبی ہے ۔ (حق الیقین  ازملاباقرمجلسی صفحہ ۶۸۸)

(9) ناصبی وہ ہے جو غیر امیرالمومنین کو اس جناب پرفضیلت دے اور وہ ہے جو  جبت و طاغوت صنمی قریش (حضرت ابوبکر و عمر  اور عثمان رضی اللہ عنہم) کو  امام و پیشوا جانے ۔ (اصلاح الرسوم صفحہ :۹۸)

(10) اصل نام فرقہ متخلفین کا ناصبی ہے دواعتبار پر ، اول یہ کہ ناصب عداوت  اہل بیت ہیں ، وسرے ناصب خلیفہ بہ ناحق اور فرقہ نواصب جن کالقب اہل سنت و  جماعت ہے ۔ (شمس الضحیٰ بجواب اظہار الہداصفحہ:۱۸۱)

محترم قارئینِ کرام : رافضی شیعوں کے درجنوں نہیں بلکہ سینکڑوں مزید حوالے  موجود ہیں مگر میرے خیال میں یہ دس حوالے ہی کافی ہیں ، یہ ثابت کرنے کے  لئے کہ رافضیوں کی نظر میں تمام اہل سنت و جماعت ہی نواصب ہیں ----! کیونکہ  اہل سنت و جماعت کا اجماعی و متفقہ عقیدہ ہے کہ حضرت ابوبکر و عمر اور  عثمان جنابِ على رضی اللہ عنہم سے افضل ہیں : علمائے اہلسنت کا اس امر پر  اتفاق ہے کہ رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد حضرت ابوبکر صدیق رضی  اللہ تعالی عنہ سب سے افضل و برتر ہیں ، ان کے بعد حضرت عمر رضی اللہ تعالی  عنہ ، پھر حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ اور اس کے بعد حضرت علی رضی اللہ  تعالی عنہ ، ان کے بعد عشرہ مبشرہ کے دیگر حضرات رضوان اللہ تعالی علیہم  اجمعین ، پھر اصحابِ بدر رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین ، پھر باقی اصحابِ  اُحد رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین ان کے بعد بیعتِ رضوان والے اصحاب  رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین اور ان کے بعد دیگر اصحابِ رسول صلی اللہ  علیہ وآلہ وسلم تمام لوگوں سے افضل ہیں ۔ (تاریخ الخلفاء مترجم اردو صفحہ  نمبر 45 مطبوعہ نفیس  اکیڈمی لاہور امام سیوطی رحمۃ اللہ علیہ،چشتی)۔  (تاریخ الخلفاء مترجم اردو صفحہ نمبر 45 مطبوعہ ممتاز اکیڈمی لاہور) ۔ لہٰذا آئندہ کسی کو ناصبی کہنے سے پہلے ضرور سوچ لینا ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی محترم قارئینِ کرام : : شب معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے دیدار پر...