Tuesday, 25 November 2014

شان رسالت صلّ اللہ علیہ وسلّم سے بد مذہبوں کی دشمنی .
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قرآن پاک: ان الذین یوذون اللّٰہ ورسولہ لعنھم اللّٰہ فی الدنیا والآخرۃ واعد لھم عذابا مہینا (پارہ ٢٢،سورۃ الاحزاب ، آیت ٥٧ ،)بے شک جو ایذا دیتے ہیں اللہ (عزوجل )اور اس کے رسول (ؐ) کو ان پر اللہ (عزوجل) کی لعنت ہے ۔ دنیا اور آخرت میں اور اللہ (عزوجل) نے ان کیلئے ذلت کا عذاب تیار کر رکھا ہے۔
غلط عقا ئد ()اللہ تعالیٰ جھوٹ بولنے پر قادر ہے ۔ (الجہد المقل مولوی محمود الحسن دیوبندی، یک روزہ اسماعیل دہلوی) () حضور نبی ئپاک ؐ کے بعد بھی کوئی نبی پیدا ہو تو خاتمیت محمدی میں کوئی فرق نہیں آتا ۔ (تحذیر الناس ، قاسم نانوتوی بانی دارالعلوم دیوبند) ()حضور کا علم زید و عمر بلکہ مجنون و حیوانات جیسا ہے (حفظ الایمان اشرف علی تھانوی) ()شیطان و ملک الموت کا علم حضور کے علم سے زیادہ ہے ۔ (البراہین قاطعہ رشید احمد گنگوہی) () نماز میں حضور کا خیال گدھے اور بیل کے خیال سے بُرا ہے ۔ (صراط مستقیم ، اسماعیل دہلوی) () ہر مخلوق بڑا ہو یا چھوٹا اللہ کی شان کے آگے چمار سے بھی زیادہ ذلیل ہے۔ () سب انبیاء و اولیاء ذرہ ناچیز سے بھی کمتر ہےں ۔ () حضور نبی ئپاک (ؐ) کی تعظیم بڑے بھائی کی سی کیجئے () حضور نبی ئپاک مر کر مٹی میں ملنے والے ہیں۔ رسول اللہ ؐ کے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا ۔ (تقویۃ الایمان مولوی اسماعیل دہلوی) ()ہندؤں کی سودی روپے کی سبیل سے پانی پینا جائز ہے ۔ () محرم میں ذکر حسین کرنا اور سبیل لگانا حرام ہے ۔ () محفل میلاد کا انعقاد کرنا ہر حال میں ناجائز ہے ۔ (فتاویٰ رشیدیہ مولوی رشید احمد گنگوہی ) یہ چند حوالے درج کئے ہیں آپ خود فیصلہ کریں کہ ایسے غلط عقائد رکھنے والے لوگ مسلمان کہلانے کے حق دار ہیں؟ اللہ تعالیٰ اپنے پیارے محبوب ؐ کے صدقہ ان بدمذہبوںکے شر سے بچائے اور ہمیشہ ہمیشہ مذہب مہذب مسلک حق اہلسنّت و جماعت پر ثابت قدم رکھے۔ آمین ۔
ادب کی اے خضر ہم کو دولت ملی ۔۔۔۔۔۔ مذہب حق اہلسنّت کی کیا بات ہے
غلط تراجم کی نشاندہی:
(پ٤سورہ آل عمرآن آیت ١٤٢)
ترجمہ: اور ابھی معلوم نہیں کئے اللہ نے جو لڑنے والے ہیں تم میں ( عبدالقادر)
حالانکہ ابھی خدا نے تم میں سے جہاد کرنے والوں کو تو اچھی طرح معلوم کیا ہی نہیں ۔ (فتح محمد جالندھری دیوبندی)
حالانکہ ہنوز اللہ تعالیٰ نے اُن لوگوں کو تو دیکھا ہی نہیں جنہوں نے تم میں سے جہاد کیا ہو۔ (تھانوی دیوبندی)
اور ابھی تک معلوم نہیں کیا اللہ نے جو لڑنے والے ہیں تم میں (دیوبندی محمود الحسن)
اور ابھی اللہ نے تمہارے غازیوں کا امتحان نہ لیا ۔ (اعلیٰ حضرت)
اللہ تعالیٰ جو علیم و خبیر ہے ، عالم الغیب والشہادۃ ہے علیم بذات الصدور ہے ان مترجمین کے نزدیک اُردو میں بے علم و بے خبر ہے ۔ آپ خود فیصلہ کریں ترجمہ پڑھنے کے بعد علم الٰہی کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟
(پ ٩سورہ انفال آیت ٣٠)
ترجمہ: اور وہ بھی فریب کرتے تھے اور اللہ بھی فریب کرتا تھا اور اللہ کا فریب سب سے بہتر ہے۔ ( عبدالقادر)
وہ بھی داؤ کرتے تھے اور اللہ بھی داؤ کرتا تھا اور اللہ کا داؤ سب سے بہتر ہے۔ (محمود الحسن دیوبندی)
اور وہ اپنا سا مکر کرتے تھے اور اللہ اپنی خفیہ تدبیر فرماتا تھا اور اللہ کی خفیہ تدبیر سب سے بہتر ۔(اعلیٰ حضرت)
(پ ٣٠سورہ والضحیٰ آیت ٧)
ترجمہ: اور پایا تجھ کو بھٹکتا پھر راہ دی ۔ ( عبدالقادر)
اور پایا تجھ کو راہ بھولا ہوا پس راہ دکھائی ۔ (رفیع الدین)
اور آپ کو بے خبر پایا سو رستہ بتایا(عبدالماجد دریا بادی دیوبندی)
اور تم کو دیکھا کہ راہ حق کی تلا ش میں بھٹکے بھٹکے پھر رہے ہو تو تم کو دین اسلام کا سیدھا راستہ دکھایا۔ (دیوبندی ڈپٹی نذیر احمد)
اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو شریعت سے بے خبر پایا سو آپ کو شریعت کا راستہ بتلا دیا ۔ (اشرف علی تھانوی )
اور تمہیں اپنی محبت میں خود رفتہ پایا تو اپنی طرف راہ دی ۔ (اعلیٰ حضرت)
(پ ٢٦سورہ الفتح آیت ١)
ترجمہ: ہم نے فیصلہ کر دیا تیرے واسطے صریح فیصلہ تاکہ معاف کرے تجھ کو اللہ جو آگے ہوئے تیرے گناہ اور پیچھے رہے ۔ (عبدالقادر)
بے شک ہم نے آپ کو ایک کھلم کھلا فتح دی تا کہ اللہ آپ کی سب اگلی پچھلی خطائیں معاف کر دے۔ (عبدالماجد دریا بادی دیوبندی)
بے شک ہم نے آپ کو ایک کھلم کھلا فتح دی تا کہ اللہ تعالیٰ آپ کی سب اگلی پچھلی خطائیں معاف کر دے۔ (تھانوی دیوبندی)
بے شک ہم نے تمہارے لئے روشن فتح دی تا کہ اللہ تمہارے سبب سے گناہ بخشے تمہارے اگلوں کے اور تمہارے پچھلوں کے۔ (اعلیٰ حضرت)
قارئین کرام! خود فیصلہ کریں کہ ایسے غلط ترجمے کرنے والے لوگوں کا مسلک کیسے صحیح ہو سکتا ہے ۔ ایمان کی حفاظت کیلئے صرف اعلیٰ حضرت مجدد دین و ملت امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ کاترجمہ ''کنز الایمان''پڑھے

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...