دعا بعد نماز جنازہ:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قرآن و حدیث کی روشنی میں اہلسنّت و جماعت کا یہ عقیدہ ہے کہ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کرنا' بخشش و مغفرت طلب کرنا' اپنے لئے یا کسی دوسرے مسلمان بھائی کیلئے جنازہ سے پہلے یا بعد جائز ہے ۔ اس میں کسی مخصوص وقت یا جگہ کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ قرآن پاک میں ارشاد باری تعالیٰ ہے
اور تمہارے رب نے فرمایا مجھ سے دعا کرو میں قبول کروں گا۔
(سورہ غافر/ المومن' آلایہ ٦٠، پارہ ٢٤، رکوع ١١)
آیت نمبر ٢:
دعا قبول کرتا ہوں پکارنے والے کی جب مجھے پکارے۔
(پارہ ٢، سورہ البقرہ، آیت ١٨٦، رکوع ٧)
حدیث مبارکہ: اذا حملیتم علی المیت فاخلصوا لہ الدعائ
جب تم میت پر نماز جنازہ پڑھ لو تو اس کیلئے خاص دعا مانگو۔
(ابن ماجہ ص ١٠٩، مشکوٰۃ شریف ص ١٤٦، ابوداؤد شریف جلد٢، ص ١٠٠)
نمازِ جنازہ کے بعد مسلمان مل کر اپنے فوت شدہ بھائی کیلئے دعا مغفرت کرتے ہیں ۔ اگر کوئی شخص گنہگار ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے کسی نیک بندے کی دعا کے صدقے اُس کی بخشش و مغفرت فرما دیتا ہے۔ نماز جنازہ کے بعد دعا کرنا ' قرآن و حدیث سے ثابت ہے۔ جو بدعقیدہ لوگ نماز جنازہ کے بعد دعا کے منکر ہیں اُن کو غور کرنا چاہیئے کہ حدیث مبارکہ میں ہے: من لم یسمال اللہ یغضب علیہ
جو اللہ تعالیٰ سے نہ مانگے اللہ تعالیٰ اس پر غضب فرماتا ہے۔
(ابن ماجہ ص ٢٨٠، ترمذی جلد٢، ص ١٧٥، مشکوٰۃ ص ١٩٥)
ثابت ہوا کہ ہم نماز جنازہ کے بعد دعا مانگ کر رحمت و بخشش حاصل کرتے ہیں ۔ اور منکرین انکار کر کے اپنے لئے او ر اپنے فوت شدہ کیلئے اللہ کا غضب حاصل کرتے ہیں ۔
پسند اپنی اپنی مقام اپنا اپنا ۔
Tuesday, 25 November 2014
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ
حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...
-
شوہر اور بیوی ایک دوسرے کے اعضاء تناسلیہ کا بوسہ لینا اور مرد کو اپنا آلۂ مردمی اپنی بیوی کے منہ میں ڈالنا اور ہمبستری سے قبل شوہر اور...
-
شانِ حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ قرآن و حدیث کی روشنی میں محترم قارئینِ کرام : قرآن پاک میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے : وَ یُطْعِمُوْ...
-
درس قرآن موضوع آیت : قُلۡ ہَلۡ یَسۡتَوِی الَّذِیۡنَ یَعۡلَمُوۡنَ وَ الَّذِیۡنَ لَا یَعۡلَمُوۡنَ قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَ...
No comments:
Post a Comment