Wednesday, 2 June 2021

میلاد کو بدعت کہنے والوں سے کچھ سوال حصّہ دوم

 میلاد کو بدعت کہنے والوں سے کچھ سوال حصّہ دوم

محترم قارئینِ کرام : کچھ سوالات ہم نے حصّہ اوّل میں کیئے کچھ سوال حصّہ دوم میں کیئے جا رہے ہیں جن کے جوابات قرآن و حدیث اور عمل صحابہ رضی اللہ عنہم کی روشنی میں مطلوب ہیں ۔

یہ سعودی ڈے کہاں سے آیا ہے ؟
کیا یہ ضلالت اور بربادی کی طرف لے جانے والی بدعت نہیں ؟

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کو شرک وبدعت قرار دینے والوں کے لیے سعودی ڈے کا اہتمام کس طرح ایمان اور اسلام بن جاتا ہے ؟

یہ یہ بڑے بڑے تمہارے مدارس کہاں سے آئے ہیں ؟
کیا ان مدارس کا نصاب اور قیام کل کا کل بدعت نہیں ۔۔۔۔ ؟

مکہ شریف اور مدینہ منورہ کی مساجد پر لگائے گئے یہ لاکھوں کروڑوں روپیوں کے مینار اورگنبد کہاں سے آئے ہیں ؟
کیا یہ کھلی ہوئی بدعت نہیں ؟

سعودی کرنسی پر یہ گمراہ وہابی نجدی حکمرانوں کی تصاویر کہاں سے آئی ہیں ؟
کیا یہ جہنم میں لے جانے والی نجدی بدعت وہابیوں کی پیداوار نہیں ؟

یہ سعودی عرب کا نام کہاں سے آیا ہے ؟
کیا یہ مقدس ترین ملک ۔۔۔۔ نجدیوں وہابیوں کے باپ داداوں کی ملکیت تھی جو اسے ظالم وجابر سعود نامی بدنام زمانہ غاصب حکمراں کے نام منسوب کردیا گیا ؟

یہ وہابیوں کے اخبارات اور رسائل کہاں سے آئے ہیں ۔۔۔۔؟ کیا یہ بدعت نہیں ؟

یہ پرنٹ کیا ہوا کاغذ پر قرآن کہاں سے آیا ہے ؟
کیا اس طرح قرآن کو چھاپنے کی ہدایت اللہ و رسول ( عزوجل و صلی اللہ علیہ دسلم ) نےدی ہے ؟

یہ پریس سے چھپی حدیث کی کتابیں کہاں سے آئی ہیں ؟

کیا یہ حدیث کی کتابوں کا جدید انداز میں چھاپنا اور منظرعام پر لانا بدعت نہیں ؟

یہ سیرت کے جلسے اور اہلحدیث کانفرنسوں کی بدعات کا سلسلہ کہاں سے آیا ہے ؟

یہ اہل حدیث اورسلفی نام کا بدعتی فرقہ کہاں سے آیا ہے ؟

یہ شوشل میڈیا کے ذریعے وہابی فر قہ کے گمراہ کن عقائد و نظریات کی تبلیغ و اشاعت کی اجازت کہاں سے آئی ہے ؟

یہ ڈاکٹر ذاکر نائیک اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو سعودی حکومت کے ذریعے دیے جانے والے سعودی ایوارڈ کی بد عت کہاں سے آئی ہے ؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے سیرت کانفرنس کتنی بار منائی تھی ؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے جشن بخاری کتنی بار منایا تھا ؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے دفاع پاکستان کانفرنس کتنی بار منائی تھی ؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے جشن نزول قرآن کتنی بار منایا تھا ؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے جلوس مدح صحابہ کتنی بار نکالا تھا ؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے یوم صحابہ کتنی بار منایا تھا ؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نےجشن دیوبند کتنی بار منایا تھا ؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے اہلحدیث کانفرنس کتنے بار منائی تھی ؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم یوم احسان الٰہی ظہیر کتنی بار منایا تھا ؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے یوم نانوتوی کتنی بار منایا تھی ؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے جہاد کانفرنس کتنی بار منائی تھی ؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے یوم شھداء کتنی بار منایا تھا ؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے کتنی مسجدوں کے مینار بنائے تھے ؟
صد سالہ جشن دیوبند اور صد سالہ جشن جمیعت علمائے اسلام دیوبند کس دلیل سے جائز ہیں ؟
کیا یہ جشن منانا بدعت و گمراہی نہیں ہے ؟

نوٹ : ابھی تک پہلی قسط میں کیئے گئے ایک سوال کا بھی قرآن و حدیث اور عمل صحابہ رضی اللہ عنہم کی روشنی میں جواب نہیں دیا گیا سوائے گالم گلوچ اور بیہودہ گوئی کے : اس لیئے میلاد النبی صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلّم پر اعتراضات کرنے والے وہابی علماء و مبلغین اور فیس بکی مفتیے قرآن وحدیث اور عمل صحابہ رضی اللہ عنہم سے ان باتوں کو ثابت کریں اور جواب دیں ۔ جواب کا متنظر ڈاکٹر فیض احمد چشتی ۔

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...