Sunday, 31 May 2020

ہمارے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے کمالات و خصائص

ہمارے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے کمالات و خصائص
محترم قارئینِ کرام : بچپن میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم چاند سے باتیں کیا کرتے تھے، جس وقت آپ اس کی طرف انگشت مبارک سے اشارہ فرماتے تو وہ آپ کی طرف جھک جاتا۔
ہمارے حضور سرورِ عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دونوں جہانوں کے وجود کے لیے باعث تخلیق ہیں یعنی اگر آپ نہ ہوتے توکچھ بھی نہ ہوتا جیسے احادیث قدسیہ میں وارد ہے۔لَوْلَاکَ لَمَا خَلَقْتُ الْاَرْضَ وَلَا الْاَفْلاَکَ وَلَاالْجَنَّۃَ وَلَا النَّارَاوْکَمَا قَالَ لَوْ لَاکَ لَمَا اَظْھَرْتُ الرُّبُوْبِیَّہَ۔
یعنی اے محبوب اگر تم نہ ہوتے تو میں زمین و آسمان، جنت و دوزخ نہ بناتا۔
بلکہ ارشاد فرمایا:اگر پیارے تو نہ ہوتا تو میں اپنا رب ہونا ظاہر نہ کرتا۔

قرآن تو ایمان بتاتا ہے انہیں
ایمان یہ کہتا ہے مِری جان ہیں یہ

جب اللہ تعالیٰ نے سب اشیاء حضور پُر نور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے پیدا فرمائیں تو پھر آپ زمین و آسمان کے مالک ہوئے۔ مالک اپنی ملکیت میں تصرف کر سکتا ہے اور مالک کو اپنی شے کی خبر ہوتی ہے اِسی لئے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے منجانب اللہ عزوجل علم غیب کا عقیدہ اور آپ کو ’’متصرف فی الاکوان باذن اللہ‘‘ ماننا آپ کے کمالات میں سے ہے۔
حبیب خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم:حضور سرورِ عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حبیب خدا ہیں اور اس وصف کی وجہ سے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فخر بھی ہے۔ حدیث شریف میں ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم باہم مصروفِ گفتگو، تھے کسی نے کہا کہ ابراہیم علیہ السلام خلیل اللہ ہیں، کوئی کہتا موسیٰ علیہ السلام کلیم اللہ ہیں، کوئی کہتا آدم علیہ السلام صفی اللہ ہیں، کوئی کہتا عیسیٰ علیہ السلام روح اللہ ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کی گفتگو اپنی قیام گاہ میں سن رہے تھے، باہر تشریف لائے تو فرمایا ’’وَاَنَا حَبِیْبُ اللہِ‘‘ اور میں حبیب اللہ ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے طفیل جملہ انبیاء علیہ السلام و اولیاء رحمتہ اللہ علیہم، بھی محبوبانِ خدا ہیں اور قیامت میں ان سب کی شفاعت حق ہے اور انبیاء و او لیاء سب کی شفاعت سے مطلقاً انکار صریح بددینی اور بحکم فقہا موجب اکفاء ہے۔
فقہائے کرام کے نزدیک وہ منکر کافر ہے۔ امام اجل ابن الہام فتح تقدیر شرح ہدایہ میں فرماتے ہیں کہ: لَا تَجُوْزُ الصَّلوٰۃُ خَلْفَ مُنْکِرِ الشَّفَاعَۃِ کَانَّہُ کَافِرٌ.منکر شفاعت کے پیچھے نماز نہیں ہوسکتی اس لیے کہ وہ کافر ہے۔
اسی طرح ’’فتاویٰ خلاصہ و بحرالرائق‘‘ وغیرہ ہما میں ہے۔ ’’فتاویٰ تاتار خانیہ‘‘ پھر ’’طریقہ محمدیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم‘‘ میں ہے۔مَنْ اَنْکَرَ شَفَاعَۃَ الشَّافِعِیْنَ یَوْمَ الْقِیٰمَۃَ فَھُوَ کَافِرٌ.قیامت میں شفیعوں کی شفاعت کا منکر کافر ہے۔
علم غیب:اللہ تعالیٰ کی عطاء سے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں کہفَعَلِمْتُ مَافِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الاَرْض۔ پس جان لیا میں نے جو آسمانوں اور زمینوں میں ہے۔ بےشک سمیٹ لی گئی میرے لیے زمین پس میں نے اس کی مشرقوں اور مغربوں کو دیکھا۔(مشکوۃ:51)
ایک حدیث میں راوی بیان کرتے ہیں کہ کھڑے ہوئے ہم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور خبر دی ہم کو ابتدائے مخلوق سے لے کر جنتیوں اور دوزخیوں کو اپنے اپنے مقامات میں داخل ہونے تک۔(مشکوۃ:506،چشتی)
حضرت عمرو بن اخطب انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خبر دی ہم کو ہر اُس بات کی جو ہونے والی ہے قیامت تک۔(مشکوۃ:533)
’’تفسیر روح البیان‘‘ میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: پس جان لیا میں نے علم اولین و آخرین کو، اور ایک روایت میں ہے علم ہر چیز کا جو ہوچکی اور جو بات آخر تک ہوگی۔(روح البیان232/9)
تصرفات:اللہ تعالیٰ کے اِذن سے حضور سرورِ عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان سے گرمی سردی کی تاثیر دور کرے اور ان کی آنکھ میں درد تھا۔ لعاب دہن اُن کی آنکھ میں ڈالا، اسی ساعت ان کو شفا حاصل ہوئی۔ اس کے بعد کبھی دردِ چشم عارض نہیں ہوا۔ (بخاری کتاب المناقب باب مناقب علی بن ابی طالب، بخاری کتاب المغازی باب غزوہ خیبر) ایک اور واقعہ یہ ہے کہ حضرت قتادہ بن النعمان کی آنکھ کو زخم پہنچا اور آنکھ رخسارہ پر نکل آئی۔ اس کو اپنی جگہ پر رکھ دیا۔ چنانچہ وہ آنکھ بہترین اور خوب ترین آنکھوں میں ہوگئی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کے لیے دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ ان کو ’’تاویل قرآن‘‘ اور ’’تفقہ فی الدین‘‘ عنایت فرمائے، سو ایسا ہی واقعہ ہوا۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی خرما میں دُعائے برکت کی اور وہ بہت ہی تھوڑی تھیں۔ اس دُعا کے سبب حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے ان سے قرض خواہوں کا حق ادا کر دیا پھر بھی تیرہ و سق باقی رہ گئے۔ (بخاری، مشکوٰۃ باب فی المعجزات پہلی فصل)۔ ایک واقعہ یہ ہے کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ کا اونٹ چلنے میں سب سے پیچھے رہ جاتا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دُعا فرمائی تو سب سے آگے جایا کرتا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کے لیے طویل عمر اور کثرتِ مال و اولاد کے لیے دعا فرمائی تو آپ رضی اللہ عنہ نے لمبی عمر پائی اور آپ کی اولاد بڑی ہوئی۔ (متفق علیہ مشکوٰۃ باب جامع المناقب پہلی فصل) ایک اعرابی کی درخواست پر بارش کے لئے دُعا فرمائی جو متواتر ہفتہ بھر جاری رہی، پھر دُعا فرمائی تو بارش رُک گئی۔ (مشکوٰۃ باب فی المعجزات پہلی فصل متفق علیہ) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عتبہ بن ابی لہب پر ہلاکت کی دُعا کی تو اُس کو راہِ شام میں شیر نے پھاڑ ڈالا۔
ردالشمسّ:سورج لوٹانا حضور سرورِ دو عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کمالات میں سے ایک ہے، لیکن افسوس ہے کہ اس کا انکار ’’غیر مسلم‘‘ کرتے تو کوئی حرج نہ تھا کہ وہ ہوئے جو غیر مسلم، آج اسلام کا دم بھرنے والے بلکہ علم کے مدّعی اس بہت بڑے کمال کا انکار کر بیٹھے اور وجہ یہ بیان کی کہ یہ کسی صحیح حدیث سے ثابت ہیں حالانکہ یہ ان کا ایک لنگڑا عذر ہے اس لئے کہ حدیث پاک صحیح ہے جیسے ایک صحیح حدیث کو ہونا چاہیے۔ فقیر پہلے حدیث پاک کا متن عرض کرتا ہے اس کے بعد اس کی سند کی تحقیق عرض کرے گا۔
عن اسمآء بنت عمیس ان النبی ﷺ کان یوحٰی الیہ وراسہٗ فی حجر علی فلم یصل العصر حتی غربت الشمس فقال رسول اللہ ﷺ اصلیت یا علی قال لافقال اللھم انہ کان فی طاعتک وطاعۃ رسولک فار دو علیہ الشمس قالت اسمآ ء فرایتھا غربت ثم رایتھا طلعت بعد ما غربت ووقفت علی الجبال ولارض وذالک بالصھباء فی خیبر۔ (رواہ الطحاوی فی مشکل الاثار)
ترجمہ: یعنی حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ خیبر میں صہبا کے مقام پر سید دو عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، حضرت علی رضی اللہ عنہ کی گود میں سر مبارک رکھ کر آرام فرما رہے تھے اور حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر وحی نازل ہورہی تھی۔ سورج غروب ہوگیا اور حضرت مولیٰ علی رضی اللہ عنہ نے ابھی عصر کی نماز نہ پڑھی تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اے پیارے علی! کیا ابھی نماز نہیں پڑھی۔ حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: نہیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دُعا کی: یااللہ! علی المرتضیٰ تیری اور تیرے رسول کی اطاعت میں تھے، لہٰذا سورج کو واپس لوٹا دے۔ حضرت بی بی اسماء رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے سورج کو دیکھا کہ وہ غروب ہوجانے کے بعد واپس لوٹ آیا اور خیبر میں صہبا پر یہ واقع ہوا۔اس حدیث مبارکہ کے متعلق آئمہ حدیث، اولیائے امت اور ملت رحمہم اللہ تعالیٰ کے تاثرات و ارشادات درج ذیل ہیں، اور یہ فہرست طویل ہے لہٰذا چند نمونے حاضر ہیں۔
(1) حضرت سیدنا امام طحاوی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں۔ ھٰذانہ حدیثان ثابتان رواتھما ثقات۔ (شفا شریف: ١/٢٨٤) یعنی اس حدیث پاک کی دونوں سندیں ثابت ہیں اور ان کے راوی ثقہ ہیں
(2) حضرت ملاعلی قاری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں۔قال طحاوی و ھٰذان، حدیثان ثابتان، ای عندہ وکفیٰ بہ حجۃ ٌ و رواتھما ثقات فلا عبرۃ بمن طعن فی رجا لھما۔(شرح شفا علی نسیم الریاض، ٣/١١)
یعنی جب یہ دونوں حدیثیں امام طحاوی کے نزدیک ثابت ہیں تو یہ حجت کے لیے کافی ہے اور دونوں حدیثوں کے راوی ثقہ ہیں لہٰذا ان دونوں حدیثوں کے راویوں میں طعن کرنے والے کا کوئی اعتبار نہیں ہے۔
(3) سیدنا امام احمد بن صالح مصری رحمتہ اللہ علیہ استاذ امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں۔حکی الطحاوی ان احمد بن صالح کان یقول لاینبغی لمن سبیلہ العلم التخلف عن حفظ حدیث اسمآہ لانہ من علامات النبوۃ۔(شفا: ١/٢٨٤)
ترجمہ: یعنی امام طحاوی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ امام احمد بن صالح فرمایا کرتے تھے ’’اہل علم کو لائق نہیں کہ وہ حدیث اسماء (ردشمس والی) حدیث یاد نہ کریں کیوکہ یہ حدیث تو علاماتِ نبوت سے ہے۔
(4)حضرت علامہ ابن عابدین شامی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی کتاب ’’ردالمختار‘‘ میں عنوان یوں قائم کیا ’’مطلب لوردت الشمس بعد غروبھا:1/360‘‘ اس کے تحت حضرت اسماء رضی اللہ عنہا والی حدیث پاک جس میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے لیے حبیب خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دُعا سے ڈوبا ہوا سورج واپس آیا بیان کرنے کے بعد فرمایا ’’والحدیث صححہ الطحاوی وعیاض واخرجہ جماعۃٌ منھم الطبرانی بسند حسن‘‘ (ردالمختار ١/٣٢) یعنی اس حدیث کو امام طحاوی رحمتہ اللہ علیہ نے اور حضرت قاضی عیاض رحمتہ اللہ علیہ نے صحیح ثابت کیا ہے اور اس حدیث کو محدثین کی ایک جماعت نے با سند حسن ذکر کیا ہے، ان میں سے محدث طبرانی ہیں۔ اس کے بعد علامہ ابن عابدین نے فرمایا ’’واخطا من جعلہٗ موضوعاً کابن الجوزی وقواعدنا لایا یاہ‘‘(ردالمختار ج1، ص361) یعنی ابن جوزی وغیرہ جنہوں نے اس حدیث کو موضوع کہا، انہوں نے غلط کہا ہے، اور اہل سنت و جماعت کے قواعد کے یہ بات خلاف نہیں۔
(5) حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ’’مخفی نہ رہے کہ ان کا (یعنی بعض افراد کا) یہ کہنا کہ کتب صحاح میں حدیث مذکورہ کو ذکر نہیں کیا گیا اور حسن و منفرد ہے۔ یہ بات قابل غور و فکر ہے کیونکہ جب امام طحاوی، احمد بن صالح، طبرانی اور قاضی عیاض رحہم اللہ تعالیٰ اس کی صحت اور اس کے حسن ہونے کے قائل ہیں اور انہوں نے اپنی کتابوں میں نقل کیا ہے تو اب یہ کہنا کہ کتب صحاح و حسان میں ذکر نہیں کیا گیا دُرُست نہ ہوگا، اور لازم نہیں ہے کہ تمام ہی احادیث مبارکہ کتب صحاح و حسان میں ذکر ہوں۔ نیز ان کا کہنا کہ اہل بیت میں سے ایک مجہول و غیر معروف عورت نے نقل کیا ہے جس کا حال کسی کو معلوم نہیں، یہ بات سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کے بارے میں کہنا ممنوع ہے اس لیے کہ وہ جمیلہ ۔۔۔ جلیلہ۔۔۔ اور عاقلہ و دانا عورت ہیں، ان کے احوال معلوم و معروف ہیں علامہ خفاجی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں۔ ابن تیمیہ اور ابن جوزی کا یہ کہنا کہ حدیث اسماء موضوع ہے، بےشک ان کا یہ کہنا ڈھگوسلہ ہے۔ (مدارج النبوت مترجم، ج دوم، 430)

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کےلیئے ڈوبا سورج پلٹایا یہ حدیث صحیح ہے مکمل تحقیق و تخریج کے ساتھ : حضرت علی کرم اللہ وجہہ کےلیئے ڈوبا سورج پلٹایا اس حدیث پاک سے پتہ چلا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کا اختیار آسمانوں اور چاند پر بھی ہے آور آپ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کو اللہ نے کل کائینات کا مالک و مختار بنا کر بھیجا ہے سبحان اللہ ۔
اس حدیث پاک کے رجال صحیح ھیں اور یہ صحیح حدیث ہے : رواه الطبرانی بأسانيد، ورجال أحدهما رجال الصحيح غير إبراهيم بن حسن، وهو ثقة، وثّقه ابن حبان، ورواه الطحاوی في مشکل الآثار (2 / 9، 4 / 388. 389) وللحديث طرق أخري عن أسمائ، وعن أبي هريرة، وعليّ ابن أبي طالب، وأبي سعيد الخدريث .
وقد جمع طرقه أبو الحسن الفضلي، وعبيد اﷲ بن عبد اﷲ الحسکا المتوفی سنة (470) في (مسألة في تصحيح حديث ردّ الشمس،چشتی)، والسيوطي في (کشف اللبس عن حديث الشمس). وقال السيوطي : فی الخصائص الکبری (2 / 137) : أخرجه ابن منده، وابن شاهين، والطبرانی بأسانيد بعضها علی شرط الصحيح. وقال الشيباني في حدائق الأنوار (1 / 193) : أخرجه الطحاوي في مشکل الحديث والآثار. بإِسنادين صحيحين .
وقال الإمام النووي فی شرحه علی صحيح مسلم (12 / 52) : ذکر القاضيص : أن نبينا صلی الله عليه وآله وسلم حبست له الشمس مرّتين … ذکر ذلک الطحاوي وقال : رواته ثقات .
حضرت اسماء سے یہ حدیث روایت کی گئی ہے جسکا ترجمہ آپ نیچے پڑھ سکیں گے، یہ حدیث مختلف کتابوں میں مختلف طرق سے بیان ہوئی ہے سب سے پہلے عربی میں احادیث پیش خدمت ہیں ، ان کی صحت پر اقوالِ سلف بعد میں پیش کیا جائے گا۔پہلے عربی احادیث ملاحظہ فرمائیں :
حَدَّثَنَا أَبُو أُمَيَّةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى الْعَبْسِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَسَنِ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْحُسَيْنِ، عَنْ أَسْمَاءَ ابْنَةِ عُمَيْسٍ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوحَى إِلَيْهِ وَرَأْسُهُ فِي حِجْرِ عَلِيٍّ فَلَمْ يُصَلِّ الْعَصْرَ حَتَّى غَرَبَتِ الشَّمْسُ , فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ” صَلَّيْتَ يَا عَلِيُّ؟ ” قَالَ: لَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ” اللهُمَّ إِنَّهُ كَانَ فِي طَاعَتِكَ وَطَاعَةِ رَسُولِكَ فَارْدُدْ عَلَيْهِ الشَّمْسَ “، قَالَتْ أَسْمَاءُ: فَرَأَيْتُهَا غَرَبَتْ , ثُمَّ رَأَيْتُهَا طَلَعَتْ بَعْدَمَا غَرَبَتْ ۔(شرح مشكل الآثار (3/ 92)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى، عَنْ عَوْنِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أُمِّهِ أُمِّ جَعْفَرٍ، عَنْ أَسْمَاءَ ابْنَةِ عُمَيْسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الظُّهْرَ بِالصَّهْبَاءِ ثُمَّ أَرْسَلَ عَلِيًّا عَلَيْهِ السَّلَامُ فِي حَاجَةٍ فَرَجَعَ , وَقَدْ صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ، فَوَضَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسَهُ فِي حِجْرِ عَلِيٍّ فَلَمْ يُحَرِّكْهُ حَتَّى غَابَتِ الشَّمْسُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ” اللهُمَّ إِنَّ عَبْدَكَ عَلِيًّا احْتَبَسَ بِنَفْسِهِ عَلَى نَبِيِّكَ فَرُدَّ عَلَيْهِ شَرْقَهَا ” قَالَتْ أَسْمَاءُ فَطَلَعَتِ الشَّمْسُ حَتَّى وَقَعَتْ عَلَى الْجِبَالِ وَعَلَى الْأَرْضِ , ثُمَّ قَامَ عَلِيٌّ فَتَوَضَّأَ وَصَلَّى الْعَصْرَ , ثُمَّ غَابَتْ وَذَلِكَ فِي الصَّهْبَاءِ فِي غَزْوَةِ خَيْبَرَ [ص:95] قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ: فَاحْتَجْنَا أَنْ نَعْلَمَ مَنْ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْمَذْكُورُ فِي إِسْنَادِ هَذَا الْحَدِيثِ، فَإِذَا هُوَ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْمَدَنِيُّ الْمَعْرُوفُ بِالْفِطْرِيِّ وَهُوَ مَحْمُودٌ فِي رِوَايَتِهِ وَاحْتَجْنَا أَنْ نَعْلَمَ مَنْ عَوْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَذْكُورُ فِيهِ فَإِذَا هُوَ عَوْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَاحْتَجْنَا أَنْ نَعْلَمَ مَنْ أُمُّهُ الَّتِي رَوَى عَنْهَا هَذَا الْحَدِيثَ فَإِذَا هِيَ أُمُّ جَعْفَرٍ ابْنَةُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ. فَقَالَ قَائِلٌ: كَيْفَ تَقْبَلُونَ هَذَا وَأَنْتُمْ تَرْوُونَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَدْفَعُهُ فَذَكَرَ مَا ۔(شرح مشكل الآثار (3/ 94،چشتی)
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْخَفَّافُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْفِطْرِيُّ، عَنْ عَوْنِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أُمِّ جَعْفَرٍ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الظُّهْرَ بِالصَّهْبَاءِ، ثُمَّ أَرْسَلَ عَلِيًّا فِي حَاجَةٍ، فَرَجَعَ وَقَدْ صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ، فَوَضَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسَهُ فِي حِجْرِ عَلِيٍّ فَنَامَ، فَلَمْ يُحَرِّكُهُ حَتَّى غَابَتِ الشَّمْسُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللهُمَّ إِنَّ عَبْدَكَ عَلِيًّا احْتَبَسَ بِنَفْسِهِ عَلَى نَبِيِّهِ فَرُدَّ عَلَيْهِ الشَّمْسَ» قَالَتْ: فَطَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ حَتَّى رُفِعَتْ عَلَى الْجِبَالِ وَعَلَى الْأَرْضِ، وَقَامَ عَلِيٌّ فَتَوَضَّأَ وَصَلَّى الْعَصْرَ، ثُمَّ غَابَتْ وَذَلِكَ بِالصَّهْبَاءِ ۔(المعجم الكبير للطبراني (24/ 144)
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ح [ص:148] وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ [ص:149] مُوسَى، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ مَرْزُوقٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَسَنِ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ حُسَيْنٍ [ص:150]، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [ص:151] يُوحَى إِلَيْهِ وَرَأْسُهُ فِي حِجْرِ عَلِيٍّ، فَلَمْ يُصَلِّ الْعَصْرَ حَتَّى غَرَبَتِ الشَّمْسُ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللهُمَّ إِنَّ عَلِيًّا كَانَ فِي طَاعَتِكَ وَطَاعَةِ رَسُولِكَ فَارْدُدْ عَلَيْهِ الشَّمْسَ» قَالَتْ أَسْمَاءُ: «فَرَأَيْتُهَا غَرَبَتْ وَرَأَيْتُهَا طَلَعَتْ بَعْدَمَا غَرَبَتْ» وَاللَّفْظُ لِحَدِيثِ عُثْمَانَ ۔(المعجم الكبير للطبراني (24/ 147)
الكتب » الثالث من فوائد أبي عثمان البحيري
(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَحْبُوبٍ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، ثنا فَضْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَسَنِ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْحُسَيْنِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يُوحَى إِلَيْهِ وَرَأْسُهُ فِي حِجْرِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، فَلَمْ يُصَلِّ الْعَصْرَ حَتَّى غَرَبَتِ الشَّمْسُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ” صَلَّيْتَ الْعَصْرَ ” . قَالَ : لا . قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ” اللَّهُمَّ إِنَّهُ كَانَ فِي طَاعَتِكَ وَطَاعَةِ نَبِيِّكَ , فَارْدُدْ عَلَيْهِ الشَّمْسَ ” . قَالَتْ أَسْمَاءُ : فَرَأَيْتُهَا غَرَبَتْ ، ثُمَّ رَأَيْتُهَا طَلَعَتْ بَعْدَ مَا غَرَبَتْ .الكتب » تاريخ دمشق لابن عساكررقم الحديث: 44459 ،چشتی)(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُظَفَّرِ بْنُ الْقُشَيْرِيِّ ، وَأَبو الْقَاسِمِ الْمُسْتَمْلِي ، قَالا : أنا أَبُو عُثْمَانَ الْبَحِيرِيُّ ، أنا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الدندانقاني بِهَا ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَحْبُوبٍ ـ وَفِي حَدِيثِ ابْنِ الْقُشَيْرِيِّ : نا أَبُو الْعَبَّاسِ الْمَحْبُوبِيُّ ـ نا سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ . ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ الْمَاهَانِيُّ ، أنا شُجَاعُ بْنُ عَلِيٍّ ، أنا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بْنُ مَنْدَهْ ، أنا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ الْبُسْتِيُّ ، نا أَبُو أُمَيَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نا فُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَسَنِ ـ زَادَ أَبُو أُمَيَّةَ : ابْنُ الْحَسَنِ ـ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْحُسَيْنِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّه صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوحَى إِلَيْهِ وَرَأْسُهُ فِي حِجْرِ عَلِيٍّ ، فَلَمْ يُصَلِّ الْعَصْرَ حَتَّى غَرُبَتِ الشَّمْسُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ” صَلَّيْتُ الْعَصْرَ ؟ ” وَقَالَ أَبُو أُمَيَّةَ : ” صَلَّيْتُ يَا عَلِيُّ ؟ ” قَالَ : لا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ـ وَقَالَ أَبُو أُمَيَّةَ : فَقَالَ : النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ـ ” اللَّهُمَّ إِنَّهُ كَانَ فِي طَاعَتِكَ ، وَطَاعَةِ نَبِيِّكَ ـ وَقَالَ أَبُو أُمَيَّةَ : رَسُولُكَ ـ فَارْدُدْ عَلَيْهِ الشَّمْسَ ” ، قَالَتْ أَسْمَاءُ : فَرَأَيْتَهَا غَرُبَتْ ، ثُمَّ رَأَيْتُهَا طَلَعَتْ بَعْدَمَا غَرُبَتْ ، تَابَعَهُ عَمَّارُ بْنُ مَطَرٍ الرَّهَاوِيُّ ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ مَرْزُوقٍ ۔الكتب » طرح التثريب للعراقي » كِتَابُ الْجِهَادِ » بَابُ الْغَنِيمَةِ وَالنَّفَلِ رقم الحديث: 1284)(حديث مرفوع) وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ فِي مُعْجَمِهِ الْكَبِيرِ ، بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ أَيْضًا ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ” صَلَّى الظُّهْرَ بِالصَّهْبَاءِ ، ثُمَّ أَرْسَلَ عَلِيًّا فِي حَاجَةٍ فَرَجَعَ ، وَقَدْ صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ ، فَوَضَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسَهُ فِي حِجْرِ عَلِيٍّ فَنَامَ ، فَلَمْ يُحَرِّكْهُ حَتَّى غَابَتْ الشَّمْسُ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : اللَّهُمَّ إنَّ عَبْدَك عَلِيًّا احْتَبَسَ بِنَفْسِهِ عَلَى نَبِيِّهِ فَرُدَّ عَلَيْهِ الشَّمْسَ . قَالَتْ أَسْمَاءُ : فَطَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ حَتَّى وَقَفَتْ عَلَى الْجِبَالِ وَعَلَى الأَرْضِ ، وَقَامَ عَلِيٌّ فَتَوَضَّأَ ، وَصَلَّى الْعَصْرَ ثُمَّ غَابَتْ ، وَذَلِكَ بِالصَّهْبَاءِ ” . وَفِي لَفْظٍ آخَرَ : ” كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إذَا نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ يَكَادُ يُغْشَى عَلَيْهِ ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَلَيْهِ يَوْمًا ، وَهُوَ فِي حِجْرِ عَلِيٍّ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : صَلَّيْت الْعَصْرَ ؟ فَقَالَ : لا يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَدَعَا اللَّهَ ، فَرَدَّ عَلَيْهِ الشَّمْسَ حَتَّى صَلَّى الْعَصْرَ . قَالَتْ : فَرَأَيْت الشَّمْسَ طَلَعَتْ بَعْدَ مَا غَابَتْ حِينَ رَدَّتْ ، حَتَّى صَلَّى الْعَصْرَ ۔

تفصیلات ، مفہوم و ترجمہ:اس حدیث کو حدیث رد شمس (سورج کا لوٹنا) بھی کہا جاتا ہے اور یہ معجزاتِ نبویہ مین شمار ہوتا ہے۔

امام علامہ محمد بن یوسف بن اسمٰعیل النبھانی رحمتہ اللہ علیہ اپنی معرکۃ الاراء تصنیف حجتہ اللہ علی العالمین فی معجزات سید المرسلین میں تحریر فرماتے ہیں کہ؛

“سورج کا معجزانہ طور پر پلٹنا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیئے ثابت ہے، اسے ائمہ حدیث نے اپنی کتابوں میں نقل کیا ہے۔ امام قسطلانی مواہب لدنیہ میں تحریر فرماتے ہیں؛جہاں تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کےلیئے سورج کے لوٹنے کا تعلق ہے، تو اس بارے میں حضرت اسماء بنت عمیس کی روایت ہے، کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی اتر رہی تھی اس وقت آپ کا سراقدس حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کی گود میں تھا۔ انہوں نے اس وقت تک عصر کی نماز نہ پڑھی تھی یہاں تک کہ سورج غروب ہوگیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت فرمایا؛۔ علی! کیا تم نے عصر کی نماز پڑھی تھی؟ انہوں نے عرض کیا نہیں یارسول اللہ! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا مانگی! اے اللہ ! علی (رض) تیری اور تیرے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی طاعت وخدمت میں تھا، لہٰذا اس کے لیئے سورج کو واپس لوٹا (تاکہ وہ نمازِ عصر ادا کرسکے)۔ اسماء بیان فرماتی ہیں۔ میں نے دیکھا کہ ڈوبا ہوا سورج، پھر طلوع کرآیا اور اس کی روشنی پہاڑوں اور زمین پر پڑنے لگی۔ یہ واقعہ خیبر کے مقام صہباء پر پیش آیا۔ اس روایت کو امام طحطاوی نے نقل فرمایا؛۔ امام طحطاوی فرماتے ہیں کہ احمد بن صالح کہا کرتے تھے، کہ جس شخص کو علم دین سے تعلق ہے وہ حدیثِ اسماء کو یاد کرنے سے پیچھے نہ رہے، کیونکہ یہ نبوت کی علامت اور دلیل ہے۔

اس حدیث کو امام طحطاوی اور قاضی عیاض رحمتہ اللہ علیہ نے صحیح قرار دیا ہے ۔ ابن مندہ اور ابن شاھین نے حدیثِ اسماء سے اسکی تخریج کی اور ابن مردویہ نے اسے حضرت ابوہریرہ سے روایت کیا۔ طبرانی نے اسے سند حسن کے ساتھ حضرت اسماء رضی اللہ عنہا سے نقل کیا۔ طبرانی کے الفاظ یہ ہیں:”حضرت اسماء سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم نے مقام صہباء میں ظہر کی نماز پڑھی، بعد ازاں نمازِ عصر کے بعد حضرت علی (رض) کو بلا بھیجا (انہوں نے ابھی عصر کی نماز نہیں پڑھی تھی) جب وہ تشریف لائے، تو آپ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم نے ان کی گود میں اپنا سرمبارک رکھا، حضرت علی (رض) نے آپ کو جنبش دینا مناسب نہیں سمجھا یہاں تک کہ سورج غروب ہوگیا، جب آپ کی آنکھ کھلی تو آپ نے دیکھا کہ حضرت علی (رض) کی نمازِ عصر کا وقت جاتا رہا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی” اے اللہ! تیرا بندہ علی تیرے نبی کی خدمت میں تھا (اور اسکی نماز قضا ہوگئی ہے) تو سورج کو مشرق کی طرف لوٹا دے”۔ اسماء بیان کرتی ہیں کہ سورج لوٹ کر اتنا اٹھ آیاکہ اسکی دھوپ پہاڑوں پر اور زمین پر پڑنے لگی۔ اسکے بعد حضرت علی اٹھے اور وضو فرما کر عصر کی نماز ادا فرمائی، پھر سورج غروب ہوگیا۔ یہ واقعہ مقام صہباء کا ہے ۔ امام طبرانی اوسط میں سند حسن کے ساتھ جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم نے سورج کو حکم دیا تو وہ کچھ دیر کے لیئے ٹھہر گیا ۔(حجتہ اللہ علی العالمین فی معجزات سید المرسلین (اردو) ، تصنیف امام یوسف بن اسماعیل نبھانی (رح) نوریہ رضویہ پبلیکیشنز لاھور پاکستان، ص ۶۵۵ و ۶۵۶،چشتی)

جمہور نے اس حدیث کی تصدیق کی ہے سوائے چند علماء کے انہوں نے بھی اسکی جزءیات پر بحث کی ہے نا کہ اسکی اصل کو غلط قرار دیا ہے، علم الحدیث کا عام قائدہ ہے کہ جو حدیث ضعیف بھی ہو وہ فضائل میں مقبول ہوتی ہے، اور دو اصول مزید بھی ہیں کہ ایک تو یہ کہ جب جمہور یعنی اکثریت اس کو مان لیتی ہے تو پھر کسی بحث کی گنجائش نہیں رہتی، دوسرے یہ کہ اس حدیث کو دیگر طرق سے اسنادِ حسن سے بھی بیان کیا گیا ہے۔ جیسا کہ آگے ذکر ہوگا۔ اور قائدہ مشہورہ ہے ہے کہ جب ایک حدیث ایک طرق سے ضعیف ہو لیکن اسکی حمایت میں صحیح طرق سے بیان کی گئی ہو یا اس پر اقوال موجود ہوں تو اس کو بھی قبولیت حاصل ہوجاتی ہے ۔

مخالفین اس روایت پر اسکی سند میں اعتراض کرتے ہیں؛ لیکن حافظ العراقی نے اس کو سند حسن کہا ہےاور امام ھیثمی (رحمۃ اللہ علیہ) نے فرمایا رجال الصحیح یعنی اسکے رجال صحیح ہیں، یعنی ان دونوں کے نزدیک سند کے تمام راوی ثقہ صدوق اور حسن الاسانید ہیں،امام ہیثمی کا یہ بیان ہے ۔ (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد (6/ 140) رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مَرْزُوقِ بْنِ أَبِي الْهُذَيْلِ وَهُوَ ثِقَةٌ ۔

اور جو حافظ عراقی سے اوپر روایت عربی میں بیان کی گئی ہے اسکی سند کے متعلق حافظ کا یہ کہنا ہے؛۔ الكتب » طرح التثريب للعراقي » كِتَابُ الْجِهَادِ » بَابُ الْغَنِيمَةِ وَالنَّفَلِرقم الحديث: 1284)(حديث مرفوع) وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ فِي مُعْجَمِهِ الْكَبِيرِ ، بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ أَيْضًا۔

بعض محدثین نے کہا ہے کہ جس شخص کو علم سے کچھ لگاؤ اور واقفیت ہے وہ ہرگز اس حدیث سے بے خبر نہیں ہوسکتا اسلیئے کہ یہ واقعہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی نشانیوں میں سے ایک ہے۔ یہ (حدیثِ متصل) ہے ۔ کتاب امتناع نے بھی اس حدیث کو نقل کیا ہے اور لکھا ہے کہ یہ حدیث حضرت اسماء سے پانچ سندوں کے ساتھ روایت ہے۔

امام صفحه ۵۲۸ جلد ۱ نصف الآخر میں لکھتے ہیں : اب اس بات سے ابن کثیر کا وہ قول رد ہوجاتا ہے جو پیچھے بیان ہوا (نوٹ ضرب حق: جو ہم آگے تحریر کریں گے)۔ جو پیچھے بیان ہوا کہ اس حدیث کو صرف ایک عورت نے بیان کیا ہے جو کہ بالکل غیرمعروف ہے اور جس کا حال کچھ معلوم نہیں ہے۔ اسی طرح اس سے ابن جوزی کے اس قول کی بھی تردید ہوجاتی ہے کہ یہ حدیث بلاشبہ موضوع یعنی من گھڑت ہے۔

کتاب امتناع میں اس حدیث کو پانچوں سندوں کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے مگر پانچویں سند میں یہ لفظ ہیں کہ خیبر کے دن حضرت علی ، حضور کے ساتھ مال غنیمت تقسیم کرنے میں مصروف تھے کہ اسی میں سورج غروب ہوگیا تھا۔ اس وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ اے علی! کیا تم نے عصر کی نماز پڑھ لی؟۔ انہوں نے کہا نہیں۔ حضور نے یہ سن کر فوراً وضو فرمائی اور مسجد میں بیٹھ کر دو یا تین کلمے فرمائے جو ایسا لگتا تھا جیسے حبشی زبان کے کلمے ہوں۔ اسی وقت سورج پہلے کی طرح عصر کے وقت لوٹ آیا۔ حضرت علی اٹھے اور انہوں نے وضو کرکے عصر کی نماز پڑھی ۔ اب آنحضرت نے پھر اسی طرح کلمے فرمائے جیسے پہلے فرمائے تھے جس سے سورج پھر واپس مغرب میں جاکر چھپ گیا جس سے ایسی آواز سنائی دی جیسے آرہ چلنے کی آواز ہوئی ہے۔

مگر یہ روایت تمام سندوں کے خلاف ہے البتہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس سند میں کچھ خبریں رہ گئی ہیں۔ اصل میں پہلے حضرت علی رض، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خیبر کے مال غنیمت کی تقسیم میں مصروف تھے اس کے بعد آپ ان کی گود میں سررکھ کر سوگئے اور پھر آپ کی آنکھ اسوقت کھلی جب کہ سورج غروب ہوچکا تھا۔ اس طرح ان روایتوں میں کوئی اختلاف نہیں رہتا ۔

سیرت حلبیہ جلد اول کے صفحہ 516 پر لکھا ہے کہ : اس سلسلے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیئے سورج یعنی دن کو روکا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ جب وہ دن آیا تو قریش کے لوگ گھروں سے نکل کر اس قافلے کا انتظار کرنے لگے ۔ آخر دن ڈھلنے لگا مگر وہ قافلہ نہیں پہنچا یہاں تک کہ سورج چھپنے کے قریب ہوگیا۔ اس وقت حضور نے اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائی کہ سورج کو غروب ہونے سے اس وقت تک کے لیئے روک دے جب تک وہ قافلہ نہ آجائے (تاکہ اس طرح کفار آپ کو جھوٹا نہ سمجھیں) چنانچہ حق تعالیٰ نے سورج کو اس کی جگہ روک دیا یہاں تک کہ وہ قافلہ دن چھپنے سے پہلے پہنچ گیا جس میں وہ ساری علامتیں موجود تھیں جو حضور نے بتلائی تھیں۔
اقول؛ مولف کہتے ہیں: ممکن ہے یہ بات کسی دوسرے قافلے کے بارے میں آپ نے دن متعین کرکے فرمائی ہو جس کے پاس آپ کا گزر ہوا تھا۔ لہٰذا اس گزشتہ روایت میں کوئی شبہ نہیں پیدا ہوتا جس کے متعلق آپ نے فرمایا تھا کہ وہ اب ثنیہ کے مقام پر پہنچنے والا ہے ۔

سورج کے روکے جانے کے متعلق ہمزیہ کے شاعر نے بھی اپنے اس شعر میں اشارہ کیا ہے ۔

وشمس الضحیٰ طاعتک وقت مفیبھا
فما غربت بل والفنک بوقفتہ
ترجمہ : اور چمکتے ہوئے سورج نے اپنے غروب ہونے کے وقت آپ کے حکم کی تعمیل کی چنانچہ وہ غروب نہیں ہوا بلکہ آپ کی خواہش کے مطابق کچھ دیر تک اپنی جگہ پر ٹھہرا رہا ۔

اسی صفحہ پر مزید لکھتے ہیں : ایک روایت میں یہ ہے کہ آپ کے سورج کو طلوع ہونے سے روکا گیا تھا۔ چنانچہ ایک روایت میں ہے کہ ایک مشرک نے جب آپ سے یہ کہا کہ ہمیں ہمارے قافلے کے متعلق بتاؤ تو آپ نے فرمایا کہ میں تمہارے قافلے کے پاس سے تنعیم کے مقام پر گزرا تھا۔ لوگوں نے پوچھا کہ اس قافلے میں کتنے اونٹ تھے کیا سامان تھا اور قافلے میں کون کون لوگ تھے۔ اس پر آپ نے فرمایا کہ میں اس پر غور نہیں کرسکا تھا۔ مگر اس کے بعد پھر آپ سے پوچھا گیا تو آپ نے قافلے میں اونٹوں کی تعداد سامان کی تفصیل اور قافلے والوں کے متعلق خبر دی اور فرمایا؛ (یہ قافلہ آفتاب طلوع ہونے کے وقت تمہارے پاس پہنچ جائے گا)۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے (حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا پر) اس وقت تک سورج کو طلوع ہونے سے روکے رکھا جب تک کہ وہ قافلہ مکے نہیں پہنچ گیا۔ یہ لوگ جب قافلے کو دیکھنے کے لیئے نکلے تو اچانک کسی نے کہا لو یہ سورج تو نکل آیا۔اسی وقت کسی دوسرے نے پکار کر کہا۔اور لو یہ قافلہ بھی آگیا۔ اس میں وہی فلاں فلاں آدمی ہیں”۔ قافلے میں وہ لوگ نکلے جن کے متعلق آپ علیہ السلام نے فرمایا تھا۔ اب اگر یہ روایت صحیح ہے تو اس کے متعلق بھی وہی بات کہی جاسکتی ہے جو پیچھے بیان ہوئی ۔ واللہ اعلم ۔
صفحہ ۵۱۷ پر مزید لکھتے ہیں کہ : جہاں تک سورج کے رکنے کا تعلق ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ سورج کی حرکت (یعنی زمین کی گردش) بالکل رک گئی تھی ۔ ایک قول یہ ہے کہ حرکت ہلکی ہوگئی تھی اور ایک قول یہ ہے کہ اس کا مطلب ہے کہ وقت کے لحاظ سے اپنی جگہ سے پیچھے ہوجانا۔

علماء نے لکھا ہے اس موقعہ کے علاوہ اور کبھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیئے سورج کو نہیں روکا گیا۔ ایک روایت یہ ہے کہ غزوہ خندق کے دن بھی حضور علیہ السلام کے لیئے سورج کو غروب ہونے سے روکا گیا تھا۔ یہاں تک کہ آپ نے عصر کی نماز پڑھی اور اسکے بعد سورج غروب ہوا۔ مگر اس روایت کی تردید اس قول سے ہوجاتی ہے جس میں ہے کہ اس دن حضور علیہ السلام نے عصر کی نماز سورج غروب ہوجانے کے بعد پڑھی تھی اور فرمایا تھا کہ ان مشرکوں نے ہمیں نماز، وسطی درمیانی نماز یعنی عصر کی نماز سے روک دیا۔ اس کی تفصیل آگے آئے گی۔

مگر بعض حضرات نے اس بارے میں دوسری بات لکھی ہے کہ غزوہ خندق کئی تک تک رہا تھا۔ ان میں سے ایک دن سورج کو شفق یا اسکےبعد کی زردی کی شکل میں روکا گیا تھا اور آپ نے اسی وقت میں نماز پڑھی اور بعض دنوں میں روکا نہیں گیا بلکہ آپ نے غروب کے بعد نماز پڑھی۔ ان ہی بعض حضرات نے کہا ہے کہ شفق کی سرخی یا زردی میں تاخیر کی روایت کرنے والا دوسرا ہے اور غروب میں تاخیر کی روایت کرنے والا دوسرا شخص ہے اور اس طرح یہ دونوں باتیں الگ الگ روایتوں میں کہی گئی ہیں۔

امام حلبی نے مزید لکھا ہے کہ : دوسرے انبیاء جن کے لیئے سورج روکا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ایک ضعیف روایت ہے کہ داؤد علیہ السلام کے لیئے بھی ایک بار سورج کو غروب سے روکا گیا تھا۔ علامہ بغوی (رح) نے لکھا ہے کہ اسی طرح ایک مرتبہ سورج کو سلیمان علیہ السلام کےلئے بھی روکا گیا ہے چنانچہ حضرت علی (رض) سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان فرشتوں کو حکم دیا جو سورج پر متعین ہیں کہ وہ اسکو پیچھے پھیر دیں تاکہ سلیمان علیہ السلام عصر کی نماز وقت کے اندر پڑھ لیں۔

سلیمان علیہ السلام کے لیئے بھی سورج روکا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کا مطلب ہے کہ سلیمان علیہ السلام کے لیئے سورج کو پیچھے پھیرا گیا تھا روکا نہیں گیا تھا بلکہ یہاں اس کو روکے جانے کے سلسلہ میں ہی بحث چل رہی ہے ادھر بعض حضرات نے کہا کہ سلیمان علیہ السلام نے اپنے گھوڑوں کی کوچیں کاٹ ڈالی تھیں اور انکی گردن ماردی تھی کیونکہ ان کی وجہ سے وہ وقتِ عصر کی نماز ادا نہیں کرسکے تھے یعنی حق تعالیٰ کا حکم اس وقت میں پورا نہیں کرسکے تھے انہوں نے صدقہ نہیں کیا۔ تو یہ بھی انہوں نے حق تعالیٰ کے حکم کی تعظیم میں کیا تھا کیونکہ صدقہ کرنے میں بھی وقت کا صرف ہونا ضروری تھا۔
ص ۵۱۸ پر یہ بھی لکھتے ہیں کہ یوشع علیہ السلام کے لیئے بھی سورج روکا گیا تھا۔۔۔۔۔ اسی طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بھانجے حضرت یوشع علیہ السلام کے لیئے بھی سورج روکا گیا ہے یہی ابن نون ابن یوسف صدیق علیہ السلام ہیں۔ موسیٰ علیہ السلام کے بعد یہی ان کے جانشین ہوئے اورانہوں نے تبلیغِ دین کا کام کیا۔
ص ۵۲۴ پر لکھتے ہیں : اسکے بعد اسی کتاب میں لکھا ہے کہ جب موسیٰ علیہ السلام کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے کہا۔
اے پرودگار مجھے بیت المقدس کی سرزمین سے اک تیر کی مار کے برابر قریب کردے۔
اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛۔ اگر میں وہاں ہوتا تو تم کو ان کی قبر دکھلاتا جو ریت کے سرخ ٹیلے کے پاس راستے پر ہے۔

علامہ ابن کثیر کہتے ہیں؛۔ حضور علیہ السلام کا یہ فرمانا کہ سوائے یوشع علیہ السلام کے سورج کو کسی انسان کے لیئے نہیں روکا گیا۔ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ واقعہ حضرت یوشع کی خصوصیات میں سے تھا۔ لہٰذا اس کی روشنی میں وہ روایت کمزور ہوجاتی ہے جو ہم نے بیان کی ہے کہ غزوہ خیبر کے موقعہ پر سورج کو غروب ہونے کے بعد لوٹایا گیا تھا یہاں تک کہ حضرت علی نے عصر کی نماز پڑھی جو اسلیئے رہ گئی تھی کہ حضور اپنی سواری پر سوگئے تھے۔ یہ واقعہ آگے بیان ہوگا۔ (پھر علامہ ابن کثیر خیبر والی روایت کے بارے میں کہتے ہیں کہ) یہ حدیث منکر ہے۔ اس میں صحیح یا حسن ہونے کا کوئی جز نہیں ہے پھر یہ اگر حدیث صحیح ہوتی تو مختلف وجہوں سے اس کی روایت ضروری تھی اور بہت سے معتبر راوی اسکو بیان کرتے مگر اس کو اہلبیت میں سے صرف ایک عورت نے روایت کی ہے اور وہ ایسی کہ اسکےمتعلق کوئی تفصیل نہیں (کہ عام زندگی میں وہ کیسی تھی اور اسکی باتیں قابلِ اعتبار ہوتی تھیں یا نہیں) “یہاں تک علامہ ابن کثیر کا کلام ہے۔
مگر اس روایت پر جو شبہ ہوتا ہے وہ آگے بیان ہوگا (نوٹ؛ضرب حق؛ جو پہلے ہی اوپر جواب کے ساتھ بیان کیا جاچکا ہے)۔ کیونکہ ایک حدیث یہ ہے کہ سورج کو سوائے حضور کے کسی کے لیے نہیں روکا گیا۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ مراد سورج کو روکنے سے ہے اس کو غروب ہوجانے کے بعد پھیرنے یعنی واپس لوٹانے سے نہیں ہے۔ جب کہ ان دونوں باتوں میں فرق ہے کیونکہ سورج کو روکنے کا مطلب ہے اسکو اپنی جگہ پر ٹھہرا دینا اور پھیرنے کا مطلب ہے اسکے غروب ہونے کے بعد اس کو پھر واپس لانا بہرحال یہ اختلاف قابلِ غور ہے۔
مزید لکھتے ہیں : علامہ سبط ابن جوزی نے لکھا ہے کہ یہاں یہ کہاجاسکتا ہے کہ سورج کو روکنا یا اس کو دوبارہ پھیردینا مشکل ہے جو سمجھ میں نہیں آسکتا کیونکہ اسکے رکنے کی وجہ سے یا لوٹائے جانے کی وجہ سے دن اور رات میں فرق پیدا ہوگا اور اسکے نتیجے میں آسمانوں کا نظام درہم برہم ہوجائے گا۔

اس شبہ کا جواب یہ ہے کہ یہ واقعہ معجزات میں سے ہے اور معجزات کے سلسلے میں کوئی عقلی قیاس بھی کام نہیں کرسکتا (بلکہ وہ حق تعالیٰ) کی طرف سے ظاہر ہونے والی ایک خلافِ عادت بات ہوتی ہے جو جزو اور کل کا مالک ہے۔
امام حلبی نے مزید صفحہ ۵۲۵ میں بغداد کے ایک شیخ کا واقعہ بھی لکھا ہے کہ؛۔
بعض روایتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اسی قسم کا واقعہ بغداد میں ایک بزرگ کے لیئے بھی پیش آیا ہے۔ یہ بزرگ عصر کی نماز کے بعد وعظ کہنے کے لیئے بیٹھے اور اس میں انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت یعنی خاندان والوں کے فضائل ومناقب بیان کرنے شروع کئے۔ اسی دوران میں ایک بادل سورج کے سامنے آگیا جس سے روشنی کم ہوگئ۔ اس پر ان بزرگ اور دوسرے تمام حاضرین نے یہ سمجھا کہ سورج چھپ گیا ہے اس لیئے انہوں نے مغرب کی نماز کے لیے اٹھنے کا ارادہ کیا یہ دیکھ کہ ان بزرگ نے لوگوں کوہاتھ سے اشارہ کیا کہ وہ ابھی نہ جائیں اس کے بعد انہوں نے مغرب کی جانب اپنا رخ کرکے کہا ۔
لا تغربی یاشمس حتی ینتھی
مدجی لال المصطفی رلنجلہ
ان کان للمولی وقوفک فلیکن
ھذا الوقوف لولدہ ولنسلہ
ترجمہ : اے سورج! اس وقت تک غروب مت ہو جب تک کہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد کی تعریفیں و مدح ختم نہ کرلوں۔اگر تو اب سے پہلے آقائے نامدار کے لیئے ٹھہرا تھا تو اس وقت تیرا ٹھہرنا آقائے نامدار کی اولاد اور نسل کے لیئے ہوگا ۔
ان کی اس دعا پر سورج ایک دم پھر سامنے آکر چمکنے لگا۔ اس واقعہ کو دیکھ کر ان بزرگ پر لوگوں نے ہدیوں اور پوشاکوں کی بارش کردی۔ یہاں تک علامہ سبط ابن جوزی کا کلام ہے۔(الشفا بتعريف حقوق المصطفے، القاضي ابي الفضل عياض مالکي، ص ۳۸۴ دارالکتب العلميه بيروت، طباعت اردو، مکتبه اعلي حضرت ، س ۲۶۰ و ۲۶۱ مجلد ۱)
امام یوسف نبھانی نے علامہ ابن السبکی رحمتہ اللہ علیہ کا بھی قول تحریر کیا ہے اور کہا ہے کہ اس روایت کو قاضی عیاض مالکی نے الشفاء شریف ، میں ، امام الطحاوی نے ، طبرانی کی معجم الکبیر سے ، امام ابن مندہ ، ابن شاھین نے ابن مردویہ سے جنہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی کیا ہے، جبکہ فرماتے ہیں:وروی الطبرانی فی معجمہ الاوسط باسناد ِ حسن۔ جس کو طبرانی نے اپنی معجم الاوسط میں اسنادِ حسن سے روایت کیا ہے۔ مزید لکھا ہے کہ۔ قاضی عیاض کے علاوہ امام نووی، حافظ ابن حجر اور حافظ مغلطائ نے بھی روایت کیا ہے۔(الانوار المحمديه من المواهب اللدنيۀ، القاضي شيخ يوسف بن اسماعيل النبهاني، ص۱۷۶، حديث رد الشمس، دارالکتب العلميه بيروت)(حافظ عراقی نے طرح التثریب فی شرح القریب میں ص ۲۴۷ و ۲۴۸ پر۔)(حجتہ اللہ علی العالمین، فی معجزات سید المرسلین، للنبھانی ص ۲۵۵ لاهور پاکستانٌ)(مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد، الحافظ نورالدين علي بن ابي بکر بن سليمان الهيثمي المصري الشافعي، جز سادس ۷.کتاب المغازي والسير ص ۶۴۸)(مناهل الصفا في تخريج احاديث الشفا، ابي الفضل جلال الدين عبدالرحمن السيوطي، ص ۱۱۹ موسسته الکتب الثقافيه، دار الجنان، طبراني کي شرط پر صحيح قرار ديا.)(المقاصد الحسنه امام الحافظ المورخ شمس الدين ابي الخير محمد بن عبدالرحمن السخاوي، ص ۲۲۶ دارالکتب العلميه بيروت)(المعجم الکبير للحافظ ابي القاسم سليمان بن احمد الطبراني، ۲۶۰ تا ۳۶۰ هجري جز ۱۴ ص ۱۴۴ و صفحات ۱۴۵ و ۱۴۷ و ص ۱۵۲ از.مکتبه ابن تيميه قاهره مصر)(نسيم الرياض في شرح شفا القاضي عياض، شهاب الدين احمد بن محمد بن عمر الخفاجي المصري متوفي ۱۰۶۹ هجري جز ۳ القسم الاول ص ۴۸۵ ، دارالکتب العلميه بيروت،چشتی)(شرح الشفا، للامام ملا علي القاري الهروي المکي الحنفي متوفي ۱۰۱۴ هجري، جز ۱، ص ۵۸۸ و صفحات ۵۹۴ و ۵۹۶ و ۵۹۳ از.فصل في انشقاق القمر وحبس الشمس، دارالکتب العلميه بيروت)(المواهب اللدنيه ، از علامه زرقاني صفحات ۲۰۹ تا ۲۱۰ دارالکتب العلميه بيروت،چشی)(شرح مشکل الآثار، امام المحدث الفقيه المفسر ابي جعفر احمد بن محمد بن سلامه الطحاوي موسسته الرسالۀ بيروت صفحات ۹۲ تا ۹۴، باب ۱۶۵ بيان مشکل ماروي)(تاريخ مدينۀ دمشق ، للامام ابن عساکر، باب علي بن ابي طالب، صفحات ۳۱۳ و ۳۱۴ ج ۴۲ ، دارالفکر بيروت)

ہم اہلسنت و جماعت اسلاف علیہم الرّحمہ کے قول پر پوری طرح پابند ہیں اسلیئے ہم اکا دکا علماء کے اقوال کی جگہ جمہور کے اقوال کو اہمیت دیتے ہیں، اسی لیئے ہمارے نزدیک یہ حدیث بھی بالکل درست ہے اور اسکی تائید میں دیگر احادیث اسکو قوی بنا دیتی ہیں جیسا کہ اوپر تفصیل میں بیان کیا گیا۔

کمالاتِ ولادتِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

رخِ مصطفےٰ ﷺ ہے وہ آئینہ کہ اب ایسا دوسرا آئینہ
نہ کسی کی بزمِ خیال میں نہ دُکانِ آئینہ ساز میں

حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ
1۔ آپ ﷺ کی والدہ محترمہ سیدہ آمنہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ بوقت ولادت مبارک سرورِ دو عالم ﷺ ایسا نور ظاہر ہوا کہ زمین سے آسمان تک روشن ہوگیا۔ اور مجھ کو ملک شام کے محلات نظر آنے لگے۔ اور ایس خوبشو ظاہر ہوئی کہ دماغِ عالم معطر ہوگیا، آپ مختون و ناف بُریدہ اور آلائشِ اطفال سے پاک پیدا ہوئے۔ حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا بنت عبدالمطلب کہتی ہیں کہ میَں نے اس شب چھ عجیب چیزیں دیکھیں۔
اوّل یہ کہ آپ ﷺ جب شکم مادر سے جُدا ہوئے تو آپ ﷺ نے خداوند تعالیٰ شانہ کو سجدہ کیا۔
دوسرے یہ کہ آپ ﷺ نے سر اُٹھایا اور لآاِلٰہَ اِلَّااللہُ اَنِّیْ رَسُوْلَ اللہِ فرمایا۔
تیسرے یہ کہ تمام گھر آپ ﷺ کے نور سے روشن ہوگیا۔
چوتھے یہ کہ میں حسبِ دستور ارادہ آپ کے غسل کا کیا تو غیب سے آواز آئی کہ اسے تو غسل کی تکلیف گوارانہ کر کیونکہ ہم نے ان کو شکمِ مادر سے پاک و صاف جُدا کیا ہے۔
پانچویں یہ کہ آپ مختون و ناف بریدہ پیدا ہوئے۔
چھٹے یہ کہ جب میں نے چاہا کہ آپ کر تہ پہناؤں تو میں نے آپ ﷺ کی پشت مبارک پر مہر نبوت دیکھی جس پر لآاِلٰہَ اِلَّااللہُ مُحَمَّدُّ رَسُوْلُ اللہِ لکھا ہوا تھا۔
2۔ نوشیرواں کا محل بوقتِ ولادتِ باسعادت بحالت شکستگی ایسا پاش پاش ہوگیا جیسے لشکر کسریٰ کو پھر مجتمع ہونا نصیب نہ ہوا۔ کہتے ہیں کہ محل مذکورہ بالکل پھٹ گیا تھا اور اس کے چودہ کنگرے گرگئے، اس پر کاہنوں نے کہا کہ اس سلطنت کے چودہ بادشاہ تخت نشین ہوں گے۔ یہ سن کر کسریٰ کوفی الحال تسلیّ ہوئی اور کہا کہ چودہ بادشاہوں کے گزرنے کے لئے ایک عرصہ دراز چاہیے مگر حال یہ ہوا کہ چار برس کے عرصہ میں ان کے دس بادشاہ گزر چکے اور باقی امیر المؤمنین عثمان رضی اللہ عنہ تک ختم ہوگئے۔

عجم میں زلزلہ نوشیرواں کے قصر میں آیا
عرب میں شور اُٹھا جس وقت اُسکی آمد آمد ہے

3۔ آپ کے میلاد شریف کے وقت آتش نمرود جو ہزار سال سے برابر روشن تھی۔ بسبب افسوس کے جو بطلانِ دین مجوس اور انشقاق ایوان کے باعث تھا جو اس کی بڑی حفاظت اور عبادت کرتے تھے بالکل سرد ہوگئی ہے اور نہر فرات کوفہ کے قریب جس پر نوشیرواں نے پُل باندھ کر عمارات عالیشان اور اس کے گرد بہت سے آتش کدے اور کنائس بنائے تھے ایسی حیران اور بیخود ہوئی اور ایسے ہاتھ پاؤں اس کے پھولے کہ اپنا بہاؤ چھوڑ کر سادہ کے گھاٹ میں جو دمشق اور عراق کے درمیان ہے جا پڑی۔
4۔ منکرین نے بچشم خود دیکھا کہ علاوہ اور آیات و بینات مذکورہ بالا کے جنات پر جو استراق سمع کے لیے اطراف آسمان کی طرف جاتے تھے برابر شعلہ ہائے آتش مارے جاتے ہیں اور یہ بھی کہ وقت ولادت شریف تمام روئے زمین کے بُت اوندے گر پڑے اس قسم کی بہت سی روائتیں ہیں۔ اختصاراً چھوڑی گئیں اور شب ولادت حضرت ﷺ میں تخت ابلیس اُلٹ گیا۔ حضرت عبدالمطلب سے منقول ہے وہ کہتے تھے میں شب ولادت حضرت ﷺ میں کعبہ شریفہ میں تھا۔ قریب وقت سحر میں نے دیکھا کہ کعبہ مقام ابراہیم کی طرف سجدہ میں گیا اور تکبیر کہی اور بُت جو خانہ کعبہ کے گرد تھے سب سرنگوں ہوگئے اور بُت ہبل جو سب سے بڑا تھا۔ منہ کے بَل گرِ پڑا اور اس کے اندر سے آواز آئی کہ آمنہ نے محمد ﷺ کو جنا۔ قریش کے ایک فریق کا ایک بُت تھا کہ ہر سال وہاں حاضر ہوتے تھے اور عید مناتے تھے، ایک شب وہ بُت اپنی جگہ سے جدا ہوا اور سرنگوں ہوگیا، لوگوں نے اس کو پھر سیدھا کیا وہ پھر سرنگوں ہوگیا اور اس کے اندر سے آواز آئی کہ پیغمبر آخرالزماں پیدا ہوئے اور ان کے نور سے مشرق سے مغرب تک روشن ہوگیا اور تمام بُت منہ کے بَل گرِ پڑے اور بادشاہوں پر ان کا رعب چھا گیا۔

حضور سرورِ عالم ﷺ کے ارشاداتِ گرامی میں ملاحظہ ہوں جو آپ نے خود اپنے لیے تحدیث نعمت کے طور اِرشاد فرمائے۔
(1) عَنْ اَبیْ ھُرَیْرَۃُ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ ﷺ اَنَا سَیِّدُ وُلْدِ آدَمَ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ وَاَوَّلُ مَنْ یُّشَقُّ عَنْہُ الْقَبْرُ وَاَوَّلُ شَافِعٍ وَّاَوّلُ مُشَفَّحٍ۔(رواہ مسلم کتاب الفضائل مشکوٰۃ باب فضائل سید المرسلین، پہلی فصل)
حضرت ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں قیامت کے دن آدم علیہ السلام کی ساری اولاد کا سردار ہوں گا اور پہلا وہ شخص ہوں گا جس کی قبر سب سے پہلے شق ہوگی اور میں قبر سے باہر نکلوں گا اور سب سے پہلا شفاعت قبول کرنے والا میں ہی ہوگا اور سب سے پہلا شخص جس کی شفاعت قبول کی جائے گی وہ میں ہی ہوں گا۔
اس حدیث شریف میں حضورِ انور ﷺ کی چار فضیلتیں ارشاد ہوئی ہیں جو اور کسی پیغمبر میں پائی نہیں جاتیں۔

(2) عَنْ اَنَسٍ قَالَ قَالَ رُسُوْل اللہِ ﷺ اَنَا اَکَثَرُ الْاَنْبِیَاءِ تَبَعًا یَّوْمَ الِقیٰمَۃِ وَاَنَا اوَّل مَنْ یَّقْرَعُ بَابَ الْجَنَّۃِ۔(مسلم کتاب الایمان مشکوٰۃ باب فضائل سید المرسلین پہلی فصل)
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن نبیوں کی امتوں سے بڑھ کر میرے تابعدار زیادہ ہوں گے، اور میں ہی سب سے پہلے جاکر بہشت کے دروازہ پر (کھولنے کے لیے) دستک دوں گا۔
اس حدیث شریف میں رسول اللہ ﷺ کی دو فضیلتیں بیان کی گئی ہیں جو کسی دوسرے پیغمبر میں نہیں پائی جاتیں۔

(3) عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ قال رَسُوْلُ للہِ ﷺ مَثَلِی وَ مَثَلُ الْاَنْبِیَاءِ کَمَثَلِ قَصْرٍ اُحْسِنَ بُنْیَانہٌ تُرِکَ مِنْہُ مَوْضِعَ لَبِنَۃٍ فَطَافَ بہ النُّظَارُ یَتَعَجَّبُوْنَ مِنْ حُسْنِ بُنْیَا نِہ اِلَّا مَوْضِعَ تِلْکَ اللّٰبِنَۃِ فَکُنْتُ اَنَا سَدْدْتُّ مَوضِعُ اللَّبِنَۃٍ خُتِمَ بَی الْبُنْیَانُ وَخُتِمَ بِیَ الرُّسُلُ وَفِیْ رِوَایَۃٍ فَاَنَا اللَّبِنَۃُ وَاَنَا خَاتِمُ النَّبِیِّیْنَ (متفق علیہ مشکوۃ باب مقائل سید المرسلین، پہلی فصل)
حضرت ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’میری مثال اور دوسرے انبیاء علیہ السلام کی مثال ایسی ہے جس طرح ایک محل ہو جس کی تعمیر بہت ہی خوبصورت طریقہ سے ہوئٰی ہو، اس محل میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی گئی ہو، پھر دیکھنے والے اُس کے گرد گھومے اور اس کی عمدہ تعمیر سے تعجب کرتے ہیں، مگر اس ایک اینٹ کی جگہ وہ خالی پاتے ہیں۔ وہ میں ہی ہوں کہ میں نے اس ایک اینٹ کی جگہ کو بھر دیا اور وہ محل مکمل ہوگیا ہے اور میرے ہی ذریعہ سے انبیاء علیہ السلام کا سلسلہ ختم ہوا ہے۔ دوسری روایت میں ہے کہ وہ اینٹ میں ہوں اور میں سب نبیوں میں آخری ہوں۔
اس حدیث شریف میں رسول اللہ ﷺ کی ایک فضیلت بیان کی گئی ہے کہ آپ سب پیغمبروں کے ختم کرنے والے ہیں، آپ کے بعد قیامت تک کوئی نبی دنیا میں نہیں آئے گا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ رسول اللہ ﷺ کی رسالت قیامت تک اپنی آب و تاب سے چمکتی رہے گی اور کوئی نبوت آپ کی نبوت کے لئے ناسخ نہیں ہوگی اور کوئی آپ کے بعد نبی ہونے کا نام بھی لے گا تو اُمتِ محمدیہ اُسے ملعون و کذّاب جیسے القاب سے نوازے گی۔

افضل الانبیاء ﷺ
حضور سرورِ عالم ﷺ تمام انبیاء علیہ السلام سے علی الاطلاق افضل ہیں۔ قطع نظر دیگر دلائل کے آپ کا اسم گرامی بھی اُن کے اسماء کے اعتبار سے افضلیت کی دلیل کافی ہے۔مثلاً آدم علیہ السلام کا نام آدم کیوں ہے۔اس لیے کہ آدم کے معنی گندم گوں ہیں، اس نام سے آپ کے رنگ کا پتہ چلتا ہے۔ ایسے ہی نوح کے معنی آرام کے ہیں اور اسحٰق کے معنی ہنسنے والا اور یعقوب کے معنی پیچھے آنے والا ہے، یہ اپنے بھائی عیسو کے ساتھ توام پیدا ہوئے تھے اور موسیٰ کے معنی پانی سے نکالا ہوا، جب ان کا صندوق پانی سے نکالا گیا تھا تب ان کا یہ نام رکھا گیا تھا اور یحییٰ کے معنی عمر دراز اور عیسیٰ کے معنی سرخ رنگ اور اسم محمد ﷺ کا کیا کہنا، لیکن یاد رہے کہ حضور سرورِ کائنات ﷺ کے ذاتی اسماء گرامی دو ہیں، محمد اور احمد ﷺ، ان دونوں ناموں میں تھوڑا سا فرق ہے۔ محمد وہ ہے جس کی تعریف و ثناء سب زمین و آسمان والوں سے بڑھ کر کی ہو۔ لہٰذا فخر الاولین والآخرین کا اسم گرامی علم بھی ہے اور صفت بھی اور اپنے معانی کے لحاظ سے کمالاتِ نبوت پر دلالت کرنے والا ہے۔ مزید تفصیل فقیر کی کتاب ’’شہد سے میٹھا نام ِ محمد ﷺ‘‘ پڑھیے۔

چند احادیثِ مبارکہ ثبوت افضیلت

عَنْ جَابِرٍ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ ﷺ اُعْطِیْتُ خَمسًالَّمْ یُعْطَھُنَّ اَحَدٌ قَبْلِیْ نُصِرْتُ بِاالرُّعْبِ مَسِمْرَۃَ شَھْر وَّجُعِلَتْ لِیَ الْاَرْضُ مَسْجِدًا وَّطَھُوْرًا فَاَیُّمَا رَجُلٍ مِّنْ اُمَّتِیْ اَدرَکَتْہٗ الصَّلوٰۃُ فَلْیُصَلّ وَاُحِلَّتْ لِیَ الْغَنَائِمَ وَلَمْ تَحِلَّ لِاَحدٍ قَبْلِیْ وَاُعْطِیْتُ الشَّفَاعَۃَ وَکَانَ النَّبِیُّ یُبْعَثُ اِلیٰ قُومِہِ خَآصَّۃً وَّبُعِثْتُ اِلَی النَّاسِ عَآمَّۃً۔(متفق علیہ مشکوۃ باب فضائل سید المرسلین)
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نےفرمایا: مجھے پانچ چیزیں دی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی کو نہیں نہ دی گئیں۔ ایک مہینہ کی مسافت پر میرا رعب دشمنوں پر ڈال دیا گیا ہے اور میرے لئے ساری زمین مسجد اور پاکیزگی بنائی گئی ہے (یعنی زمین پر تیمم کر کے نماز پڑھنے کی تاکید کی گئی ہے، پس میری امت میں سے جس پر نماز کا وقت آئے پس چاہیے کہ جہاں پر ہو پڑھ لے، اور مجھ پر غنیمتیں حلال کی گئی ہیں اور مجھ سے پہلے کسی کے لیے حلال نہیں کی گئیں اور مجھے بڑی اور عام شفاعت دی گئی ہے، اور پہلے نبی فقط اپنی قوم کی طرف بھیجے جاتے تھے اور مجھے تمام لوگوں یعنی تمام قوموں کی طرف بھیجا گیا ہے۔
اس حدیث شریف میں رسول اللہ ﷺ کی پانچ فضیلتیں بیان کی گئی ہیں جو پہلے کسی پیغمبر میں نہیں پائی گئیں۔

معجزات

عَنْ جَابِرٍ قَالَ سِرْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللہِ ﷺ حَتّٰی نزلْنَا وَادِیًا اَفْیَحَ فَذَھَبَ رَسُوْلُ اللہِ ﷺ یُقْضِیْ حَاجَتَہٗ فَلَمْ یَرَشَیئًا یَسْتَتِرُبِہِ وَاِذَا شَجَرَ تَیْنِ بِشَاطِیٔ الْوَادِیْ فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللہِ ﷺ اِلیٰ اِحْدٰھُمَا فَاخَذَبغُصْنٍ من اَغعَا نِھَا َقَالَ اِنقادِیْ عَلَیّ بِاِذْنِ اللہِ فانقادَتْ مَعَہُ کَالْبَعِیْرِ اَلْمَخْشُوشِ مِّنْ الَّذِیْ یُصَانِعُ قَائِدَہٗ حَتَّی اَتَی الشَّجَرَۃَ الْاُخْریٰ فَاَخَذَ بِغُصْنٍ مِّنْ اَغْصَانِھَا فَقَالْ اَنْقَادِیْ عَلَیَّ بِاِذْنِ اللہِ فَانْقَادَتْ مَعَہٗ کَذَالِکَ حَتّٰی اَذا کَانَ با لْمَنْصَفِ مِمَّا یَیْنَھُمَا قَالْ التَئِمَا عَلَّی باِذْنِ اللہِ فَالْتَاَ مَتَا فَجَلَمْتُ اُحَدِّثُ نَفْسِیْ فَحَانَتْ مِنِّیْ لَفْتَۃٌ فَاِذ اَنَا بِرَسُوْلِ اللہِ ﷺ مُقْبِلاً وَاِذَ الشَّجَرَ تَانِ قَدِافْتَرَقَتَامَتْ کُلُّ وَاحِدَۃٍ مِّنْھُمَا عَلیٰ سَاقٍ۔(مسلم، مشکوۃ باب فی المعجزات)
ترجمہ:حضرت جابر رضی اللہ عنہ سےروایت ہے کہ ہم ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺکے ساتھ سفر پرگئے۔ ہم ایک کشادہ وادی میں جاکر اُترے۔ رسول اللہ ﷺ قضائے جاجت کے لیے تشریف لے گئے۔ آپ ﷺ نے کوئی ایسی چیز نہیں پائی جس کی اوٹ میں بیٹھ سکیں۔ ناگہاں آپ نے دودرخت وادی کے کنارہ پر پائے۔ ان میں سے ایک کی طرف رسول اللہ ﷺ تشریف لے گئے پھر اس کی ٹہنیوں میں سے ایک ٹہنی کو پکڑ کر فرمایا: تو اللہ کے حکم سے میری فرمانبردار ہوجا۔ وہ آپ ﷺ کے ساتھ اس طرح چلا جس طرح وہ اونٹ جس کے ناک میں نکیل ہو اپنے چلنے والے کے تابع ہو کر چلتا ہے۔ یہاں تک کہ دوسرے درخت کے ہاں تشریف لائے اس کی بھی ٹہنیوں میں سے ایک ٹہنی کو پکڑ کر فرمایا: دونوں میرے سامنے اللہ کے حکم سے مل جاؤ۔ پھر وہ دونوں مل گئیں اور میں بیٹھا ہوا اپنے دل میں خیال ہی کر رہا تھا، کچھ ہی وقت گذرا تھا کہ میں رسول اللہ ﷺ کو دیکھتا ہوں کہ تشریف لا رہے ہیں اور دونوں درخت ایک دوسرے سے جُدا ہوگئے اور ایک ان میں سے اپنے تنے پر کھڑا ہوگیا۔
اس حدیث مبارکہ کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے درختوں کو بھی رسول اللہ ﷺ کے تابع فرمان بنا دیا تھا۔ مسلمانوں کو تو بطریق اولیٰ آپ کا ہر فرمان مان لینا چاہیے۔
عَنْ عَلِیِّ بْنِ اَبِیْ طَالِبِ قَالَ کُنْتُ مَعَ النَّبِیِّ ﷺ بِمَکَّۃَ فَخَرَجْنَا فِیْ بَعْضِ لَواحِیْھَا فَمَا اسْتَقْبَلَہٗ جَبَلٌ وَّلَا شَجَرٌ اِلَّا ھَوَ یَقُوْلُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہِ۔
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مکہ میں تھا۔ پھر ہم مکہ معظمہ کے بعض اطراف میں نکل گئے۔ پھر کوئی پہاڑ اور کوئی درخت آپ کے سامنے نہیں آتا تھا مگر وہ کہتا تھا السلام علیک یارسول اللہ ﷺ ۔
اس سے بڑھ کر کیا فضیلت ہوسکتی ہےکہ ہر پہاڑ اور ہردرخت آپ پر سلام عرض کرتا ہے۔

عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ کُنَّامَعَ النَّبِیِّ ﷺ فِیْ سَفَرٍ فَاَقْبَلَ اَعْرَابِیٌّ فَلَمَّا دَنیٰ قَالَ لَہٗ رَسُوْلُ اللہِ ﷺ تَشْھَدُ اَنْ لَّااِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلَہٗ قَالَ وَمَنْ یَّشْھَدْ عَلیٰ مَاتَقُوْلُ قَالَ ھٰذِہ السَّلَمَۃُ فَدَعَاھَا رَسُوْلُ اللہِ ﷺ وَھُوَ بِشَاطِیً الْوَادِیْ فَاَقْبَلَتْ تَخُدُّ الْاَرْضَ حَتّٰی قَامَتْ بَیْنَ یَدَیْہِ فَاسْتَشْھَدَ فَاثَلٰثًا فشھِدَتْ اِنَّہٗ کما قال ثُمَّ رَجَعَتْ اِلیٰ مَنْبَتِھَا۔(الداری، مشکوۃ باب فی المعجزات،چشتی)
ترجمہ: حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سفر میں تھے۔ ایک اعرابی آیا۔ جب آپ کے قریب آیا، اُسے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہی ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اور بے شک محمد اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہے۔ اُس نے کہا، اس بات پر آپ کی تصدیق کون کرتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: یہ کانٹے دار درخت۔ پھر اُسے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: حالانکہ وہ وادی کے کنارے پر کھڑا ہوا تھا۔ وہ آپ ﷺ کے سامنے کھڑا ہوگیا۔ آپ ﷺ نے اس تین مرتبہ گواہی دینے کے لئے فرمایا۔ اس نے تین مرتبہ گواہی دی کہ جو کچھ آپ ﷺ فرماتے ہیں ٹھیک ہے پھر اپنی اُگنے کی جگہ پر چلا گیا۔
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہما قَالَ جَاءَ اَعْرَابِیٌّ اِلٰی رَسُوْل اللہِﷺ قَالَ بِمَا اَعْرِفُ انَّکَ نَبِیٌّ قَالَ اِنْ دَعَوْتُ ھٰذَا الْعِذْقَ مِنْ ھٰذِہ النَّخْلَۃِ یَشْھَدُ اَنِّی رَسُوْلُ اللہِ ﷺ فَجَعَلَ یَنْزِلَ وَمِنَ النَّخْلَۃِ حَتّٰی سَقَطَ اِلیَ النَّبِیِّ ﷺ ثُمَّ قَالَ اِرْجِعْ فَعَادَ فَاَسْلَمَ الْاَعْرَابِیُّ ط(رواہ الترمذی و صحیح، مشکوٰۃ باب المعجزات)
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک گنوار رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور کہا: میں کس طرح پہچانوں کہ آپ نبی ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اگر میں اس کھجور کی ٹہنی کو بلالوں جو گواہی دے کہ میں اللہ کا رسول ہوں (پھر تو مان جائے گا) پھر رسول اللہ ﷺ نے اس ٹہنی کو بلایا، وہ کھجور کے درخت سے اتری یہاں تک رسول اللہ ﷺ کے آگے آگری۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: واپس چلی جا۔ پھر وہ گنوار مسلمان ہوگیا۔

یہ ایسا کمال ہے کہ عام آدمی سن کر دنگ ہوجاتا ہے اور وفادار اُمتی خوش ہوجاتا ہے۔ لیکن ایک جنس حدیث کے ضعیف و صحیح کے چکر میں ہے۔ بہر حال معجزات کے متعلق علماء کرام فرماتے ہیں کہ:وَاِنَّ مُعْجِزَاتِہ ﷺزَادَتْ عَلیٰ مُعْجِزَاتٍ جَمِیْعِ الْانْبِیَاءِ علیہ السلام عَدَدًا وَتْبَۃً وَاِنَّہٗ اُوْتِیَ مِنْھَا مَالَمْ یُوْتَ اَحْدَ۔حضور ﷺ کے معجزات تمام انبیاء کرام سے بڑھ کر ہیں۔ گنتی میں بھی، رُتبے میں بھی۔ بعض ایسے معجزے ہیں کہ پہلے کسی کو عطا نہیں ہوئے۔

خصائص مصطفیٰ ﷺ
آخر میں حضور سرورِ عالم ﷺ کے اربعین خصائص پرمضمون کو ختم کرتا ہوں یاد رہے کہ حضور سرور عالم ﷺ کے فضائل و کمالات کا احاطہ بشری طاقت سے باہر ہے، علمائے ظاہر و باطن سب یہاں عاجز ہیں۔ چنانچہ ابوالحسن خرقانی قدس سرہ متوفی 425ھ یوں فرماتے ہیں کہ مجھے ان تین چیزوں کی حدوغایت معلوم نہ ہوئی۔
1۔ حضرت نبی کریم ﷺ کے درجات۔
2۔ مکر نفس۔
3۔ معرفت نفس (نفحات الانس مصنفہ ملاجامی قدس سرہ متوفی 697ھ)
امام شریف الدین بوصیری رحمتہ اللہ علیہ متوفی 694ھ اپنے قصیدہ ’’بردہ شریف‘‘ میں فرماتے ہیں جس کا ترجمہ یہ ہے۔
چھوڑ کر دعویٰ وہ جس کے ہیں نصاریٰ مدعی
چاہو جو مانو اُسے زیبا ہے اللہ کی قسم
جو شرف چاہو کرو منسوب اُس کی ذات سے کوئی عظمت کیوں نہ ہو، ہے منزلت سے اس کی کم
حد نہیں رکھتی فضیلت کچھ رسول ﷺ کی
لب کشائی کیا کریں اہل عرب اہل عجم

شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ متوفی 1052ھ ’’مدارج النبوۃ‘‘ میں یوں فرماتےہیں
ہر مرتبہ ء کہ بود در امکان بروست ختم
ہر نعمتے کہ داشت خدا شد برو تمام

شاہ عبدالعزیز صاحب محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ متوفی 1139ھ رقمطراز ہیں۔
یَا صَاحِبَ الْجَمَالِ وَ یَا سَیِّدَ الْبَشَر
مِنْ وَّجْھِکَ الْمُنِیْرِ لَقَدْ نُوِّرَ الْقَمَرْ
لَایُمْکِنُ الثَّنَاءُ کَمَا کَانَ حَقُّہٗ
بعداز خُدا بُزُرگ تُوئی قِصَّہ مختصر

اے صاحب جمال اور سردار بشر آپ کے روشن چہرہ سے چاند منور ہے۔ آپ کی شان بیان کرنا کماحقہ، ممکن نہیں۔ قصہ مختصر خدا کے بعد آپ ہی بزرگ ہیں۔
قرآن حکیم یوں ناطق (گویا) ہے’’کَانَ فَضْلُ اللہِ عَلَیْکَ عَظِیْمًا‘‘ (النساء:٤) آپ پر خدا کا فضل عظیم ہے ’’اِنَّکَ لَعَلیٰ خُلُقٍ عَظِیْمٍ‘‘بے شک آپ کی خوبو بڑی شان کی ہے ’’اَلنَّبِیُّ اَوْلیٰ بِالْمُؤْمِنِیْنَ‘‘ (الاحزاب:٥) ’’یہ نبی مسلمانوں کا ان کی جان سے زیادہ مالک ہے‘‘ بے شک ہمارے نبی تمام مخلوقات سے افضل ہیں،جو فضائل و معجزات حضور سیّد المرسلین ﷺ سے مخصوص ہیں، ان کو آپ کے خصائص کہتے ہیں۔ یہ خصائص بھی بکثرت ہیں۔ علامہ جلال الدین سیوطی رحمتہ اللہ علیہ متوفی 911ھ نے بیس سال کی محنت سے احادیث و آثار و کتب تفسیر و شروحِ حدیث و فقہ و اصول و تصوف میں حضور رسول اکرم ﷺ کے خصائص کا تتبع کیا ہے اور ’’خصائص کبریٰ‘‘ تصنیف فرمائیں جن میں ہزار سے زیادہ خصائص مذکورہ ہیں۔ قطب شعرانی متوفی 965ھ نے ’’کشف الغمہ‘‘ میں اپنے استاذ علامہ سیوطی کے خط سے یہی خصائص نقل کیے ہیں، ان میں سے بعض مختصر بحوالہ ’’ سیرۃ نبوی‘‘ مصنفہ پروفیسر مولانا نور بخش صاحب (مرحوم) توکلی ایم اے (وغیرہ) یہاں بیان کیے جاتے ہیں۔
(1) اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کو سب نبیوں سے پہلے پیدا فرمایا اور سب سے اخیر میں معبوث فرمایا (آپ اول و آخر ظاہر و باطن اور بکل شئی علیم ہیں۔ (مدارج النبوۃ)
(2) عالم ارواح ہی میں آپ کو نبوت سے سرفراز فرمایا گیا اور اسی عالم میں دیگر انبیاء کرام ﷺ کی روحِ انوار سے استفاضہ کیا۔
(3) عالم ارواح میں دیگر انبیاء کرام کی رُوحوں سے اللہ تعالیٰ نے عہدلیا کہ اگر وہ حضور نبی کریم ﷺ کے زمانہ کو پائیں تو آپ پر ایمان لائیں اور آپ کی مدد کریں جیسے قرآن کریم میں ہے ’’لَتُؤْمِنُنَّ بِہ وَلَتَنْصُرُنَّہٗ‘‘
(4) یومِ الست میں سب سے پہلے حضور نبی کریم ﷺ نے بلیٰ کہا تھا۔
(5) حضرت آدم علیہ السلام اور تمام مخلوقات حضور انور ﷺ ہی کے لیے پیدا کیے گئے۔
(6) حضور نبی کریم ﷺ کا اسم مبارک عرش کے پایہ پر اور ہر ایک آسمان پر اور بہشت کے درختوں اور محلاّت پر اور حوروں کے سینوں پر اور فرشتوں کی آنکھوں کے درمیان لکھا گیا ہے۔
(7) کتب الہامیہ سابقہ تورات و انجیل وغیرہ میں آپ کی بشارت درج ہے۔
(8) حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضور نبی کریم ﷺ کے والد ماجد تک حضور ﷺ کا نسب شریف سفاح (زنا) سے پاک و صاف رہا ہے۔
(9) حضورِ انور ﷺ کی پیدائش کے وقت بت اوندھے گر پڑھے اور جنوں نے اشعارپڑھے۔
(10) حضور نبی کریم ﷺ ختنہ کئے ہوئے، ناف بریدہ اور آلودگی سے پاک و صاف پیدا ہوئے۔
(11) پیدائش کے وقت آپ سجدہ میں تھے اور ہر دو انگشت ہائے شہادت آسمان کی طرف اُٹھائے ہوئے تھے۔
(12) آپ کے ساتھ پیدائش کے وقت ایسا نور نکلا کہ اس میں آپ کی والدہ ماجدہ نے ملک شام کے محل دیکھ لیے۔
(13) فرشتے آپﷺ کے گہوارے کو ہلایا کرتے تھے۔ آپ نے گہوارے میں کلام کیا، چنانچہ آپ چاند سے باتیں کیا کرتے تھے، جس وقت آپ اس کی طرف انگشت مبارک سے اشارہ فرماتے تو وہ آپ کی طرف جھک جاتا۔ ’’فتاویٰ مولوی عبد الحئی لکھنوی جلد اول 97‘‘ میں ہے کہ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے پوچھا : یارسول اللہ ﷺ! چاند آپ کے ساتھ کیا معاملہ کیا کرتا تھا جب کہ آپ ﷺ ان دنوں چند روزہ تھے۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ مادر مشفقہ نے میرا ہاتھ مضبوط باندھ دیا تھا، اس کی اذیت (تکلیف) سے مجھے رونا آتا تھا اور چاند منع کرتا تھا۔ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: آپ ﷺ تو ان دنوں چہل روزہ تھے، آپ کویہ حال کیونکر معلوم ہوا۔ فرمایا کہ لوحِ محفوط پر قلم چلتا تھا اور میں سنتا تھا حالانکہ شکم مادر میں تھا۔ (زرقانی شرح مواہب اللدنیہ ج 5/مطبوعہ مصر)
(14) بعثت سے پہلے گرمی کے وقت اکثر بادل آپ پر سایہ کرتا اور درخت کا سایہ آپ ﷺ کی طرف آجایا کرتا تھا۔
(15) مولا کریم نے قرآن مجید میں حضور نبی کریم ﷺ کے ہر عضو مبارک مثلاً دل، زبان، آنکھ، چہرہ، ہاتھ، گردن، سینہ، پشت وغیرہ کا ذکر کیا ہے جس سے کمال کی محبت و عنایات پائی جاتی ہے، آیات یہ ہیں۔
مَا کَذَبَ الْفُوَادُ مَارَای (نجم ع1) نَزَلَ بِہ الرُّوْحُ الْامِیْنُ عَلیٰ قَلْبِکَ (شعراء ع 11) مَایَنْطِقُ عَنِ الْھَوٰی (نجم شروع) فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰہُ بِلِسَانِکَ (دخان رکوع 3) مَازَاغَ الْبَصَرُوَمَا طَغٰی (نجم ع 1) قَدْنَرٰی تَقَلُّبَ وَجْھِکَ فِی السَّمَآءِ (بقرہ ع 17) وَلَا تَجْلْ یَدَکَ مَغْلُوْلَۃً اِلیٰ عُنُقِکَ (بنی اسرائیل ع 3) یَدُاللہِ فُوْقَ اَیْدِیْھِمْ۔ اَلَمْ نَشْرَحْ لَکَ صَدْرَکَ وَوَضَعْنَاعَنْکَ وَزْرکَ الّذِی اَنْقَضَ ظَھْرَکَ۔(انشراح شروع)
(16) حضور نبی کریم ﷺ کے اسم مبارک میں سے ستر نام مثلاً نور، عزیز، رؤف، رحیم وہی ہیں جو اللہ تعالیٰ کے ہیں (بلکہ آپ مظہر جمع اسمائے الہیٰ ہیں)۔
(17) حضور نبی کریم ﷺ اپنے پیچھے سے ایسا دیکھتے جیسا آگے سے پیچھے اور رات کواندھیرے میں ایسا دیکھتے جیسا کہ دن کے وقت اور روشنی میں دیکھتے۔
(18) حضور نبی کریم ﷺ کے دہن (منہ) مبارک کا لعابِ دہن آبِ شور کو شیریں بنا دیتا تھا اور شیرخوار بچوں کے لیے دودھ کا کام دیتا تھا۔
(19) جب آپ ﷺ کسی پتھر پر چلتے تو اس پر آپ ﷺ کے پاؤں مبارک کا نشان ہوجاتا۔ چنانچہ مقام ابراہیم میں ہے اور سنگ مکہّ میں آپ کی کہنیوں کا نشان مبارک مشہور ہے۔(خصائص کبری و شرح ہمزیہ / ابن حجر ہتیمی،چشتی)
(20) آپ ﷺ کی بغل مبارک پاک و صاف اور خشبودار تھی، اس میں کسی قسم کی بوئے ناخوش نہ تھی۔
(21) آپ کی آواز مبارک اتنی دور تک پہنچتی کہ دوسرے کسی شخص کی نہیں پہنچتی تھی، چنانچہ جب آپ ﷺ خطبہ دیا کرتے تھے تو خواتین اپنے گھروں میں سن لیا کرتی تھیں۔
(22) آپ ﷺ کی قوتِ سامعہ سب سے بڑھ کر تھی یہاں تک کہ اکثر اژدھام (بھیڑ) ملائک کے سبب سے آسمان میں جو آواز پیدا ہوتی آپ وہ بھی سن لیتے تھے۔
(23) خواب میں آپ ﷺ کی آنکھ مبارک سوجاتی مگر دل بیدار رہتا۔ بعض کہتے ہیں کہ دیگر انبیاء کرام کا بھی یہی حال تھا۔
(24) آپ نے کبھی جمائی اور انگڑائی نہیں لی اور نہ کبھی آپ کو احتلام ہوا۔ دیگر انبیائے کرام بھی اس فضیلت میں مشترک ہیں۔
(25) حضور نبی کریم ﷺ کا پسینہ مبارک کستوری سےزیادہ خوشبودار تھا۔
(26) حضور نبی کریم ﷺ میانہ قد مائل بہ درازی تھے مگر جب دوسروں کے ساتھ چلتے یا بیٹھتے تو سب سے زیادہ بلند نظر آتے تاکہ باطن کی طرح ظاہری صورت میں بھی کوئی آپ ﷺ سے بڑا معلوم نہ ہو۔
(27) حضور نبی کریم ﷺ کا سایہ نہ تھا کیونکہ آپ ﷺ نور ہی نور تھے اور نور کا سایہ نہیں ہوتا۔
(28) حضور انور ﷺ کا خون اور تمام فضلات پاک تھے بلکہ آپ کے بول شریف کا پینا شفا تھا۔
(29) حضور نبی کریم ﷺ کے براز کو زمین نگل جایا کرتی تھی اور وہاں سے کستوری کی خوشبو آیا کرتی تھی۔
(30) آپ ﷺ جس گنجے کے سر پر اپنا دست شفا پھیرتے اسی وقت بال اُگ آتے، اور جس درخت کو لگاتے وہ اسی سال پھل دیتا۔
(31) آپ ﷺ جس کے سرپر ہاتھ رکھتے آپ کے دست مبارک کی جگہ کے بال سیاہ ہی رہا کرتے، کبھی سفید نہ ہوتے۔
(32) آپ رات کے وقت دولت خانے میں تبسم فرماتے تو گھر روشن ہوجاتا۔
(33) حضورِ اقدس ﷺ کے بدن مبارک سے خوشبو آتی تھی۔ جس راستے سے آپ ﷺ گزرتے اس میں بوئے خوش رہتی جس سے پتہ چلتا کہ آپ ﷺ یہاں سے گزرے ہیں۔
(34) جس چوپائے پر آپ ﷺ سوار ہوتے وہ بول و براز نہ کرتا جب تک کہ آپ ﷺ سوار رہتے۔
(35) بعض غزوات میں فرشتے آپ ﷺ کے ساتھ ہوکر دشمنوں سے لڑے مثلاً بدروحنین وغیرہ معرکوں میں۔
(36) قرآنِ کریم اور دیگر کتب الہامیہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے سوائے آپ کے کسی اور پیغمبر پر درود وارد نہیں ہوا۔
(37) اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو ہر شئے کا علم دیا یہاں تک کہ روح اور ان اُمورِ خمسہ کا علم بھی عنایت فرمایا جو ’’سورۂ لقمان‘‘ کے اخیر میں مذکورہ ہیں ۔
i۔قیامت کب ہوگی۔ ii۔ مینہ کب ہوگا۔ iii۔ماؤں کے پیٹ میں کیا ہے۔کوئی کس زمین میں مرے گا اور کل کیا ہوگا۔
(38) حضور نبی کریم ﷺ سارے اِنس و جن و ملائکہ کے لیے پیغمبر بنا کر بھیجے گئے۔
(39) چاند کا دو ٹکڑےہونا، شجر و حجر (درخت و پتھر) کا سلام کرنا اور رسالت کی شہادت دینا، ستون حنانہ کا رونا اور آپ کی انگلیوں سے چشمے کی طرح پانی کا جاری ہونا یہ سب معجزات آپ ﷺ کو عطا ہوئے۔
(40) حضور نبی کریم ﷺ خاتم النبین ہیں۔ آپ ﷺ کے بعد کوئی نیا نبی نہیں آئے گا۔
(41) حضور نبی کریم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے کنایہ سے خطاب دیا اور فرمایا یُّھَاالنَّبِیُّ یٰٓاَیُّھَاالرَّسُوْلُ بخلاف دیگر انبیاء علیہ السلام انہیں ان کے نام سے خطاب کیا گیا۔ مثلاً یا آدم، یا موسیٰ، یا عیسیٰ، علی نبینا علیھم الصلوٰۃ والسلام۔
(42) جہاں اللہ تعالیٰ نے حضور ﷺ کے نام کی تصریح فرمائی وہاں ساتھ ہی رسالت یا کوئی وصف فرمایا مثلاً وَمَا مُحَمَّدٌ اِلَّا رَسُوْلٌ (پ4آل عمران ع 15) مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ (پ 18، سورہ نور، ع 9) مَاکَانَ مُحَمَّدٌ اَبآ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِکُمْ وَلٰکِنْ رَّسُوْلَ اللہِ وَخَاتَمَ النَّبِیّنَ۔
(43) حضور نبی کریم ﷺ کو نام مبارک کے ساتھ خطاب کرنے سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا یعنی لَاتَجْعَلُوْادُعَآءَ الرَّسُوْلِ بَیْنَکُمْ کَدُعآءِ بَعْضِکُمْ بَعْضًا (پ 18، سورۂ نور، ع9) رسول اللہ ﷺ کے پکارنے کو آپس میں ایسا نہ ٹھہراؤ جیسا تم میں ایک دوسرے کو پکارتا ہے حالانکہ دیگر امتیں اپنے اپنے نبیوں کو نام کے ساتھ خطاب کیا کرتے تھے۔(پیشکش طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...