Friday 1 May 2020

ایک ضروری وضاحت اور احباب سے معذرت

1 comments
ایک ضروری وضاحت اور احباب سے معذرت

محترم قارئینِ کرام : فقیر عرصہ دراز سے سوشل میڈیا پر کام کر رہا ہے اس سلسلے میں فقیر کے کچھ شاگرد بھی پیجز اور بلوگ کو چلانے میں ساتھ شامل ہوتے ہیں اکثر اوقات فقیر کے بیان سے یا پھر کچھ فقیر لکھ دیتا ہے تو وہ اُسے ایڈٹ کر کے پوسٹ اپلوڈ کر دیتے ہیں بعض احباب نے اس دوران ایک مسلہ کی طرف توجہ دلائی کہ فقیر کے نام کے ساتھ کچھ ایسے مضامین پوسٹ کیئے گئے جو ہمارے اہلسنت کے محنتی و مخلص علماء کے تھے فقیر نے جب توجہ کی تو چند مضامین ایسے پائے جنہیں فقیر کی تحریر کے ساتھ شامل کر دیا گیا تھا بنا بر ایں فقیر نے اپنے شاگردوں کو سختی سے منع کر دیا ہے کہ آئندہ ایسا نہ کیا جائے اور اگر کسی سنی عالمِ دین کا مضمون اچھا لگے تو اسے فقیر کے پیجز اور بلوگ پر انہیں کے نام کے ساتھ آئندہ پوسٹ کریں فقیر کے مضمون کے ساتھ شامل نہ کریں اب آئندہ ایسا نہیں ہوگا کیونکہ ایک تو یہ سرقہ ہے اور دوسرا جس ساتھی نے محنت کی ہے اس کا دل دُکھتا ہے ، جن احباب کا دل دُکھا فقیر اُن سے معذرت خواہ ہے اور توجہ دلانے والے احباب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہے جزاکم اللہ خیرا آمین ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

1 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔