Tuesday, 16 July 2019

نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم غیب بتانے میں بخیل نہیں

نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم غیب بتانے میں بخیل نہیں


محترم قارئین کرام ارشادِ باری تعالیٰ ہے : وَمَا ھُوَ عَلَی الغَیبِ بِضَنِینِ ۔
ترجمہ : یہ نبی غیب کے بتانے میں بخیل نہیں ۔
(سورة التکویر آیت نمبر 24 )

عطائی اور ذاتی علم غیب اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم غیب بتانے میں بخیل نہیں

(1) ذاتی اور عطائی علم دیوبندیوں کا اقرار : علامہ شبیر احمد عثمانی کا جواب پڑھیئے وہ لکھتے ہیں : اسِ آیت میں اِشارہ کردیا کہ نبی کا علم متناہی اور عطائی ہے اللہ کے علم کی طرح غیر متناہی و ذاتی نہیں ۔ (تفسیر عثمانی جلد نمبر صفحہ نمبر 475)

(2) یہ پیغمبر (صلی اللہ علیہ وسلّم ) ہر قسم کے غیب کی خبر دیتا ہے ماضی ہو یا مستقبل ، اللہ کی صفات ہوں ، یا مابعد الموت ، یا احوال قیامت ۔ (تفسیر عثمانی جلد نمبر 3 صفحہ نمبر 849 شیخ الاسلام دیوبندعلامہ شبیر عثمانی)

(3) تفسير البغوي میں آیت کے تحت لکھا ہے : يقول إنه يأتيه علم الغيب فلا يبخل به عليكم بل يعلمكم ويخبركم به ، ولا يكتمه كما يكتم الكاهن ما عنده حتى يأخذ عليه حلوانا ، تقول العرب : ضننت بالشيء بكسر النون أضن به ضنا وضنانة فأنا به ضنين أي بخيل ۔
ترجمہ : وہ کہتے ہیں کہ بے شک ان کے ساتھ غیب کا علم آتا ہے تو وہ تہمارے معاملے میں اس میں بخل نہیں فرماتے بلکہ تمہیں اس کی خبر دے دیتے ہیں اور نہ ہی غیب کو چھپاتے ہیں جس طرح کاہن اپنے پاس موجود علم کو چھپاتے ہیں جب تک وہ کاہن اس پر اجرت نہ لے لے ۔ (4) یہی بات محی دین شیخ زادہ نے تفسیر بیضاوی کے حاشیہ میں لکھی ہے ۔

اب آیئے اس آیت کریمہ کا ترجمہ مختلف مکاتب فکر کے علماء نے کیا کیا ہے پڑھیئے

(1) "اور یہ غیب کی باتوں کو بتلانے میں بخیل بھی نہیں."
(احسن البیان - محمد جونا گڑھی، سعودی آل سعودحکومت اسی قرآن مجید کے ترجمہ کو حاجیوں کیلئےہرسال مفت تقسیم کرتی ہے)

(2) "اور یہ پیغمبر مخفی (بتلائی ہوئی وحی کی) باتوں پر بخل کرنے والے بھی نہیں."(بیان القرآن - اشرف علی تھانوی)

(3) "اور یہ(محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم) غیب(یعنی وحی) کی باتیں بتانے پر بخیل بھی نہیں ہے . (ترجمان القرآن - ابوالکلام آزاد)

(4) "وہ اس بارے میں جسے اس نے وحی سے حاصل کیا بخیل نہیں ہے.
(تفسیر نمونہ، جلد15، ترجمہ: مولانا سید صفدر حسین نجفی(اہل تشیع)

(5) "اور وہ غیب کی باتوں کے ظاہر کرنے میں بخیل نہیں - (فتح محمد جالندھری دیوبندی)

(6) "اور نہیں ہے یہ(رسول)غیب(کی بات بتانے)میں ذرا بھی بخیل ۔ (قران حکیم - مترجم سید شبیر احمد)

(7) "اور وہ غیب پر بخیل نہیں ۔ (بیان القرآن - محمد علی)

(8) "اور یہ غیب کی بات بتانے میں بخیل نہیں . (تفسیر عثمانی - مترجم محمود الحسن دیوبندی، مفسر شبیر احمد عثمانی ، تشکیل نو محمد ولہ رازی)

(9) "اور نہیں وہ غیب بتانے میں بخیل."
(قران مجید - مترجم میر محمد اسحٰق)

(10) "اور وہ غیب (کے اس علم کو لوگوں تک پہنچانے) کے معاملہ میں بخیل نہیں ہیں ۔ (تفہیم القرآن - ابوالاعلی مودودی)

(11) "اور وہ غیب کی باتوں کے بارے میں بخیل بھی نہیں ہیں ." (آسان ترجمہ قرآن - مفتی محمد تقی عثمانی)

(12) "اور یہ نبی غیب بتانے میں بخیل نہیں . (کنزالایمان - اعلی حضرت امام احمد رضا خان قادری برکاتی)

(13) "اور وہ (یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم) غیب (کے بتانے) پر بالکل بخیل نہیں ہیں (مالک عرش نے ان کیلئے کوئی کمی نہیں چھوڑی) ." (عرفان القرآن - ڈاکٹر محمد طاہرالقادری)
............
(14) "And He (Muhammad صلی اللہ علیہ وسلم) withholds not a knowledge of the Unseen."
(The Nobel Quran - By Dr. Mohammad Taqi-ud-Din Al-Hilali and Dr. Muhammad Muhsin Khan; Printed and Distributed By King Fahad Complex Madina, Kingdom of Saudi Arabia)

(15) "And He Does Not withhold purposely any knowledge of UNSEEN."(The Quran - By Dr. Syed Vickar Ahmad)

(16) "Neither doth he withhold grudgigly a knowledge a knowledge of the Unseen."(The Meanings of the Holy Quran - By Abdullah Yusuf Ali)

(17) "And Muhammad is not a withholder of [knowledge of] the Unseen ."(Translation of Meaning of Glorious Quran - By AbulQasim Publishing House, 1997 (Al-Muntada Alislami), King Fahad National Library)

(18) "And He is not niggardly with respect to the Unseen."
(The Holy Quran - By Molvi Sher Ali)

(19) "And he is not niggardly as to the disclosing of Unseen."
(Kanz-ul-Iman - By Aala Hazrat Imam Ahmad Raza Khan, English Translation By Prof. Shah Farid-ul-Haque)

(20) "And He (The Glorious Messenger) is not at all miserly in (disclosing) the Unseen. (The Lord of the Throne has not left for him any)
(The Glorious Quran - By Shaikh-ul-Islam Dr. Mohammad Tahir-ul-Qadri)
............
محترم قارئین : فقیر ڈاکٹر فیض احمد چشتی نے حتی الوسع کوشش کی کہ ان 20 تراجم میں ہر مکاتب فکر کے مترجمین آجائیں تاکہ کسی ایک مکتب فکر کی بھی گنجائش اور عذر باقی نہ رہ جائے،ہندی اور مراٹھی زبان والے مجھے معاف فرمائیں کہ میری ان زبانوں کی ٹائپنگ(Typing)کمزور ہے.

ان تمام تراجم میں ایک بات مشترک (Common)جو مجھے محسوس ہوئی وہ یہ کہ ہر کوئی ترجمہ میں یہ اظہار کر رہا ہے کہ "غیب یا مخفی باتیں بتانے میں بخیل نہیں . ان تراجم کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ :
(1) بتاتا تو وہی ہے جو جانتا ہو، اور جب میرے آقا علیہ السلام بتانے والے ہیں تو ظاہر ہے سارے مترجمین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ وہ جانتے ضرور ہیں."
(2) میرے آقا علیہ السلام بتانے میں بھی بخیل نہیں اسکا مطلب جو مجھے سمجھ آیا وہ یہ کہ : ارے تم میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جاننے پر بحثیں کرتے ہو وہ تو غیب بتاتے اور سکھاتے ہیں، جس سے انکا غیب جاننا بھی میرے نزدیک ثابت ہوا جنھیں میرے آقاعلیہ السلام نے براہ راست تعلیم دی .(طالب دعا ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...