Tuesday, 11 June 2024

تقلید کا انکار اور امام اعظم ابو حنیفہ تابعی رضی اللہ عنہ کی توہین کرنے والے مرتد و بے دین ہو کر مرتے ہیں

تقلید کا انکار اور امام اعظم ابو حنیفہ تابعی رضی اللہ عنہ کی توہین کرنے والے مرتد و بے دین ہو کر مرتے ہیں






محترم قارئینِ کرام : مشہور اہلحدیث عالم علامہ داؤد غزنوی صاحب لکھتے ہیں : جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم مطلقا تقلید آئمہ کا انکار کرتے ہیں یہ غلط ہے ہم ہر ایسے شخص کو جو نہ تفسیر جانتا ہے ، نہ حدیث و فقہ کو آئمہ کرام علیہم الرّحمہ کے اقوال ٹھکرانے کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں ایسے لوگ غلط فہمی میں مبتلا ہیں ۔

مزید لکھتے ہیں : جو لوگ آئمہ کرام علیہم الرحمہ کی شان میں سوء ظن رکھتے ہیں اور گستاخی و بے ادبی کرتے ہیں ایسے لوگ قلبی طور پر بدبخت ہیں اور ان کا خاتمہ برا ہونے کا اندیشہ ہے ۔

مزید لکھتے ہیں : اور آئمہ کرام علیہم الرّحمہ کی ہدایت و درایت پر اجماع امت ہے ۔ (داؤد غزنوی صفحہ نمبر 373 مطبوعہ فاران اکیڈمی اھلحدیث مکتبہ فکر اردو بازار لاہور)


آئمہ علیہم الرحمہ کے گستاخ و بے ادب غیر مقلد اہلحدیث مکتبہ فکر کے لوگوں کےلیے لمحہ فکریہ اپنے انجام کی فکر کرو ۔


مشہور اہلحدیث عالم علامہ داؤد غزنوی صاحب مزید لکھتے ہیں : وہ تقلید کو بعض حالتوں میں واجب قرار دیتے تھے اور بعض میں جائز سمجھتے تھے ۔


گویا کہ بے دلیل بات ماننی بعض حالتوں میں واجب اور بعض میں جائز ہوتی ہے ؟


مشہور اہلحدیث عالم علامہ داؤد غزنوی صاحب مزید لکھتے ہیں : ائمہ اہل سنت میں سے کسی ایک امام کی تقلید کو جو بغیر تعین کے ہو واجب قرار دیتے تھے ۔ (داؤد غزنوی صفحہ نمبر 375،چشتی)


امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی کرنے والا مرتد ہوکر مرا : ⏬


(1) مشہور اہلحدیث عالم علامہ داؤد غزنوی صاحب لکھتے ہیں : امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی توہین کرنے والا غیر مقلد طالبِ علم مرتد ہوگیا اس نے کہا امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کو پندرہ حدیثیں یاد تھیں مجھے اُن سے زیادہ یاد ہیں ۔ (داؤد غزنوی صفحہ نمبر 384)


(2) مشہور اہلحدیث عالم علامہ داؤد غزنوی صاحب لکھتے ہیں : ایک غیر مقلد اہلحدیث مولوی نے امام اعظم تابعی رضی اللہ عنہ کی شان اقدس میں گستاخی کی اور کہا انہیں صرف 17 حدیثیں یاد تھی مجھے ان سے زیادہ یاد ہیں یہ سن کر مشہور اہلحدیث عالم علامہ داؤد غزنوی نے کہا امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والا عنقریب مرتد ہوجائے گا ، علامہ عبد الجبارغزنوی اہلحدیث نے کہا ، اور گستاخی کرنے والا غیر مقلد وہابی مولوی مرتد مرزائی ہوگیا ، اس لیئے کہ اللہ کے ولی کی شان میں گستاخی اللہ سے اعلان جنگ ہے میری نظر میں امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ولی اللہ ہیں ۔ (سوانح داؤد غزنوی صفحہ نمبر 191 مطبوعہ فاران اکیڈمی اردو بازار لاہور،چشتی)


حضرت امام اعظم تابعی رضی اللہ عنہ کی شانِ اقدس میں یہ کہنے والے کہ انہیں صرف 17 حدیثیں یاد تھی ہمیں ان سے زیادہ یاد ہیں اور دیگر گستاخانہ جملے کہہ کر گستاخی کرنے والے بعض متعصب اجہل غیرمقلدین کےلیے عبرت کا مقام ہے ان کے بڑے کہہ رہے ہیں ایسا شخص مرتد ہو جاتا ہے جو امام اعظم رضی اللہ عنہ کی شانِ اقدس میں گستاخی کرتا ہے اور ایسا ہی ہوتا ہے پڑھیئے اپنے بڑوں کی زبانی اور اب بھی وقت ہے کروڑوں مسلمانوں کے امام تابعی رسول ولی کامل امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کی شانِ اقدس میں گستاخیوں سے توبہ کر لیجیے ۔ اے امام اعظم ابو حنیفہ تابعی رضی اللہ عنہ جیسے ولی اللہ کی توہین کرنے والے سڑک چھاپ دو ٹکے کے غیر کے مقلدو کسی کی نہ سنو اپنے بڑے کی سنو اور گستاخی و توہین سے باز آجاؤ کہیں تمہارا انجام اُس مولوی سے بھی بد تر نہ ہو ۔


مشہور اہلحدیث عالم علامہ داؤد غزنوی صاحب فرماتے ہیں : مولوی اسحاق جماعت اہلحدیث کو امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی روحانی بد دعا لے ڈوبی جو لوگ اتنے جلیل القدر امام کی شان میں گستاخانہ نظریہ رکھتے ہوں ان میں اتحاد کیسے ہو سکتا ہے ۔ ( داؤد غزنوی صفحہ نمبر 136 ، 137 مطبوعہ فاران اکیڈمی اہلحدیث اردو بازار لاہور،چشتی)


خدا کرے جاہل ، بد تمیز اور گستاخانِ امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ غیر مقلد وہابی حضرات کو اپنے اس بڑے کی بات سمجھ آجائے اور وہ آئمہ کرام علیہم الرّحمہ خصوصاً امام اعظم رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی سے توبہ کریں اور آئندہ گستاخی سے باز آجائیں ورنہ یونہی بھٹکتے رہو گے اے اللہ والوں کے گستاخ و بے ادب لوگو ۔


مشہور اہلحدیث عالم علامہ داؤد غزنوی صاحب لکھتے ہیں : جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم مطلقا تقلید آئمہ کا انکار کرتے ہیں یہ غلط ہے ہم ہر ایسے شخص کو جو نہ تفسیر جانتا ہے ، نہ حدیث و فقہ کو آئمہ کرام علیہم الرّحمہ کے اقوال ٹھکرانے کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں ایسے لوگ غلط فہمی میں مبتلا ہیں ۔

مشہور اہلحدیث عالم علامہ داؤد غزنوی صاحب مزید لکھتے ہیں : جو لوگ آئمہ کرام علیہم الرحمہ کی شان میں سوء ظن رکھتے ہیں اور گستاخی و بے ادبی کرتے ہیں ایسے لوگ قلبی طور پر بدبخت ہیں اور ان کا خاتمہ برا ہونے کا اندیشہ ہے ۔


آئمہ علیہم الرحمہ کے گستاخ و بے ادب غیر مقلد اہلحدیث مکتبہ فکر کے لوگوں کےلیے لمحہ فکریہ اپنے انجام کی فکر کرو ۔


اور آئمہ کرام علیہم الرّحمہ کی ھدایت و درایت پر اجماع امت ہے ۔ (داؤد غزنوی صفحہ نمبر 373 مطبوعہ فاران اکیڈمی اھلحدیث مکتبہ فکر اردو بازار لاہور )


ہم اس پر کوئی بھی تبصرہ نہیں کرتے صرف دعا کرتے ہیں اے اللہ اِن سڑک چھاپ جاہل لوگوں کو آئمہ کرام علیہم الرّحمہ کی شانوں میں بے ادبی و گستاخی کرنے سے بچا اور انہیں ہدایت عطاء اور اپنے بڑوں کی بات ماننے کی توفیق عطاء فرماۓ آمین ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

مسئلہ رفع یدین مستند دلائل کی رشنی میں

مسئلہ رفع یدین مستند دلائل کی رشنی میں محترم قارئینِ کرام : علماء امت کا فیصلہ ہے کہ جن اختلافی مسائل میں ایک سے زائد صورتیں "سنّت&quo...