عورت اور مرد کی نماز میں فرق مستند دلائل کی روشنی میں
محترم قارئینِ کرام : مرد اور عورت کی جسمانی ساخت میں جو فرق پایا جاتا ہے ، شریعت کی رُو سے شرعی اَحکام و مسائل میں بھی ان کا پاس و لحاظ رکھا گیا ہے ۔ طہارت کے مسائل ہوں یا حج کے ، روزہ کے مسائل ہوں یا زکوٰۃ کے ، عورت کے عورت ہونے کا کسی نہ کسی حکم سے اِظہار ہو جاتا ہے جس طرح نمازِ جمعہ و عیدین مردوں پر فرض ہے عورتوں پر نہیں ۔ اِسی طرح نماز جیسی افضل عبادت میں بھی بعض مخصوص مواقع پر عورت کا طریقہ نماز مرد سے مختلف رکھا گیا تاکہ عورت کے پردہ کا لحاظ رکھا جائے ۔ اس کے اعضائے نسوانی کا اعلان و اظہار نہ ہو مثلاً عورت نماز میں تکبیر تحریمہ کے وقت ہاتھ کندھے تک اٹھاتی ہے جبکہ مرد کانوں کی لو تک، مردوں کو سجدہ میں پیٹ رانوں سے اور بازو بغل سے جدا رکھنے کا حکم ہے ۔ جبکہ عورت کو سمٹ کر سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ کہ وہ سجدہ کرے تو اپنے پیٹ کو اپنی دونوں رانوں سے چپکائے ۔ امام بیہقی علیہ الرحمہ نے لکھی ہے : اجماع مایفارق المرأۃ فیه للرجل من احکام الصلاۃ راجع الستروهی انما مامورۃ بکل ما هو استر لها ۔ (سنن الکبریٰ جلد ۲ صفحہ ۲۲۲)
ترجمہ : جامع بات یہ ہے کہ نماز کے ان احکام کی بنیاد جن میں مرد و عورت میں فرق ہے ، پردہ پوشی اور ستر ہے ، عورت کو ہر اس کام کا حکم دیا گیا ہے جو اس کےلیے زیادہ پردہ کا باعث ہے ۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ یُوسُفَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِکٌ، عَنْ أَبِی الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ: أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہٖ لَقَدْ ہَمَمْتُ أَنْ آمُرَ بِحَطَبٍ، فَیُحْطَبَ، ثُمَّ آمُرَ بِالصَّلاَۃِ، فَیُؤَذَّنَ لَہَا، ثُمَّ آمُرَ رَجُلًا فَیَؤُمَّ النَّاسَ، ثُمَّ أُخَالِفَ إِلَی رِجَالٍ، فَأُحَرِّقَ عَلَیْہِمْ بُیُوتَہُمْ ۔
ترجمہ : ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے فرمایا اس ذات پاک کی قسم جس کی قبضے میں میری جان ہے میں نے ارادہ کیا کہ کچھ لوگوں کو لکڑیاں جمع کرنے کا حکم دوں پھر نماز کے لئے اذان کہنے کا حکم دوں پھر کسی کو حکم دوں کہ وہ اقامت کرے اس کے بعد انہیں چھوڑ کر ان لوگوں کی طرف جاؤں جو جماعت میں حاضر نہیں اور ان کے گھروں کو جلا ڈالوں ۔ (صحیح بخاری،ج 1، کِتَابُ الْاذَان، باب وُجُوْبِ الصَّلوٰۃِ الْجَمَاعَۃِ صفحہ 300 حدیث نمبر 613،چشتی)
حَدَّثَنَا خَلَفٌ، قَالَ:حَدَّثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ، عَنْ سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ، قَالَ:قَالَ رَسُولُ اللہِﷺ :لَوْلَا مَا فِی الْبُیُوتِ مِنَ النِّسَاء وَالذُّرِّیَّۃِ، لَأَقَمْتُ الصَّلَاۃَ، صَلَاۃَ الْعِشَاء، وَأَمَرْتُ فِتْیَانِی یُحْرِقُونَ مَا فِی الْبُیُوتِ بِالنَّارِ” ۔
ترجمہ : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے فرمایا اگر گھروں میں عورتیں اور بچے نہ ہوتے تو میں نماز عشا کا حکم دے کر خادموں کو حکم دیتا کہ وہ ان کے گھروں کو آگ سے جلا ڈالیں ۔ (مسند امام احمد، مُسْنَدِ اَبِی ہُرَیْرَہ، حدیث8796)
نوٹ : اس حدیث سے معلوم ہوا کہ عورتوں اور بچوں پر جماعت نہیں ہے ۔
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّی، أَنَّ عَمْرَو بْنَ عَاصِمٍ، حَدَّثَہُمْ قَالَ: حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَۃَ، عَنْ مُوَرِّقٍ، عَنْ أَبِی الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّہِ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، قَالَ: صَلَاۃُ الْمَرْأَۃِ فِی بَیْتِہَا أَفْضَلُ مِنْ صَلَاتِہَا فِی حُجْرَتِہَا، وَصَلَاتُہَا فِی مَخْدَعِہَا أَفْضَلُ مِنْ صَلَاتِہَا فِی بَیْتِہَا ۔
ترجمہ : حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے فرمایا کہ عورت کی نماز گھر میں پڑھنا اس کے صحن میں پڑھنے سے بہتر ہے اور گھر کی کوٹھری میں پڑھنا اس کے گھر میں پڑھنے سے بہتر ہے ۔ (سنن ابو داؤد، ج1کِتَابُ الصَّلوٰۃ، باب مَا جَاء فِی خُرُوجِ النِّسَاء إِلَی الْمَسْجِدِ، ص253، حدیث567) ، شیخ ناصر البانی نے اس حدیث کو صحیح کہا ۔
بعض لوگ بخاری شریف کی اس حدیث : حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم سے روایت کی ہے کہ تمہاری عورتیں جب رات کے وقت تم سے مسجد کی طرف جانے کی اجازت مانگیں تو انہیں اجازت دے دیا کرو ۔ (بخاری، کتاب الاذان، حدیث 820) ، کو دلیل بناتے ہیں کہ عورتوں کو مسجدوں سے روکنا غلط ہے اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی بارگاہ میں نہایت گستاخی اور بے ادبی کا مظاہرہ اس انداز میں کرتے ہیں گویا بے ادبی اور گستاخی ان کو وراثت میں ملی ہے ۔ دیکھئے ان کی گستاخی ، کہتے ہیں : جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے اجازت دی ہے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کون ہوتے ہیں منع کرنے والے ، معاذ اللہ ایسے جملے اپنی زبان سے ادا کرنے سے پہلے ذرا یہ سوچ لیا ہوتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے لئے ہی فرمایا کہ ’’جس راستے پر حضرت عمر چلتے ہیں تو شیطان اپنا راستہ بدل لیتا ہے ۔‘‘ اور فرمایا کہ ’’میرے بعد کوئی نبی ہوتے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہوتے ۔‘‘ تو شاید ایسی گستاخی کرنے سے رک جاتے ۔ مگر صحیح کہا کسی نے کہ ’’ خدا جب دین لیتا ہے تو عقلیں چھین لیتا ہے ۔‘‘بہر حال یہ ان کی گستاخانہ ذہنیت کی دلیل ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل و کرم ہے کہ اس نے ہم سنیوں کو گستاخ نہیں بنایا ۔ اور عشق رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم اور عشق صحابہ رضی اللہ عنہم و اولیاءاللہ علیہم الرّحمہ ہمارے دلوں میں موجزن فرمایا ۔
رہی بات حدیث بخاری شریف کی تو اس حدیث میں مسجد حرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم میں عورتوں کی حاضری کو روکنے سے منع کیا گیا تھا پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں مذکورہ مسجدوں سے بھی روک دیا گیا ۔ آنے والی حدیث کے مطالعے سے یہ بات واضح ہو جائے گی کہ مسجد حرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے علاوہ دیگر مسجدوں میں عورتوں کے لئے نماز مناسب نہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْہَالِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ، عَنْ أَبِی عَمْرٍو الشَّیْبَانِیِّ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: مَا صَلَّتِ الْمَرْأَۃُ فِی مَکَانٍ خَیْرٌ لَہَا مِنْ بَیْتِہَا إِلَّا أَنْ یَکُونَ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ، أَوْ مَسْجِدَ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِلَّا امْرَأَۃً تَخْرُجُ فِی مَنْقَلَیْہَا یَعْنِی خُفَّیْہَا ۔
ترجمہ : حضرت عبد اللہ مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ عورت کی نماز مکان کے اندرونی حصہ سے زیادہ بہتر کہیں نہیں سوائے مسجد حرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے مگر یہ کہ وہ اپنے موزے پہن کر نکلے ۔ (اَلمُعْجَمُ الْکَبِیْر لِلْطِبْرَانِی، باب عین 1، 9472،چشتی)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ یُوسُفَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِکٌ، عَنْ یَحْییٰ بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ عَمْرَۃَ، عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا، قَالَتْ: لَوْ أَدْرَکَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا أَحْدَثَ النِّسَاء لَمَنَعَہُنَّ کَمَا مُنِعَتْ نِسَاء بَنِی إِسْرَائِیلَ قُلْتُ لِعَمْرَۃَ: أَوَمُنِعْنَ؟ قَالَتْ: نَعَمْ ۔
ترجمہ : ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا : اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم دیکھ لیتے جو بعد میں عورتوں نے کیا تو انہیں مسجدوں سے روک دیتے جیسے بنی اسرائیل کی عورتیں روکی گئی تھیں ۔ میں (یحییٰ) نے عمرہ سے کہا : کیا وہ منع کی گئی تھیں فرمایا ، ہاں ۔ (صحیح بخاری،ج 1، کِتَابُ الْاذَان، باب خُرُوجِ النِّسَاء إِلَی المَسَاجِدِ، ص369-370، حدیث824)
عورتوں کا سجدہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِیٍّ، قَالَ: إِذَا سَجَدَتِ الْمَرْأَۃُ فَلْتَحْتَفِرْ وَلْتَضُمَّ فَخِذَیْہَا ۔
ترجمہ : حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عورت جب سجدہ کرے تو بہت سمٹ کر سجدہ کرے اور رانوں کو آپس میں ملا لے ۔ (مصنف ابن ابی شیبہ، ج1,کِتَابُ الصَّلوٰۃ، باب الْمَرْأَۃُ کَیْفَ تَکُونُ فِی سُجُودِہَا؟، حدیث2777)
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ قَالَ: نا جَرِیرٌ، عَنْ لَیْثٍ، عَنْ مُجَاہِدٍ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَضَعَ الرَّجُلُ بَطْنَہُ عَلَی فَخِذَیْہِ إِذَا سَجَدَ کَمَا تَضَعُ الْمَرْأَۃُ ۔
ترجمہ : حضرت مجاہد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ مرد کے لئے یہ مکروہ ہے کہ سجدہ میں اپنے پیٹ کو اپنی رانوں پر رکھے جیسا کہ عورت رکھتی ہے ۔ (مصنف ابن ابی شیبہ، ج1,کِتَابُ الصَّلوٰۃ، باب الْمَرْأَۃُ کَیْفَ تَکُونُ فِی سُجُودِہَا؟، حدیث2780)
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ قَالَ: نا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، قَالَ: إِذَا سَجَدَتِ الْمَرْأَۃُ فَلْتَلْزَقْ بَطْنَہَا بِفَخِذَیْہَا، وَلَا تَرْفَعْ عَجِیزَتَہَا، وَلَا تُجَافِی کَمَا یُجَافِی الرَّجُلُ ۔
ترجمہ : حضرت ابراہیم نخعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عورت جب سجدہ کرے تو اپنے پیٹ کو رانوں سے ملا لے اور اپنی سرین کو زیادہ نہ اٹھائے، اعضاء کو ایک دوسرے سے دور نہ رکھے جیسے مرد دور رکھتے ہیں ۔ (مصنف ابن ابی شیبہ، ج1,کِتَابُ الصَّلوٰۃ، باب الْمَرْأَۃُ کَیْفَ تَکُونُ فِی سُجُودِہَا؟، حدیث2782)
عورت نماز میں کس طرح بیٹھیں ؟
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ قَالَ: نا إِسْمَاعِیلُ بْنُ عُلَیَّۃَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ زُرْعَۃَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ اللَّجْلَاجِ، قَالَ: کُنَّ النِّسَاء یُؤْمَرْنَ أَنْ یَتَرَبَّعْنَ إِذَا جَلَسْنَ فِی الصَّلَاۃِ، وَلَا یَجْلِسْنَ جُلُوسَ الرِّجَالِ عَلَی أَوْرَاکِہِنَّ، یُتَّقیٰ ذَلِکَ عَلَی الْمَرْأَۃِ مَخَافَۃَ أَنْ یَکُونَ مِنْہَا الشَّیْئُ۔
ترجمہ : خالد بن لجلاج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عورتوں کو حکم دیا جاتا تھا کہ وہ چوکڑی مار کر بیٹھیں، مردوں کی طرح اپنی سرین کو پاؤں پر رکھ کر نہ بیٹھیں ، ۔۔۔۔۔ (مصنف ابن ابی شیبہ، ج1,کِتَابُ الصَّلوٰۃ، باب فِی الْمَرْأَۃِ کَیْفَ تَجْلِسُ فِی الصَّلَاۃِ؟، حدیث نمبر 2783،چشتی)
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ قَالَ: نا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاء ٍ: تَجْلِسُ الْمَرْأَۃُ فِی مَثْنًی عَلَی شِقِّہَا الْأَیْسَرِ؟ قَالَ: نَعَمْ، قُلْتُ: ہُوَ أَحَبُّ إِلَیْکَ مِنَ الْأَیْمَنِ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: تَجْتَمِعُ جَالِسَۃً مَا اسْتَطَاعَتْ، قُلْتُ: تَجْلِسُ جُلُوسَ الرَّجُلِ فِی مَثْنًی، أَوْ تُخْرِجُ رِجْلَہَا الْیُسْرَی مِنْ تَحْتِ أَلْیَتِہَا؟ قَالَ: لَا یَضُرُّہَا أَیُّ ذَلِکَ جَلَسَتْ إِذَا اجْتَمَعَتْ ۔
ترجمہ : حضرت ابن جریج رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطا رضی اللہ عنہ سے عرض کی کہ عورت ہماری طرح بائیں طرف بیٹھیں گی ؟ انہوں نے فرمایا ہاں ۔ میں نے کہا بائیں طرف بیٹھنا مجھے دائیں طرف بیٹھنے سے زیادہ پسند ہے ۔ انہوں نے کہا : ہاں بیٹھے مگر جتنی طاقت رکھے اتنی ہی سمٹ کر مجتمع (سمٹ) ہو کر بیٹھے ۔ میں نے عرض کی مردوں کی طرح بیٹھے جیسے ہم بیٹھتے ہیں یا اپنا بایاں پاؤں سرین کے نیچے سے باہر نکال کر بیٹھے ؟ انہوں نے فرمایا کوئی ضرر نہیں البتہ بیٹھے مجتمع ہو کر یعنی سمٹ کر ۔ (مصنف ابن ابی شیبہ، ج1,کِتَابُ الصَّلوٰۃ، باب فِی الْمَرْأَۃِ کَیْفَ تَجْلِسُ فِی الصَّلَاۃِ؟، حدیث2791،چشتی)
عَنْ وَاِئلِ بْنِ حُجْرٍقَالَ قَالَ لِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَا وَائِلَ بْنَ حُجْرٍ! اِذَا صَلَّیْتَ فَاجْعَلْ یَدَیْکَ حِذَائَ اُذُنَیْکَ وَالْمَرْاَۃُ تَجْعَلُ یَدَیْھَا حِذَائَ ثَدْیَیْھَا ۔
ترجمہ : حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اے وائل بن حجر!جب تو نماز پڑھے تو اپنے ہاتھ اپنے کانوں کے برابر اٹھا اور عورت کے لیے فرمایا کہ وہ اپنی چھاتیوں کے برابر ہاتھ اٹھائے ۔ (المعجم الکبیر للطبرانی ج 9ص 144حدیث نمبر17497)
عَنْ سَالِمِ الْبَرَّادِ قَالَ: اَتیْنَا عُقْبَۃَ بْنَ عَمْروٍ الْاَنْصَارِی اَبَا مَسْعُوْدٍ فَقُلْنَا لَہٗ حَدِّثْناَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَامَ بَیْنَ اَیْدِیْنَا فِی الْمَسْجِدِ فَکَبَّرَ فَلَمَّارَکَعَ وَضَعَ یَدَیْہِ عَلٰی رُکْبَتَیْہِ وَجَعَلَ اَصَابِعَہٗ اَسْفَلَ مِنْ ذٰلِکَ وَ جَافٰی بَیْنَ مِرْفَقَیْہِ ۔
ترجمہ : حضرت سالم البراد رحمہ اللہ (تابعی) کہتے ہیں کہ ہم ابو مسعود عقبۃ بن عمرو الانصاری رضی اللہ عنہ کے پاس آئے۔ ہم نے کہا کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں بتائیں؟ تو وہ مسجد میں ہمارے سامنے کھڑے ہو گئے، پس تکبیر کہی۔ پھر جب رکوع کیا تو اپنے ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھااور اپنی انگلیوں کو اس سے نیچے کیااور اپنی کہنیوں کو اپنے پہلو سے دور رکھا ۔ (سنن ابی داود ج1 ص 133باب صلوۃ من لا یقیم صلبہ فی الرکوع والسجود)
غیر مقلد عالم ابو محمد عبد الحق ہاشمی نے رکوع‘ سجود‘ قعود میں مرد و عورت کے فرق پر ایک رسالہ بنام : ’’نصب العمود فی مسئلۃ تجافی المرأۃ فی الرکوع و السجود و القعود.‘‘ تصنیف کیا۔ اس میں ابن حزم ظاہری اور جمہور علماء کے موقف کو نقل کر کے لکھتے ہیں : عِنْدِیْ بِالْاِخْتِیَارِ قَوْلُ مَنْ قَالَ:اِنَّ الْمَرْأۃَ لَاَ تُجَافِیْ فِی الرُّکُوْعِ… لِاَنَّ ذٰلِکَ اَسْتَرُ لَھَا ‘‘ ۔ (نصب العمود فی مسئلۃ تجافی المرأۃ فی الرکوع و السجود و القعود صفحہ نمبر52)
ترجمہ : میرے نزدیک ان لوگوں کا مذہب راجح ہے جو یہ کہتے ہیں کہ عورت رکوع میں اعضاء کو کشادہ نہ کرے…… کیونکہ یہ کیفیت اس کے جسم کو زیادہ چھپانے والی ہے ۔
عَنْ اَبِیْ حُمَیْدٍ فِیْ صِفَۃِ صَلَاۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ:وَاِذَ ا سَجَدَ فَرَّجَ بَیْنَ فَخِذَیْہِ غَیْرَ حَامِلٍ بَطَنَہٗ عَلٰی شَیْ ئٍ مِّنْ فَخِذَیْہِ ۔
ترجمہ : حضرت ابو حمید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرتے تھے تو پیٹ کو رانوں سے بالکل نہیں ملاتے تھے ۔ (السنن الکبریٰ للبیہقی ج 2ص115)
وَعَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَاِذَا سَجَدَتْ اَلْصَقَتْ بَطْنَھَا فِیْ فَخْذِھَاکَاَسْتَرِ مَا یَکُوْنُ لَھَافَاِنَّ اللّٰہَ یَنْظُرُ اِلَیْھَا وَ یَقُوْلُ: یَا مَلَائِکَتِیْ! اُشْھِدُکُمْ اَنِّیْ قَدْ غَفَرْتُ لَھَا ۔
ترجمہ : حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب عورت سجدہ کرے تو اپنے پیٹ کو رانوں کے ساتھ ملا دے کیونکہ یہ کیفیت اس کے جسم کو زیادہ چھپانے والی ہے اور اللہ تعالی عورت کی اس حالت کو دیکھ کر فرماتے ہیں اے میرے فرشتو! میں تمھیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اس کو بخش دیا ہے ۔ (الکامل لابن عدی ج 2ص631)
عَنْ مُجَاھِدٍ کَانَ یَکْرَہُ اَنْ یَضَعَ الرَّجُلُ بَطَنَہٗ عَلٰی فَخِذَیْہِ اِذَا سَجَدَ کَمَا تَضَعُ الْمَرْاَۃُ ۔
ترجمہ : حضرت مجاہد (تابعی) رحمہ اللہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ مرد جب سجدہ کرے تو عورت کی طرح پیٹ کو اپنی رانوں پر رکھے ۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ ج1 ص302 باب المراۃ کیف تکون فی سجودھا)
عَنْ اَبِیْ اِسْحَاقَ قَالَ وَصَفَ لَنَا الْبَرَائُ بْنِ عَازِبٍ فَوَضَعَ یَدَیْہِ عَلٰی رُکْبَتَیْہِ وَ رَفَعَ عَجِیْزَتَہٗ وَ قَالَ ھٰکَذَا کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَسْجُدُ ۔
ترجمہ : حضرت ابو اسحاق(تابعی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سجدہ کا طریقہ بتایا۔چنانچہ آپ رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھوں کو زمین پر رکھااور اپنی سرین کو اونچا کیااور فرمایا کی بنی علیہ السلام اسی طرح سجدہ کرتے تھے ۔ (سنن ابی داود ج 1ص137 باب صفۃ السجود، سنن النسائی ج 1ص166 باب صفۃ السجود،چشتی)
عَنِ الْحَسَنِ وَ قَتَادَۃَ قَالاَ: اِذَا سَجَدَتِ الْمَرْاَۃُ فَاِنَّھَا تَنْضَمُّ مَا اسْتَطَاعَتْ وَ لَا تُجَافِیْ لِکَیْ لَا تَرْتَفِعُ عَجِیْزَتُھَا ۔
ترجمہ : حضرت حسن بصری(تابعی) اور حضرت قتادہ (تابعی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں : جب عورت سجدہ کرے تو جس حد تک سمٹ سکتی ہے‘ سمٹنے کی کوشش کرے اور اعضاء کو کشادہ نہ کرے تاکہ اس کی سرین اونچی نہ ہو ۔ (مصنف عبد الرزاق ج 3ص137)
عَنْ مَیْمُوْنَۃَ اَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِذَا سَجَدَ جَافٰی یَدَیْہِ حَتّٰی لَوْ اَنَّ بَھْمَۃً اَرَادَتْ اَنَّ تَمَرَّ تَحْتَ یَدَیْہِ مَرَّتْ ۔
ترجمہ : حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرتے تو اپنے بازؤں کو زمین اور پہلو سے اتنا دور رکھتے کہ اگر بکری کا بچہ بازؤں کے نیچے سے گزرنا چاہتا تو گزر سکتا ۔ (سنن النسائی ج1 ص167 باب التجافی فی السجود)
عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ ۔ وَ قَالَ : اِنَّمَا سُنَّۃُ الصَّلَاۃِاَنْ تَنْصَبَ رِجْلَکَ الْیُمْنٰی وَ تَثْنِی الْیُسْریٰ ۔
ترجمہ : حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:’’نماز میں بیٹھنے کا سنت طریقہ یہ ہے کہ آپ دائیں پاؤں کو کھڑا رکھیں اوربائیں پاؤں کو بچھا دیں ۔ (الصحیح للبخاری ج 1ص 114باب سنۃ الجلوس فی التشھد)
عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَفْرِشُ رِجْلَہٗ الْیُسْریٰ وَ یَنْصِبُ رِجْلَہٗ الْیُمْنٰی ۔
ترجمہ : حضرت عائشہ رضی اللہ عنہافرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بائیں پاؤں کو بچھاتے اور اپنے دائیں پاؤں کو کھڑا رکھتے تھے ۔ (الصحیح لمسلم ج1 ص195 باب صفۃ الجلوس بین السجدتین و فی التشھد الاول)
عَنِ ابْنِ عُمَرَ اَنَّہٗ سُئِلَ کَیْفَ کَانَ النِّسَائُ یُصَلِّیْنَ عَلٰی عَھْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: کُنَّ یَتَرَبَّعْنَ ثُمَّ اُمِرْنَ اَنْ یَّحْتَفِزْنَ ۔
ترجمہ : حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہماسے پوچھا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں عورتیں کیسے نماز پڑھتی تھیں؟ آپ رضی اللہ عنہ نے جواب دیاکہ وہ پہلے قعدہ میں آلتی پالتی مار کر بیٹھتی تھیں‘ پھر ان کو حکم دیا گیا کہ اپنی سرینوں پر بیٹھا کریں ۔ (جامع المسانید ج 1ص400،چشتی)
عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَقَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ:صَلٰوۃٌ مَعَ الْاِمَامِ اَفْضَلُ مِنْ خَمْسٍ وَّ عِشْرِیْنَ صَلٰوۃً یُصَلِّیْھَا وَاحِدٌ ۔
ترجمہ : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’امام کے ساتھ نماز پڑھنا تنہا پچیس نمازیں پڑھنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے ۔ (الصحیح لمسلم ج 1ص 231)
عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: صَلٰوۃُ الْمَرْاَۃِ وَحْدَھَا اَفْضَلُ عَلٰی صَلٰوتِھَا فِی الْجَمْعِ بِخَمْسٍ وَّ عِشْرِیْنَ دَرَجَۃً ۔
ترجمہ : حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : عورت کا اکیلے نماز پڑھنا اس کی نماز با جماعت پر پچیس گنا فضیلت رکھتی ہے ۔ (التیسیر الشرح لجامع الصغیر للمناوی ج2 ص195‘ جامع الاحادیث للسیوطی ج 13ص497 حدیث نمبر13628)
عَنْ اُمِّ حُمَیْدٍ اِمْرَأۃِ اَبِیْ حُمَیْدِ السَّاعِدِیِّ اَنَّھَا جَائَتْ اِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ!اِنِّیْ اُحِبُّ الصَّلٰوۃَ مَعَکَ۔ قَالَ قَدْ عَلِمْتُ اَنَّکِ تُحِبِّیْنَ الصَّلٰوۃَ مَعِیْ وَ صَلٰوتُکِ فِیْ بَیْتِکِ خَیْرٌ مِّنْ صَلاَ تِکِ فِیْ حُجْرَتِکِ وَ صَلٰوتُکِ فِیْ حُجْرَتِکِ خَیْرٌ مِّنْ صَلٰوتِکِ فِیْ دَاِرکِ وَ صَلٰوتُکِ فِیْ دَارِکِ خَیْرٌ مِنْ صَلٰوتِکِ فِیْ مَسْجِدِ قَوْمِکِ وَ صَلٰوتُکِ فِیْ مَسْجِدِ قَوْمِکِ خَیْرٌ مِّنْ صَلٰوتِکِ فِیْ مَسْجِدِیْ۔قَالَ فَاَمَرَتْ فَبُنِیَ لَھَا مَسْجِدٌ فِیْ اَقْصٰی شَیْئٍ مِنْ بَیْتِھَا وَ اَظْلَمِہٖ وَ کَانَتْ تُصَلِّیْ فِیْہِ حَتّٰی لَقِیَتِ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ ۔
ترجمہ : حضرت ابو حمید الساعدی رضی اللہ عنہ کی بیوی ام حمید رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اورعرض کیا: یا رسول اللہ! میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھنے کو پسند کرتی ہوں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:میں جانتا ہوں کہ تو میرے ساتھ نماز پڑھنے کو پسند کرتی ہے۔(لیکن) تیرا اپنے گھر میں نماز پڑھنا تیرے حجرے میں نماز پڑھنے سے بہتر ہے‘ اور تیرا حجرے میں نماز پڑھنا چار دیواری میں نماز پڑھنے سے بہتر ہے‘چاردیواری میں نماز پڑھنا تیری قوم کی مسجد میں نماز پڑھنے سے بہتر ہے اور قوم کی مسجد میں نماز پڑھنا میری مسجد میں نماز پڑھنے سے بہتر ہے۔ حضرت ام حمید رضی اللہ عنہا نے (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی منشا سمجھ کر) اپنے گھر والوں کو حکم دیا تو ان کے لیے گھر کے دور اور تاریک ترین گوشہ میں نماز کی جگہ بنا دی گئی۔ وہ اپنی وفات تک اسی میں نماز پڑھتی رہیں ۔ (الترغیب والترھیب للمنذری ج1 ص225 باب ترغیب النساء فی الصلاۃ فی بیوتھن و لزومھا و ترھیبھن من الخروج منھا،چشتی)
مرد و عورت کی نماز کا فرق اور فقہاء اربعہ
(1) : قَالَ الْاِمَامُ الْاَعْظَمُ فِی الْفُقَھَائِ اَبُوْحَنِیْفَۃَ:وَالْمَرْاَۃُ تَرْفَعُ یَدَیْھَاحِذَائَ مَنْکَبَیْھَا ھُوَ الصَّحِیْحُ لِاَنَّہٗ اَسْتَرُ لَھَا ۔ (الھدایۃ فی الفقہ الحنفی ج1 ص84 باب صفۃ الصلوۃ) وَقَالَ اَیْضاً:وَالْمَرْاَۃُ تَنْخَفِضُ فِیْ سُجُوْدِھَاوَتَلْزَقُ بَطْنَھَا بِفَخْذَیْھَا لِاَنَّ ذٰلِکَ اَسْتَرُ لَھَا۔ (الھدایۃ فی الفقہ الحنفی ج1 ص92)
ترجمہ : امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عورت اپنے ہاتھوں کو اپنے کندھوں تک اٹھائے کیونکہ اس میں پردہ زیادہ ہے ۔
مزید فرمایا : عورت سجدوں میں اپنے جسم کو پست کرے اور اپنے پیٹ کو اپنی رانوں کے ساتھ ملائے کیونکہ اس کے جسم کو زیادہ چھپانے والا ہے ۔
(2) : قَالَ الْاِمَامُ مَالِکُ بْنُ اَنَسٍ:وَالْمَرْاَۃُ دُوْنَ الرَّجُلِ فِی الْجَھْرِ وَھِیَ فِیْ ھَیْاَۃِ الصَّلاَۃِ مِثْلَہٗ غَیْرَ اَنَّھَا تَنْضَمُّ وَ لاَ تُفَرِّجُ فَخْذَیْھَا وَلاَ عَضُدَیْھَاوَتَکُوْنُ مُنْضَمَّۃً مُتَرَوِّیَۃً فِیْ جُلُوْسِھَا وَسُجُوْدِھَا وَاَمْرِھَا کُلِّہٖ۔ (رسالۃ ابن ابی زید القیروانی المالکی ص34)
ترجمہ : اما م مالک بن انس رحمہ اللہ نے فرمایا:عورت کی نماز کی کیفیت مرد کی نماز کی طرح ہے مگر یہ کہ عورت سمٹ کر نماز پڑھے ‘ اپنی رانوں اور بازؤں کے درمیان کشادگی نہ کرے اپنے قعود‘ سجود اور نماز کے تمام احوال میں ۔
(3) : قَالَ الْاِمَامُ مُحَمَّدُ بْنُ اِدْرِیْسَ الشَّافَعِیّ:وَقَدْ اَدَّبَ اللّٰہُ النِّسَائَ بِالْاِسْتِتَارِ وَاَدَّبَھُنَّ بِذَالِکَ رَسُوْلُہٗ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَاُحِبُّ لِلْمَرْاَۃِ فِی السُّجُوْدِ اَنْ تَنْضَمَّ بَعْضَھَااِلٰی بَعْضٍ وَتَلْصَقُ بَطَنَھَا بِفَخِذَیْھَا وَتَسْجُدُ کَاَسْتَرِمَایَکُوْنُ لَھَاوَھٰکَذَا اُحِبُّ لَھَا فِی الرُّکُوْعِ وَ الْجُلُوْسِ وَجَمِیْعِ الصَّلَاۃِ اَنْ تَکُوْنَ فِیْھَا کَاَسْتَرِ َمایَکُوْنُ لَھَا ۔ (کتاب الام للشافعی ج 1ص 286ص 287باب التجافی فی السجود)
ترجمہ : امام محمد بن ادریس الشافعی رحمہ اللہ نے فرمایا:اللہ تعالی نے عورت کو پردہ پوشی کا ادب سکھایا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہی ادب سکھایا ہے۔ اس ادب کی بنیاد پر میں عورت کے لیے یہ پسند کرتا ہوں کہ وہ سجدہ میں اپنے بعض اعضاء کو بعض کے ساتھ ملائے اور اپنے پیٹ کو رانوں کے ساتھ ملا کر سجدہ کرے‘ اس میں اس کے لیے زیادہ ستر پوشی ہے۔ اسی طرح میں عورت کے لیے رکوع ،قعدہ اور تمام نماز میں یہ پسند کرتا ہوں کہ وہ نماز میں ایسی کیفیات اختیار کرے جس میں اس کے لیے پردہ پوشی زیادہ ہو ۔
(4) : قَالَ الْاِمَامَ اَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ:وَالْمَرْاَۃُ کَالرَّجُلِ فِیْ ذٰلِکَ کُلِّہٖ اَنَّھَا تَجْمَعُ نَفْسَھَا فِی الرُّکُوْعِ وَالسُّجُوْدِ وَتَجْلِسُ مُتَرَبِّعَۃً اَوْتَسْدُلُ رِجْلَیْھَافَتَجْعَلُھُمَا فِیْ جَانِبِ یَمِیْنِھَا۔۔۔۔۔ قَالَ اَحْمَدُ:اَلسَّدْلُ اَعْجَبُ اِلَیَّ ۔ (الشرح الکبیر لابن قدامۃ ج1 ص599 ‘ المغنی لابن قدامۃ ج1 ص635،چشتی)
ترجمہ : امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا: سب احکام میں مرد کی طرح ہے مگر رکوع و سجود میں اپنے جسم کو سکیڑ کر رکھے اور آلتی پالتی مار کر بیٹھے یا اپنے دونوں پاؤں اپنی دائیں جانب نکال کر بیٹھے۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا:’’عورت کا اپنے دونوں پاؤں اپنی دائیں جانب نکال کر بیٹھنا میرے ہاں پسندیدہ عمل ہے ۔
چند محدثین کرام علیہم الرّحمہ کے نام جنہوں نے مرد و عورت کی نماز میں فرق بیان کیا :
امام ابراہیم نخعی رحمۃ اللہ علیہ م96ھ۔ آپ محدث و مفتی کوفہ ہیں ۔
امام مجاہد رحمۃ اللہ علیہ م102ھ۔ محدث و مفتی مکہ ہیں ۔
امام عامر الشعبی رحمۃ اللہ علیہ م104ھ۔ آپ کی 500صحابہ رضی اللہ عنہم سے ملاقات ثابت ہے ۔ کوفہ کے بہت بڑے محدث‘ فقیہ‘ مفتی اور مغازی کے امام تھے ۔
امام حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ م 110ھ۔ بصرہ کے محدث اور مفتی تھے ۔
امام عطاء رحمۃ اللہ علیہ م114ھ۔ آپ محدث و مفتی مکہ ہیں ۔
مولانا عبد الحئی لکھنوی رحمۃ اللہ علیہ کا فیصلہ فرماتے ہیں : قَالَ الْاِمَامُ عَبْدُ الْحَئْیِ اللَّکْنَوِیِّ: وَاَمَّا فِیْ حَقِّ النِّسَائِ فَاتَّفَقُوْاعَلٰی اَنَّ السُّنَّۃَ لَھُنَّ رَفْعُ الْیَدَیْنِ عَلَی الصَّدْرِ لِاَنَّھَامَا اَسْتَرُ لَھَا ۔
ترجمہ : عورتوں کے حق میں علماء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اس کے لیے سینہ تک ہاتھ اٹھانا سنت ہے کیونکہ اس میں پردہ زیادہ ہے ۔ (السعایۃ جلد نمبر 2 صفحہ نمبر 156)
نتیجہ واضح ہو گیا کہ مقصد عورت کے پردے کا ہے ، وہ اپنی طاقت کے مطابق جتنا بھی ہو سکے اپنے بدن کے حصے کو دوسرے بدن کے حصے سے ملا کر، زمین سے سمٹ کر بیٹھے ، خواہ یہ مقصد چوکڑی مار کر بیٹھنے سے حاصل ہو یا سرین کو زمین پر رکھنے اور پاؤں کو باہر نکالنے سے حاصل ہو ۔ عورت تکبیر تحریمہ کے وقت ہاتھ کانوں تک نہ اٹھائے کیونکہ اس کے بازو زیادہ کھل جانے اور سینے کے ابھار کا ظاہر ہونے کا خدشہ رہے گا جوا س کی بے پردگی پر دلالت کریں گے ، لیکن عورت جب اپنے ہاتھ کندھے تک بمشکل اٹھائے گی ۔ توا س کا پردہ برقرار رہے گا ۔ اسی طرح عورت جب ہاتھ باندھتے وقت اپنے ہاتھ اپنے پستانوں پر رکھ کر باندھے گی تو اس کا زیادہ پردہ ہو گا ۔
مردوں اور عورتوں کی نماز میں یہ ہے کہ تکبیر تحریمہ کے وقت ہاتھ اٹھانے میں دونوں کا طریقہ الگ ہے ، روایات سے مردوں کا طریقہ ہاتھ اٹھانے کا یہ ثابت ہے کہ وہ دونوں ہاتھ کانوں کی لو تک اٹھائیں گے لیکن عورتیں مردوں کی طرح کانوں کی تک ہاتھ نہیں اٹھائیں گی بلکہ وہ اپنے کندھوں کے برابر اس طرح اپنے ہاتھ اٹھائیں گی کہ ہاتھوں کی انگلیوں کے سرے کندھے تک ہو جائیں اور گٹے سینے کے برابر ہوں ، جیسا کہ ان روایات میں عورتوں کے بارے میں یہ طریقہ بتایا گیا ہے : عَنْ وَائِلِ بن حُجْرٍ، قَالَ: جِئْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:يَا وَائِلُ بن حُجْرٍ، إِذَا صَلَّيْتَ فَاجْعَلْ يَدَيْكَ حِذَاءَ أُذُنَيْكَ، وَالْمَرْأَةُ تَجْعَلُ يَدَيْهَا حِذَاءَ ثَدْيَيْهَا. (المعجم الکبیر للطبرانی جلد 9 صفحہ 144رقم17497، مجمع الزوائد: ج9 ص624 رقم الحدیث1605)(البدر المنير لابن الملقن:ج3ص463)
ترجمہ : حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا (درمیان میں طویل عبارت ہے، اس میں ہے کہ) نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے ارشاد فرمایا : اے وائل ! جب تم نماز پڑھو تو اپنے دونوں ہاتھ کانوں تک اٹھاؤ اور عورت اپنے دونوں ہاتھ اپنی چھاتی کے برابر اٹھائے ۔
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا شَيْخٌ لَنَا ، قَالَ : سَمِعْتُ عَطَاءً؛ سُئِلَ عَنِ الْمَرْأَةِ كَيْفَ تَرْفَعُ يَدَيْهَا فِي الصَّلاَةِ ؟ قَالَ : حَذْوَ ثَدْيَيْهَا ۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ: ج1ص270باب في المرأة إذَا افْتَتَحَتِ الصَّلاَةَ ، إلَى أَيْنَ تَرْفَعُ يَدَيْهَا)
ترجمہ : حضرت عطاء بن ابی رباح رحم اللہ علیہ سے سوال کیا گیا کہ عورت نماز میں ہاتھ کہاں تک اٹھائے ؟ فرمایا : اپنے سینے تک ۔
عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ زَيْتُونَ ، قَالَ : رَأَيْتُ أُمَّ الدَّرْدَاءِ تَرْفَعُ يَدَيْهَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهَا حِينَ تَفْتَتِحُ الصَّلاَةَ ۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ: ج2ص421باب فی المرءۃ اذا افتتحت الصلوۃ الی این ترفع یدیہا؟)
ترجمہ : عبد ربہ بن زیتون سے روایت ہے کہ میں نے حضرت ام درداء رضی اللہ عنہا کو دیکھا کہ نماز شروع کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو کندھوں کے برابر اٹھاتی تھیں ۔ (تہذیب التہذیب ج7 ص715 رقم الترجمۃ 12193 تحت ترجمہ ام الدرداء)
ان تینوں روایات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ عورتیں اس عمل میں مردوں کے جیسا عمل نہیں کریں گی ان کو پردہ کی رعایت میں یہ خاص طریقہ بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے ہاتھ اس طرح اٹھائیں گی کہ ہاتھوں کی انگلیاں کندھوں تک اور ہتھیلیاں سینہ کے برابر آ جائیں ۔
مردوں کے ہاتھ باندھنے کا طریقہ جو احادیث سے ثابت ہے وہ یہ ہے کہ مرد دائیں ہاتھ کی ہتھیلی کو بائیں ہاتھ کی پشت پر رکھ کر، انگوٹھے اور چھنگلیا سے بائیں ہاتھ کے گٹے کو پکڑتے ہوئے تین انگلیاں کلائی پر بچھا کر ہاتھ ناف کے نیچے رکھتے ہیں ۔ لیکن عورتوں کےلیے اس سے زیادہ پردہ والا طریقہ بتایا گیا کہ وہ قیام کے وقت اپنے ہاتھ سینہ پر رکھیں گی، فقہاء اور محدثین کی تصریحات سے اس مسئلہ کی وضاحت ہوتی ہے ۔
امام ابو القاسم ابراہیم بن محمد القاری الحنفی السمر قندی علیہ الرحمہ (المتوفیٰ بعد907ھ) لکھتے ہیں : وَ الْمَرْاَۃُ تَضَعُ [یَدَیْھَا]عَلٰی صَدْرِھَا بِالْاِتِّفَاقِ ۔ (مستخلص الحقائق شرح کنز الدقائق: ص153)
ترجمہ : عورت اپنے ہاتھ سینہ پر رکھے گی ، اس پر سب فقہاء کا اتفاق ہے ۔
سلطان المحدثین امام ملا علی قاری رحمة اللہ علیہ (م1014ھ) فرماتے ہیں : وَ الْمَرْاَۃُ تَضَعُ [یَدَیْھَا] عَلٰی صَدْرِھَا اِتِّفَاقًا لِاَنَّ مَبْنٰی حَالِھَا عَلَی السَّتْرِ ۔ (فتح باب العنایۃ: ج1 ص243 سنن الصلوۃ،چشتی)
ترجمہ : عورت اپنے ہاتھ سینہ پر رکھے گی،اس پر سب فقہاء کا اتفاق ہے، کیونکہ عورت کی حالت کا دارو مدار پردے پر ہے ۔
علامہ عبد الحی فرنگی محلی لکھتے ہیں :
اتفقو علی ان السنة لهن وضع الیدین علی الصدر ۔ (السعایہ:۲؍۱۵۶)
ترجمہ : فقہا ء کا اتفاق ہے کہ عورتوں کے لئے سینہ پر ہاتھ باندھنا مسنون ہے ۔
عورتیں مردو کی طرح رکوع نہیں کریں گی بلکہ ان کی رکوع کا طریقہ پردہ کے پیش نظر یہ ہے کہ عورتیں رکوع میں مرد کی بنسبت کم جھکیں گی ، اپنے ہاتھ بغیر کشاد کیے ہوئے گھٹنوں پر رکھیں گی اور کہنیوں کو پہلو سے ملا کر رکھیں گی ۔
عَنْ اِبْنِ عَبَّاسِ رضی اللہ عنہما َانَّہٗ سُئِلَ عَنْ صَلاَۃِ الْمَرْأۃِ فَقَالَ: تَجْتَمِعُ وَتَحْتَفِزُ ۔ (مصنف ابن ابی شیبہ:۱؍۳۷۰ مصنف عبد الرزاق:۲؍۱۳۷)
ترجمہ : حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے عورت کی نماز کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا کہ وہ سمٹ کر اورچپک کر نماز پڑھے ۔
صحابی رسول حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے اس حکم سے جو کہ تعلیم نبوت کی روشنی میں ہے ، عورتوں کے بارے میں یہ حکم معلوم ہوتا ہے کہ وہ نماز میں پردہ کے پیش نظر جہاں تک ممکن ہو اپنے جسم کو سمیٹ کر ہی رکھیں ، اس لیے اس روایت کی روشنی میں عورتوں کے رکوع اور سجدہ کی کیفیت مردوں سے جداگانہ معلوم ہوتی ہے ، چناں چہ اس روایت کی روشنی میں عورتیں رکوع میں زیادہ نہ جھکیں گی ، بلکہ تھوڑا جھکیں گی ، کیونکہ پیٹھ کو بالکل سیدھا رکھنے کا حکم مردوں کےلیے ہے ، عورتوں کےلیے اصل حکم اپنے جسم کو سمیٹنا ہے ، نیز اپنی کہنیوں کو اپنے پہلو سے ملا کر رکھیں گی اور اپنے ہاتھ کو گھٹنوں پر رکھیں گی ، البتہ مردوں کی طرح انگلیوں کو پھیلانے کے بجائے ملا کر گھٹنوں پر رکھیں گی ۔ تاکہ سمٹنے کے حکم پر عمل ہو سکے اور زیادہ سے زیادہ پردہ ہو سکے ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی روایت میں بھی عورتوں اسی کا حکم دیا گیا ہے : اِذَا صَلَّتِ الْمَرْأَ ۃُ فَلْتَحْتَفِزْ اِذَا جَلَسَتْ وَاِذَا سَجَدَتْ وَلاَ تُخْوِیْ اَیْ تَنْضَمُّ وَتَجْتَمِعُ ۔ (مجمع البحار:۱؍۲۷۹)
ترجمہ : جب عورت نماز پڑھے گی تو بیٹھنے میں اور سجدہ کرنے میں اپنے آپ کو سمیٹ کر رکھے گی اور اپنے اعضاء کو نہ پھیلائے گی ، بلکہ سمیٹ کراور ملا کر رکھے گی ۔
مرد سجدہ میں اپنا پیٹ رانوں سے دور رکھیں گے ، اپنی کہنیوں کو زمین سے بلند رکھتے ہوئے پہلو سے جدا رکھیں گے اور سرین کو اونچا کریں گے ۔ لیکن یہ عورتیں اس طرح سجدہ نہیں کریں گی بلکہ وہ پیٹ کو رانوں سے ملائیں گی ، بازؤوں کو پہلو سے ملا کر رکھیں گی اور کہنیاں زمین پر بچھا دیں گی ؛ کیونکہ ان کو اس خاص طریقہ کی تعلیم دی گئی ہے جیسا کہ ان روایات سے معلوم ہوتا ہے :
عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلہ وَسَلَّم وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَى امْرَأَتَيْنِ تُصَلِّيَانِ ، فَقَالَ : إِذَا سَجَدْتُمَا فَضُمَّا بَعْضَ اللَّحْمِ إِلَى الأَرْضِ ، فَإِنَّ الْمَرْأَةَ لَيْسَتْ فِي ذَلِكَ كَالرَّجُلِ ۔ (مراسیل ابی داؤد: ص103 باب مِنَ الصَّلاةِ، السنن الکبری للبیہقی: ج2ص223, جُمَّاعُ أَبْوَابِ الاسْتِطَابَۃ،چشتی)
ترجمہ : حضرت یزید بن ابی حبیب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دو عورتوں کے پاس سے گزرے جو نماز پڑھ رہی تھیں ۔ آپ نے فرمایا : جب تم سجدہ کرو تو اپنے جسم کا کچھ حصہ زمین سے ملالیا کرو کیونکہ عورت (کا حکم سجدہ کی حالت میں) مرد کی طرح نہیں ہے ۔
عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَاجَلَسَتِ الْمَرْاَۃُ فِی الصَّلٰوۃِ وَضَعَتْ فَخِذَھَا عَلٰی فَخِذِھَا الْاُخْریٰ فَاِذَا سَجَدَتْ اَلْصَقَتْ بَطْنَھَا فِیْ فَخِذِھَاکَاَسْتَرِمَا یَکُوْنُ لَھَا فَاِنَّ اللّٰہَ یَنْظُرُ اِلَیْھَا وَ یَقُوْلُ یَا مَلَائِکَتِیْ اُشْھِدُکُمْ اَنِّیْ قَدْغَفَرْتُ لَھَا ۔ (الکامل لابن عدی ج 2ص501، رقم الترجمۃ 399 ،السنن الکبری للبیہقی ج2 ص223 باب ما یستحب للمراۃالخ)(جامع الاحادیث للسیوطی ج 3ص43 رقم الحدیث 1759)
ترجمہ : حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جب عورت نماز میں بیٹھے تو اپنی ایک ران دوسری ران پر رکھے اور جب سجدہ کرے تو اپنا پیٹ اپنی رانوں کے ساتھ ملا لے جو اس کے لئے زیادہ پردے کی حالت ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کی طرف دیکھتے ہیں اور فرماتے ہیں : اے میرے ملائکہ ! گواہ بن جاؤ میں نے اس عورت کو بخش دیا ۔
عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍالْخُدْرِیِّ رضی اللہ عنہ صَاحِبِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم اَنَّہٗ قَالَ... کَانَ یَاْمُرُالرِّجَالَ اَنْ یَّتَجَافُوْا فِیْ سُجُوْدِھِمْ وَ یَاْمُرُالنِّسَائَ اَنْ یَّتَخَفَّضْنَ ۔ (السنن الکبریٰ للبیہقی: ج 2ص222.223 باب ما یستحب للمراۃالخ)
ترجمہ : حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مردوں کو حکم فرماتے تھے کہ سجدے میں (اپنی رانوں کو پیٹ سے) جدا رکھیں اور عورتوں کو حکم فرماتے تھے کہ خوب سمٹ کر (یعنی رانوں کو پیٹ سے ملا کر) سجدہ کریں ۔
عن الحسن وقتادة قالا إذا سجدت المرأة فإنها تنضم ما استطاعت ولا تتجافى لكي لا ترفع عجيزتها ۔ (مصنف عبدالرزاق ج 3ص49 باب تکبیرۃ المراءۃ بیدیہا وقیام المراءۃ ورکوعہا وسجودہا)
ترجمہ : حضرت حسن بصری اور حضرت قتادہ رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ جب عورت سجدہ کرے تو جہاں تک ہو سکے سکڑ جائے اور اپنی کہنیاں پیٹ سے جدا نہ کرے تاکہ اس کی پشت اونچی نہ ہو ۔
عَنْ مُجَاهِدٍ أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَضَعَ الرَّجُلُ بَطْنَهُ عَلَى فَخِذَيْهِ إِذَا سَجَدَ كَمَا تَصْنَعُ الْمَرْأَةُ ۔ (مصنف ابن ابی شیبہ: رقم الحديث 2704)
ترجمہ : حضرت مجاہد رحمة ﷲ علیہ اس بات کو مکروہ جانتے تھے کہ مرد جب سجدہ کرے تو اپنے پیٹ کو رانوں پر رکھے جیسا کہ عورت رکھتی ہے ۔
عن عطاء قال... إذا سجدت فلتضم يديها إليها وتضم بطنها وصدرها إلى فخذيها وتجتمع ما استطاعت ۔ (مصنف عبدالرزاق ج3ص50رقم5983)
ترجمہ : حضرت عطاء علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ عورت جب سجدہ کرے تو اپنے بازو اپنے جسم کے ساتھ ملا لے، اپنا پیٹ اور سینہ اپنی رانوں سے ملا لے اور جتنا ہو سکے خوب سمٹ کر سجدہ کرے ۔
قعدہ اولی اور قعدہ اخیرہ میں مردوں کے بیٹھنے کا طریقہ احادیث میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ مرد دائیں پاؤں کو انگلیوں کے بل کھڑا کر لیں اور بائیں پاؤں کو بچھا کر اس پر بیٹھ جائیں ، لیکن عورت کے بیٹھنے کا طریقہ یہ ہے کہ دونوں پاؤں دائیں جانب نکال کر سرین کے بل اس طرح بیٹھے کہ دائیں ران بائیں ران کے ساتھ ملا دے ؛ کیونکہ اس طرح سمٹ کر اور زمین سے لگ کر بیٹھنے میں مردوں کی طرح بیٹھنے کی بنسبت زیادہ پردہ ہے ، اس سلسلہ میں ان روایات سے عورت کے خاص طریقہ کا علم ہوتا ہے :
عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَاجَلَسَتِ الْمَرْاَۃُ فِی الصَّلٰوۃِ وَضَعَتْ فَخِذَھَا عَلٰی فَخِذِھَا الْاُخْریٰ فَاِذَا سَجَدَتْ اَلْصَقَتْ بَطْنَھَا فِیْ فَخِذِھَاکَاَسْتَرِمَا یَکُوْنُ لَھَا فَاِنَّ اللّٰہَ یَنْظُرُ اِلَیْھَا وَ یَقُوْلُ یَا مَلَائِکَتِیْ اُشْھِدُکُمْ اَنِّیْ قَدْغَفَرْتُ لَھَا۔(الکامل لابن عدی ج 2ص501، رقم الترجمۃ 399 ،السنن الکبری للبیہقی ج2 ص223 باب ما یستحب للمراۃالخ،چشتی)(جامع الاحادیث للسیوطی ج 3ص43 رقم الحدیث 1759)
ترجمہ : حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : جب عورت نماز میں بیٹھے تو اپنی ایک ران دوسری ران پر رکھے اور جب سجدہ کرے تو اپنا پیٹ اپنی رانوں کے ساتھ ملا لے جو اس کےلیے زیادہ پردے کی حالت ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کی طرف دیکھتے ہیں اور فرماتے ہیں:اے میرے ملائکہ ! گواہ بن جاؤ میں نے اس عورت کو بخش دیا ۔
عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍالْخُدْرِیِّ رضی اللہ عنہ صَاحِبِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم اَنَّہٗ قَالَ... وَکَانَ یَاْمُرُالرِّجَالَ اَنْ یَّفْرِشُوْا الْیُسْریٰ وَیَنْصَبُوْا الْیُمْنٰی فِی التَّشَھُّدِ وَ یَاْمُرُالنِّسَائَ اَنْ یَّتَرَبَّعْنَ ۔ (السنن الکبری للبیہقی ج 2ص222.223 باب ما یستحب للمراۃالخ)(التبویب الموضوعی للاحادیث ص2639)
ترجمہ : حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مردوں کو حکم فرماتے تھے کہ تشہد میں بایاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھیں اور دایاں پاؤں کھڑا رکھیں اور عورتوں کو حکم فرماتے تھے کہ چہار زانو بیٹھیں ۔
عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، أَنَّهُ سُئِلَ: كَيْفَ كُنَّ النِّسَاءُ يُصَلِّينَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ كُنَّ يَتَرَبَّعْنَ ، ثُمَّ أُمِرْنَ أَنْ يَحْتَفِزْنَ ۔ (جامع المسانید از محمد بن محمود خوارزمی ج1ص400)(مسند ابی حنیفۃ روایۃ الحصكفی: رقم الحديث 114)
ترجمہ : حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ میں عورتیں نماز کس طرح ادا کرتی تھیں ۔ انہوں نے فرمایا پہلے توچہار زانوں ہو بیٹھتی تھیں پھر ان کو حکم دیا گیا کہ دونوں پاؤں ایک طرف نکال کر سرین کے بل بیٹھیں ۔
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ اَنَّہٗ سُئِلَ عَنْ صَلٰوۃِ الْمَرْاَۃِ فَقَالَ تَجْتَمِعُ وَتَحْتَفِزُ ۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ ج 2ص505، المرا ۃ کیف تکون فی سجودھا، رقم الحدیث2794)
ترجمہ : حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے عورت کی نماز سے متعلق سوال کیا گیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : خوب سمٹ کر نماز پڑھے اور بیٹھنے کی حالت میں سرین کے بل بیٹھے ۔
چہار زانو بیٹھنے کا حکم شروع شروع میں تھا لیکن بعد میں یہ حکم تبدیل ہو گیا ۔ اب حکم ”اِحْتِفَاز“ کا ہے یعنی ”کمر کو زمین سے لگا کر بیٹھنا ۔
ان تفصیلات سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ اوپر نماز کے جن اعمال کا ذکر کیا گیا ہے ان میں عورتوں کا طریقہ مردوں سے مختلف ہے اور ان کے علاوہ دیگر اعمال ومسائل میں مردو عورت کا حکم اور طریقہ یکساں ہے ، اس لیے تمام ائمہ علیہم الرحمہ اس بات کے قائل ہیں کہ چند اعمال میں جن میں عورتوں کے لئے خاص طریقہ مذکور ہے ان میں عورتوں کا طریقہ مردو سے مختلف ہے اور عورتیں انہیں خاص طریقوں کے مطابق اپنی نمازیں ادا کریں گی ۔
فقہ حنفی کی مشہور کتاب ہدایہ میں تحریر ہے : قَالَ الْاِمَامُ الْاَعْظَمُ فِی الْفُقَھَائِ اَبُوْحَنِیْفَۃَ : وَالْمَرْاَۃُ تَرْفَعُ یَدَیْھَاحِذَائَ مَنْکَبَیْھَا ھُوَ الصَّحِیْحُ لِاَنَّہٗ اَسْتَرُ لَھَا ۔ (الھدایۃ فی الفقہ الحنفی ج1 ص84 باب صفۃ الصلوۃ،چشتی)
ترجمہ : امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عورت اپنے ہاتھوں کو اپنے کندھوں تک اٹھائے کیونکہ اس میں پردہ زیادہ ہے ۔
وَقَالَ اَیْضاً : وَالْمَرْاَۃُ تَنْخَفِضُ فِیْ سُجُوْدِھَاوَتَلْزَقُ بَطْنَھَا بِفَخْذَیْھَا لِاَنَّ ذٰلِکَ اَسْتَرُ لَھَا ۔ (الھدایۃ فی الفقہ الحنفی ج1 ص92)
ترجمہ : مزید فرمایا : عورت سجدوں میں اپنے جسم کو پست کرے اور اپنے پیٹ کو اپنی رانوں کے ساتھ ملائے کیونکہ اس کے جسم کو زیادہ چھپانے والا ہے ۔
قَالَ الْاِمَامُ مَالِکُ بْنُ اَنَسٍ:وَالْمَرْاَۃُ دُوْنَ الرَّجُلِ فِی الْجَھْرِ وَھِیَ فِیْ ھَیْاَۃِ الصَّلاَۃِ مِثْلَہٗ غَیْرَ اَنَّھَا تَنْضَمُّ وَ لاَ تُفَرِّجُ فَخْذَیْھَا وَلاَ عَضُدَیْھَاوَتَکُوْنُ مُنْضَمَّۃً مُتَرَوِّیَۃً فِیْ جُلُوْسِھَا وَسُجُوْدِھَا وَاَمْرِھَا کُلِّہ ۔ (رسالۃ ابن ابی زید القیروانی المالکی: صفحہ 34)
ترجمہ: اما م مالک بن انس رحمة اللہ علیہ نے فرمایا : عورت کی نماز کی کیفیت مرد کی نماز کی طرح ہے مگر یہ کہ عورت سمٹ کر نماز پڑھے ‘ اپنی رانوں اور بازؤوں کے درمیان کشادگی نہ کرے اپنے قعود‘ سجود اور نماز کے تمام احوال میں ۔
قَالَ الْاِمَامُ مُحَمَّدُ بْنُ اِدْرِیْسَ الشَّافَعِیّ:وَقَدْ اَدَّبَ اللّٰہُ النِّسَائَ بِالْاِسْتِتَارِ وَاَدَّبَھُنَّ بِذَالِکَ رَسُوْلُہٗ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَاُحِبُّ لِلْمَرْاَۃِ فِی السُّجُوْدِ اَنْ تَنْضَمَّ بَعْضَھَااِلٰی بَعْضٍ وَتَلْصَقُ بَطَنَھَا بِفَخِذَیْھَا وَتَسْجُدُ کَاَسْتَرِمَایَکُوْنُ لَھَاوَھٰکَذَا اُحِبُّ لَھَا فِی الرُّکُوْعِ وَ الْجُلُوْسِ وَجَمِیْعِ الصَّلَاۃِ اَنْ تَکُوْنَ فِیْھَا کَاَسْتَرِ َمایَکُوْنُ لَھَا ۔ (کتاب الام للشافعی ج 1ص 286ص 287باب التجافی فی السجود)
ترجمہ : امام محمد بن ادریس الشافعی رحمة اللہ علیہ نے فرمایا : اللہ تعالی نے عورت کو پردہ پوشی کا ادب سکھایا ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بھی یہی ادب سکھایا ہے۔ اس ادب کی بنیاد پر میں عورت کےلیے یہ پسند کرتا ہوں کہ وہ سجدہ میں اپنے بعض اعضاء کو بعض کے ساتھ ملائے اور اپنے پیٹ کو رانوں کے ساتھ ملا کر سجدہ کرے‘ اس میں اس کے لیے زیادہ ستر پوشی ہے۔ اسی طرح میں عورت کے لیے رکوع ،قعدہ اور تمام نماز میں یہ پسند کرتا ہوں کہ وہ نماز میں ایسی کیفیات اختیار کرے جس میں اس کے لیے پردہ پوشی زیادہ ہو ۔
قَالَ الْاِمَامَ اَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ:وَالْمَرْاَۃُ کَالرَّجُلِ فِیْ ذٰلِکَ کُلِّہٖ اَنَّھَا تَجْمَعُ نَفْسَھَا فِی الرُّکُوْعِ وَالسُّجُوْدِ وَتَجْلِسُ مُتَرَبِّعَۃً اَوْتَسْدُلُ رِجْلَیْھَافَتَجْعَلُھُمَا فِیْ جَانِبِ یَمِیْنِھَا۔۔۔۔۔ قَالَ اَحْمَدُ:اَلسَّدْلُ اَعْجَبُ اِلَیَّ ۔ (الشرح الکبیر لابن قدامۃ ج1 ص599 ‘ المغنی لابن قدامۃ ج1 ص635،چشتی)
ترجمہ: امام احمد بن حنبل رحمة اللہ علیہ نے فرمایا : سب احکام میں مرد کی طرح ہے مگر رکوع و سجود میں اپنے جسم کو سکیڑ کر رکھے اور آلتی پالتی مار کر بیٹھے یا اپنے دونوں پاؤں اپنی دائیں جانب نکال کر بیٹھے ۔ امام احمد بن حنبل رحمة اللہ علیہ نے فرمایا : عورت کا اپنے دونوں پاؤں اپنی دائیں جانب نکال کر بیٹھنا میرے ہاں پسندیدہ عمل ہے ۔
المرأة ترفع يديها حذاء منکبيها، وهو الصحيح لأنه أسترلها ۔ (ابن همام، فتح القدير، 1 : 246)
’’تکبیر تحریمہ کے وقت، عورت کندھوں کے برابر اپنے ہاتھ اٹھائے یہ صحیح تر ہے کیونکہ اس میں اس کی زیادہ پردہ پوشی ہے۔‘‘
فإن کانت إمرأة جلست علی إليتهاالأيسری و أخرجت رجليها من الجانب الأيمن لأنه أسترلها.
(ابن همام، فتح القدير، 1 : 274)
’’اگر عورت نماز ادا کر رہی ہے تو اپنے بائیں سرین پر بیٹھے اور دونوں پاؤں دائیں طرف باہر نکالے کہ اس میں اس کا ستر زیادہ ہے۔‘‘
والمرأة تنخفض فی سجودها و تلزق بطنها بفخذ يها لأن ذلک أسترلها.(مرغينانی، هدايه،1 : 50) ’’عورت اپنے سجدے میں بازو بند رکھے اور اپنے پیٹ کو اپنی رانوں سے ملا دے کیونکہ یہ صورت اس کے لئے زیادہ پردہ والی ہے۔‘‘
علامہ کاسانی حنفی رحمة اللہ علیہ لکھتے ہیں : فأما المرأة فينبغی أن تفترش زرا عيها و تنخفض ولا تنتصب کإنتصاب الرجل و تلزق بطنها بفخذيها لأن ذلک أسترلها.(الکاسانی، بدائع الصنائع، 1 : 210) ’’عورت کو چاہیے اپنے بازو بچھا دے اور سکڑ جائے اور مردوں کی طرح کھل کر نہ رہے اور اپنا پیٹ اپنے رانوں سے چمٹائے رکھے کہ یہ اس کے لئے زیادہ ستر والی صورت ہے۔‘‘
علامہ شامی رحمة اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ : انها تخالف الرجل فی مسائل کثيرة.’’عورت کئ مسائل(چند) میں مرد کے خلاف ہے۔‘‘
عورت تکبیر تحریمہ کے وقت کندھوں کے برابر ہاتھ اٹھائے گی۔
آستینوں سے باہر ہاتھ نہیں نکالے گی۔
سینے کے نیچے ہاتھ پہ ہاتھ باندھے گی۔
رکوع میں مرد کی نسبت کم جھکے گی۔
انگلیوں کو گرہ نہیں دے گی نہ انگلیاں زیادہ پھیلائے گی بلکہ ملا کر رکھے گی۔
ہاتھ گھٹنوں کے اوپر رکھے گی۔
گھٹنوں میں خم نہیں کرے گی۔
رکوع و سجود میں گھٹنوں کو ملائے گی۔
سجدے میں بازو زمین پر پھیلائے گی۔
التحیات کے وقت دونوں پاؤں دائیں طرف نکال کر بیٹھے گی۔
مرد کی امامت نہیں کر سکتی۔
نماز میں کوئی بات ہو جائے تو امام کو بتانے کے لئے تالی بجائے گی۔ سبحان اللہ نہیں کہے گی۔
بیٹھتے وقت ہاتھوں کی انگلیوں کے سرے گھٹنوں سے ملائے گی / انگلیاں ملائے گی۔
عورتوں کی جماعت مکروہ ہے مگر پڑھیں تو ان کی امام درمیان میں کھڑی ہو گی آگے نہیں۔
عورت کا جماعت میں حاضر ہونا مکروہ ہے (ہم اس سے متفق نہیں)
مردوں کے ہمراہ باجماعت نماز ادا کریں تو مردوں سے پیچھے کھڑی ہوں۔
عورت پر جمعہ کی نماز فرض نہیں ادا کرے گی تو ادا ہو جائے گی۔
عورت پر نماز عید واجب نہیں پڑھے گی تو ہو جائے گی۔
عورت پر تکبیرات تشریق نہیں۔
صبح کی نماز روشن کر کے پڑھنا عورت کے لئے مستحب نہیں۔
جہری نمازوں میں جہری قراءت نہیں کریں گی۔
عورت نماز میں سجدہ وقعدہ میں پاؤں کی انگلیاں کھڑی نہ کرے۔ یہ تمام تفصیل نماز کے حوالہ سے ہے ورنہ عورت اور مرد میں دیگر احکام میں بہت اختلاف ہے۔(شامی، ردالمختار، 1 : 506)
والمرأة الاتجافی رکوعها وسجودها وتقعد علی رجليها وفی السجده تفترش بطنها علی فخذيها.
(شيخ نظام الدين وجماعة علماء هند، عالمگيری، 1 : 75)’’عورت رکوع اور سجدہ میں اعضاء کھول کر نہ رکھے، پاؤں پر بیٹھے، سجدہ میں اپنا پیٹ رانوں پر رکھے۔‘‘
والمرأة تنحنی فی الرکوع يسيرا ولا تعتمد ولا تفرج أصابعها ولکن تضم يديها وتضع علي رکبتيها وضعا وتنحنی رکبتيها ولا تجافی عضد تيها.(شيخ نظام الدين وجماعة علماء هند، عالمگيری، 1 : 74) ’’عورت رکوع میں کم جھکے، ٹیک نہ لگائے نہ انگلیاں کھلی رکھے، ہاتھوں کو بند رکھے اور گھٹنوں پر ہاتھ جما کر رکھے، گھٹنوں کو ٹیڑھا رکھے اور بازو دور نہ رکھے۔
عن علی رضی الله عنه قال اذا سجدت المرأة فلتحتفر ولتضم فخذيها.(ابن ابي شيبه، المصنف، 1 : 241، الرقم : 2777)
’’حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے مروی ہے جب عورت سجدہ کرے تو سمٹ کر کرے اور اپنی ران (پیٹ اور پنڈلیوں) سے ملائے رکھے۔‘‘
عن ابن عباس أنه سئل عن صلاة المرأة فقال تجتمع وتحتفر.(ابن ابی شيبه، المصنف، 1 : 241، الرقم : 2778)
’’ابن عباس سے عورت کی نماز کے بارے میں پوچھا گیا، انہوں نے فرمایا جسم کوسکیٹر کر اور سمٹا کر نماز ادا کرے۔‘‘
عن مغيرة عن ابراهيم قال إذا سجدت المرأة فلتضم فخذيها والتضع بطنها عليها.(ابن ابی شيبه، المصنف، 1 : 242، الرقم : 2779)
’’جب عورت سجدہ کرتے تو اپنے ران جوڑ کر اپنا پیٹ ان پر رکھے۔‘‘
عن مجاهد أنه کان يکره أن يضع الرجل بطنه علی فخذيه إذا سجد کما تضع المرأة.(ابن ابی شيبه، المصنف، 1 : 242، الرقم : 2780)
’’(ابن عباس کے شاگرد) مجاہد کہتے ہیں مرد سجدہ میں اپنا پیٹ عورتوں کی طرح رانوں پر رکھے، یہ مکروہ ہے۔‘‘
عن الحسن (البصری) قال المرأة تضم فی السجود.(ابن ابی شيبه، المصنف، 1 : 242، الرقم : 2781)
’’عورت سجدہ میں سمٹ جڑ کر رہے۔‘‘
عن إبراهيم قال إذا سجدت المرأة فلتلزق بطنها بفخذيها ولا ترفع عجيزتها ولا تجا فی کما يجافی الرجل.(ابن ابی شيبه، المصنف،1 : 242، الرقم : 2782)
’’جب عورت سجدہ کرے تو پیٹ اپنے زانوؤں سے ملائے اور اپنی پیٹھ (سرین) مرد کی طرح بلند نہ کرے۔‘‘
عن خالد بن اللجلاج قال کن النسآء يؤمرن أن يتربعن إذا جلسن فی الصلوة ولا يجلسن جلوس الرجل علی أور اکهن يتقی علی ذلک علی المرأة مخافة أن يکون منها الشی…(ابن ابی شبيه، المصنف، 1 : 242، الرقم : 2783،چشتی)
’’عورتوں کو نماز میں چوکڑی بھر کر (مربع شکل میں) بیٹھنے کا حکم تھا اور یہ کہ وہ مردوں کی طرح سرینوں کے بل نہ بیٹھیں تاکہ اس میں ان کی پردہ پوشی کھلنے کا ڈر نہ رہے۔‘‘
عن نافع ان صفية کانت تصلی وهی متربعة.(ابن ابی شبيه، المصنف،1 : 242، الرقم : 2784)’’نافع سے روایت ہے حضرت سیدہ صفیہ نماز میں مربع شکل میں بیٹھا کرتی تھیں۔‘‘
قال إبراهيم النخعی کانت المرأة تؤمر إذا سجدت أن تلزق بطنها بفخذيها کيلا ترتفع عجيزتها ولا تجا فی کما يجا فی الرجل.(بيهقی، السنن الکبری، 2 : 223)
’’ابراہیم نخعی رحمة اللہ علیہ کہتے ہیں عورت کو حکم تھا یہ سجدہ کرتے وقت اپنا پیٹ رانوں سے ملائے رکھے تاکہ اس کی پیٹھ بلند نہ ہو۔ اس طرح بازو اور ران نہ کھولے جیسے مرد۔‘‘
قال علی رضی الله عنه إذا سجدت المرأة فلتضم فخذيها.(بيهقی، السنن الکبری، 2 : 222، الرقم : 3014)’’حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے فرمایا عورت سجدہ میں سکڑ کر رہے اعضاء کو ملا کر رکھے۔‘‘
عن ابی سعيد الخدری صاحب رسول ﷲ عن رسول ﷲ صلی الله عليه وآله وسلم أنه قال خير صفوف الرجال الاول و خير صفوف النساء الصف الأخر وکان يامر الرجال أن يتجا فوا فی سجودهم يأمر النسآء أن ينخفضن فی سجود هن وکان يأمر الرجال أن يفر شوا اليسریٰ وينصبوا اليمنی فی التشهدو يأمر النسآء أن يتربعن وقال يا معشر النسآء لا ترفعن أبصار کن فی صلاتکن تنظرن إلی عورات الرجال.(بيهقی، السنن الکبری،2 : 222، الرقم : 3014)
’’ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نماز میں مردوں کی سب سے بہتر صف پہلی عورتوں کی سب سے بہتر صف آخری ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سرکار مردوں کو نماز میں سجدہ کے دوران کھل کھلا کر رہنے کی تلقین فرماتے اور عورتوں کو سجدوں میں سمٹ سمٹا کر رہنے کی۔ مردوں کو حکم فرماتے کہ تشہد میں بایاں پاؤں بچھائیں اور دایاں کھڑا رکھیں اور عورتوں کو مربع شکل میں بیٹھنے کا حکم دیتے اور فرمایا عورتو! نماز کے دوران نظریں اٹھا کر مردوں کے ستر نہ دیکھنا۔‘‘
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : إذا جلست المرأة فی الصلاة وضعت فخذها علی فخذها الاخریٰ و إذا سجدت الصقت بطنها فی فخذيها کأستر مايکون لها وإن ﷲ تعالی ينظر إليها ويقول يا ملآ ئکتی أشهد کم إنی قد غفرت لها.(بيهقی، السنن الکبری، 2 : 222، الرقم : 3014)
’’جب عورت نماز میں اپنا ایک ران دوسرے ران پر رکھ کر بیٹھتی ہے اور دوران سجدہ اپنا پیٹ رانوں سے جوڑ لیتی ہے جیسے اس کے لئے زیادہ ستر والی صورت ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف دیکھ کر فرماتا ہے میرے فرشتو! میں تمہیں گواہ بنا کر اس کی بخشش کا اعلان کرتا ہوں۔‘‘
عن يزيد بن أبی حبيب أن رسول ﷲ صلی الله عليه وآله وسلم مر علی إمرأتين تصليان فقال إذا سجدتما فضمّا بعض اللحم إلی الأرض فإن المرأة ليست فی ذلک کالر جل.(بيهقی، السنن الکبری، 2 : 223، الرقم : 3016)
’’یزید بن ابی حبیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھنے والی دو عورتوں کے پاس سے گزرے۔ فرمایا جب تم سجدہ میں جاؤ تو گوشت کا کچھ حصہ زمین سے ملا کر رکھا کرو! عورت مرد کی طرح نہیں۔‘‘
قلت لعطاء التشير المرأة بيديها کالر جال بالتکبير؟ قال لا ترفع بذلک يديها کالر جال وأشار أفخفض يديه جدا وجمعهما إليه وقال إن للمرأة هية ليست للرجل.(عبدالرزاق، المصنف، 3 : 137، الرقم : 5066)
’’میں نے عطا سے پوچھا کہ عورت تکبیر کہتے وقت مردوں کی طرح ہاتھوں سے اشارہ کرے گی؟ انہوں نے کہا عورت تکبیر تحریمہ کے وقت مردوں کی طرح ہاتھ نہیں اٹھائے گی، اشارہ سے بتایا عطاء نے اپنے ہاتھ بہت نیچے کئے اور اپنے ساتھ ملائے اور فرمایا عورت کی صورت مرد جیسی نہیں۔‘‘
عطا کہتے ہیں : تجمع المراة يديها فی قيامهاما استطاعت . ’’عورت کھڑے ہوتے وقت نماز میں جہاں تک ہوسکے ہاتھ جسم سے ملا کر رکھے ۔ (عبدالرزاق، المصنفً، 3 : 137، الرقم : 5067)
حسن بصری اور قتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : إذا سجدت المرأة فأنها تنفم ما استطاعت ولا تتجافی لکی لا ترفع عجيز تها.(عبدالرزاق، المصنف،3 : 137، الرقم : 5068)
جب عورت سجدہ کرے تو جتنا ہو سکے سمٹ جائے اعضاء کو جدا نہ کرے مبادا جسم کا پچھلا حصّہ بلند ہو جائے۔
کانت تؤمر المرأة ان تضع زراعيها بطنها علی فخذيها إذا سجدت ولا تتجا فی کما يتجا فی الرجل. لکی لا ترفع عجيز تها.(عبدالرزاق، المصنفً، 3 : 138، الرقم : 5071)
’’عورت کو حکم دیا گیا ہے کہ سجدہ کرتے وقت اپنے بازو اور پیٹ رانوں پر رکھے اور مرد کی طرح کھلا نہ رکھے تاکہ اس کا پچھلا حصہ بلند نہ ہو۔‘‘
عن علی قال إذا سجدت المرأة فلتحتفر ولتلصق فخذ يها ببطنها.(عبدالرزاق، المصنفً، 3 : 138، الرقم : 5072)
’’حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے مروی ہے جب عورت سجدہ کرے تو سمٹ جائے اور اپنے ران اپنے پیٹ سے ملائے۔‘‘
جلوس المراءۃ (عورت کا بیٹھنا)
عن نافع قال کانت صفية بنت أبی عبيد إذا جلست فی مثنی أوأربع تربعت.(عبدالرزاق، المصنفً، 3 : 138، الرقم : 5074،چشتی)
صفیہ بنت ابوعبید جب دو یا چار رکعت والی نماز میںبیٹھتیں مربع ہو کر بیٹھیتں۔
عن قتاده قال جلوس المرأة بين السجدتين متورکة علی شقها الأيسر وجلوسها تشهد متربعة.(عبدالرزاق، المصنف، 3 : 139، الرقم : 5075)
’’عورت دو سجدوں کے درمیان بائیں طرف سرینوں کے بل بیٹھے اور تشہد کے لئے مربع صورت میں۔‘‘
معلوم ہوا عورت اور مرد مسلمان کی نماز کی ادائیگی میں کھڑا ہونے ، رکوع و سجود اور بیٹھنے میں شرعاً فرق ہے ۔ ہر چند کہ ایسا کرنا فرض و واجب میں شامل نہیں ۔ تاہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام و تابعین رضی اللہ عنہم ، محدثین ، فقہائے امت سے جب معتبر کتابوں کے حوالہ سے یہ فرق ثابت ہے اور امام بخاری و مسلم اور دیگر محدثین کے استاذ امام الحدثین حضرت امام عبد الرزاق اور دوسرے اکابر محدثین و فقہائے امت علیہم الرحمہ کی تصریحات ، روایات تحقیقات سے بھی یہ فرق ثابت ہو رہا ہے ۔ عقل و نقل کی رو سے یہ فرق ثابت ہے تو اس پر عمل کرتے رہیں ۔ یہی راہ مستقیم و ہدایت حق ہے ۔ شریعت کا منشاء یہی ہے اور یہ عورت کے وقار ، عزت ، احترام اور سترکا تقاضا بھی ہے ۔ یہی اسلامی طریقہ ہے ، مرد اور عورت کی نماز میں یہ فرق نہایت مناسب اور معنوی ہے ۔ اسلام نے عورت اور مرد کی خصوصیات کا ہر جگہ خیال و لحاظ رکھا ہے ۔ ان کی خلاف ورزی اور وہ بھی بلا دلیل شرعی مسلمان کا کام نہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو صراط مستقیم دکھائے ، سمجھائے اور اس پر چلائے ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)