Wednesday, 5 August 2020

باغِ فدک پر حضرت سیّدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کا اجتہاد بہتر تھا


باغِ فدک پر حضرت سیّدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کا اجتہاد بہتر تھا

محترم قارئینِ کرام : استاذی المکرّم آلِ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم اولادِ علی رضی اللہ عنہ غزالی زماں حضرت علامہ سیّد احمد سعید شاہ صاحب کاظمی رحمۃ اللہ علیہ اپنی کتاب 'مشکلات الحدیث ' میں فرماتے ہیں کہ : باغ فدک کے معاملے میں سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا اجتہاد سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے اجتہاد سے بہتر تھا ۔ (مشکلات الحدیث مسلہ فَدَک صفحہ نمبر 207 مطبوعہ ورلڈ ویو پبلیشرز اردو بازار لاہور،چشتی)
اس سے واضح طور پر یہ سمجھ میں آیا کہ مسلہ فَدَک اجتہادی معاملہ تھا ۔ لہٰذا جو اس معاملے میں اجتہاد نہیں مانتے ان کی تردید غزالی زماں حضرت علامہ سیّد احمد سعید شاہ صاحب کاظمی رحمۃ اللہ علیہ کی زبانِ مبارک سے ہو گئی ۔ یاد رہے جب دو شخصیات کے درمیان اجتہاد ہوتا ہے تو اہل سنت کا نظریہ ہے کہ ایک شخص صواب پر ہوتا ہے اور ایک خطا (اجتہادی) پر ۔ دونوں کو صواب پر ماننا یہ معتزلہ کا نظریہ ہے ۔ لہٰذا مذکورہ حوالے سے اجتہاد ثابت ہوا اور جب اجتہاد ثابت ہو گیا تو ایک کا اجتہادی خطا پر ہونا لازم آئے گا ۔ اور اس اجتہادی خطا پر اجر ہے نہ کہ گناہ فافہم ۔ اور اس معاملے میں کون اجتہادی خطا پر ہے یہ مذکورہ عبارت کے اس جملے سے واضح ہے "سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا اجتہاد , سیدہ طیّبہ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا کے اجتہاد سے بہتر تھا ۔

درج ذیل چند سوالات کا علمی اور بحوالہ جواب درکار ہے

سوال نمبر 1 : کیا صحابہ کرام و اہلبیتِ اطہار رضی اللہ عنہم کو معصوم عنِ الخطا ہیں ؟ اگر معصوم عنِ الخطا ہیں تو دلائل سے واضح کریں ۔

سوال نمبر 2 : کیا خطائے اجتہادی صحابہ کرام و اہلبیتِ اطہار رضی اللہ عنہم سے ممکن نہیں ؟ عدم امکان پر دلائل پیش کریں ۔

سوال نمبر 3 : جو خطائے اجتہادی کی نسبت صحابہ کرام و اہلبیتِ اطہار رضی اللہ عنہم طرف کرے ، ان پر کیا حکم لگتا ہے ؟ ۔ دلیل سے واضح کریں ۔

سوال نمبر 4 : اگر آیت تطہیر سے عصمت ثابت ہے تو کیا خطائے اجتہادی ، عصمت کے متضاد ہے ؟ ۔ اگر متضاد ہے تو جن محدثین و مفسرین نے انبیائے کرام علیہم السّلام کی طرف یہ نسبت کی اب پر کیا حکم لگتا ہے ؟ ۔ جو کہ بالاتفاق معصوم ہیں ۔

سوال نمبر 5 : محفوظ عن الخطا کا یہ مطلب کہ ان سے خطا ہو ہی نہیں سکتی ۔
یہ دلائل سے ثابت کریں ؟

سوال نمبر 6 : کیا آج تک کس محدث و فقہی نے فتوی لگایا ؟ کہ اگر کسی نے صحابہ کرام و اہلبیتِ اطہار رضی اللہ عنہم میں کسی کی طرف کسی نے خطا ء اجتہادی کا وقوع کہا تو وہ گستاخ یا بے ادب ہو گیا ؟

سوال نمبر 7 : اگر لفظ خطا استعمال کیا گیا بے ادبی ، گستاخی وغیرہ ہے تو کیا یہ حکم صرف ایک مخصوص فرد کےلیے ہئ یا جس جس جس نے بھی استعمال کیا ان سب کے لیے ہے ؟

سوال نمبر 8 : آج تک جس جس نے بھی لفظ خطائے اجتہادی کتب میں یا تقریر میں استعمال کیا ان پر علمائے اہلسنت نے کہاں اور کیا فتوی لگایا ہے اس فتویٰ کو عوام کے سامنے لایا جائے ؟ ۔ تا کہ عوام کو مسلہ کی حقیقت معلوم ہو ۔

ان کا جواب دیں اگر دلائل سے ثابت نہ کر سکیں یہ باتیں تو ہم سمجھیں گے کہ آپ واقعی یتیم العلم اور حسد و بغض میں مبتلا ہیں اور آپ کا مقصد صرف و صرف افتراق و انتشار و تعصب اور فسادفی الارض ہے اور شیعیت کے تلوے چاٹنے کے علاوہ کچھ نہیں ۔

No comments:

Post a Comment

مسئلہ رفع یدین مستند دلائل کی رشنی میں

مسئلہ رفع یدین مستند دلائل کی رشنی میں محترم قارئینِ کرام : علماء امت کا فیصلہ ہے کہ جن اختلافی مسائل میں ایک سے زائد صورتیں "سنّت&quo...