Friday, 8 March 2019

طیبہ نہ سہی افضل مکہ ہی بڑا زاہد

طیبہ نہ سہی افضل مکہ ہی بڑا زاہد
ہم عشق کے بندے ہیں کیوں بات بڑھائی ہے

مشکل الفاظ کے معنی

طیبہ -- مدینہ

افضل - فضیلت میں زیادہو برتر

زاہد - عبادت گزار

بات بڑھانا - بحث وتکرار کرنا ، بات لمبی کرنا

مفہوم و تشریح

اے خشکی کے مارے عبادت گزار اور نیم ملاں خطرہ ایمان ! ہم سے جھگڑ ا نہ کر کہ ! مکہ افضل ہے کہ مدینہ ؟ تیری ہی مان لیتا ہوں کہ مکہ ہی افضل سہی ! مدینہ نہ سہی ! مگر یہ تو بتا کہ مکہ کو افضل بنایا کس نے ہے ، کس کی وجہ سے اللہ رب العزت مکہ کی قسمیں یاد فرما رہا ہے ؟ رانست حل بھذا لبلد ۔ اس لیئے کہ ان گلیوں میں محبوب دو عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے قدم مبارک لگے ہوئے ہیں ، اچھا اچھا ! چل ، جا ! بحث نہ کر ہم عشق والوں سے تکرار کرنے کی ضرورت نہیں ہے تو صرف مکے کی بات کرتا ہے مکے کو بنانے والے حضرت خلیل علیہ اسلام میں اگر مدینے والا نہ ہوتا تو ۔

ہوتے کہاں خلیل و بنا کعبہ و منی
لولاک والے صاحبی سب تیرے گھر کی ہے کی ہے

اور ہاں ہاں ارے زاہد !

غور سے سن تو رضا ؔ کعبہ سے آتی ہے صدا
میری آنکھوں سے میرے پیارے کا روضہ دیکھو

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...