جو تقلید چھوڑ دیتے ہیں وہ گمراہ ہو جاتے ہیں اور غیر مقلدیت کا انجام
محترم قارئینِ کرام : کہیں نا کہیں تقلید کرنی پڑتی ہے ۔ وہابیوں کو انگریز سے اہلحدیث نام دلانے والے غیرمقلد وہابی عالم جناب محمد حسین بٹالوی صاحب لکھتے ہیں : غیر مجتہد کو تقلید مجتہدین سے فرار و انکار کی گنجائش نہیں اس کو کہیں نا کہیں تقلید کرنی پڑتی ہے ۔ (اشاعۃ السنہ جلد نمبر 11 صفحہ نمبر 311)
اب کیا کہتے ہیں سڑک چھاپ علم سے کورے اجہل غیر مقلدین جو دن رات آئمہ ، فقہا مجتہدین علیہم الرّحمہ پر تقلید کی آڑ لے کر تنقید و توہین کرتے رہتے ہیں میرا سوال یہ کہ کیا سارے غیر مقلدین مجتہد ہیں ؟ اگر مجتہد ہیں تو شرائط مجتہد کے ساتھ ثبوت دیں بحوالہ اور اگر مجتہد نہیں ہیں تو پھر تقلید سے فرار و انکار کیسے ؟
جو تقلید چھوڑ دیتے ہیں وہ گمراہ ہو جاتے ہیں : ⏬
مشہو ر غیرمقلد نام نہاد اہلحدیث عالم محمد حسین بٹالوی لکھتے ہیں : پچیس برس کے تجربے سے معلوم ہوا ہے جو تقلید چھوڑ دیتے ہیں وہ گمراہ ہو جاتے ہیں ان میں بعض عیسائی اور بعض لا مذہب ہو جاتے ہیں ، نمازیں چھوڑ دیتے ہیں ، ناجائز عورتوں کو پھنسا کر ان سے نکاح کر لیتے ہیں یہ سب ترک تقلید اور آزادی کا نتیجہ ہے ۔ (اشاعۃ السنہ صفحہ نمبر 154،چشتی)
اب سمجھ میں آیا یہ لوگ تقلید کے منکر کیوں ہیں کیونکہ یہ اپنی اصل کی طرف لوٹنا چاہتے ہیں سمجھ تو گئے ہونگے آپ ۔
غیرمقلدین کے شیخ الاسلام کا فرمان : ⏬
تقلید شخصی ، اجماع امت ، قیاس اور غیر مقلدین حضرات کے شیخ الاسلام جناب ثناء اللہ امرتسری لکھتے ہیں : اہلحدہث کا مذہب ہے کہ اُصول چار ہیں (1) قرآن (2) حدیث (3) اجماع امت (4) قیاس مجتہد اجماع امت و قیاس مجتہد قابل عمل ہے ۔ (اہلحدیث کا مذہب صفحہ نمبر 58 شیخ الاسلام غیر مقلدین ثناء اللہ امرتسری)
اب کیا کہتے ہیں تقلید شخصی ، اجماع امت اور قیاس شرعی کے منکر غیر مقلد حضرات ؟
غیر مقلدیت کا انجام غیر مقلدوں کے متضاد فتوے : ⏬
بے نماز کاحکم : بے نماز کے بارے میں احادیث میں سخت وعید آئی ہے ۔ حتٰی کہ یہ بھی فرمایا گیا ہے کہ جان بوجھ کر جو نماز چھوڑے وہ کافر ہو گیا ۔ اکثر علماء تو اس حکم کو تہدید اور تشدید پر محمول کرتے ہیں ۔ جبکہ غیر مقلدین کے اس بارہ میں دو قسم کے نظریات ہیں ۔
پہلا نظریہ : پہلا نظریہ یہ ہے کہ بے نماز کافر تو ہو جاتا ہے ۔ مگر ملت اسلام سے خارج نہیں ہوتا اس لئے اس کا جنازہ پڑھنا چاہیے ۔ چناچہ غیر مقلد شیخ الکل فی الکل مولانا نزیر حسین صاحب دہلوی لکھتے ہیں : جن احادیث سے تارک الصلوۃ کا کفر ثابت ہوتا ہے ۔ ان احادیث سے وہ بلا شبہ کافر ہیں اور ان کو کافر کہنا روا ہے ۔ مگر ہاں تارک الصلٰوۃ کا کفر ایسا کفر نہیں ہے کہ جس کی وجہ سے وہ ملت اسلام سے خارج ہو جائے اور مغفرت و شفاعت و دخول جنت کا مستحق نہ رہے ۔ (فتاوٰی نزیریہ جلد 1 صفحہ 463)
اور مبارکپوری صاحب نے بھی یہ مسئلہ بیان کرتے ہوئے اسی عبارت کو پیش کیا ہے ۔ (فتاوٰی ثنائیہ جلد 1 صفحہ 467،چشتی)(فتاوٰی علمائے حدیث جلد 4 صفحہ 263)
اور دوسرے مقام پر لکھتے ہیں : ہاں فی زمانتا حسب مصلحت وقت تہدیدا تارک الصلٰوۃ کو مطلق کافر کہنا جائز ہے ۔ نہ یہ کہ مانند کفار غسل و تجہیز و تکفین و نماز جنازہ سے محروم کیا جائے ۔ (فتاوٰی نزیریہ جلد 4 صفحہ 270)
دوسرا نظریہ : دوسرا نظریہ بے نماز کے بارہ میں غیر مقلدین حضرات کا یہ ہے کہ وہ کافر ہے اور ملت اسلام سے خارج ہے ۔ غیر مقلد عالم عبداللہ امرتسری صاحب ایک سوال کے جواب میں لکھتے ہیں : ہاں نماز ایسا رکن ہے کہ اس کے نہ پڑھنے سے ایمان ہی نہیں رہتا ۔ (فتاوٰی اہلحدیث جلد 1 صفحہ 116) ۔ اور ایک مقام پر لکھا ہے کہ : بے نماز کا جنازہ نہ پڑھنا چاہیے ۔ (فتاوٰی اہلحدیث جلد 2 صفحہ 46)
اور دوسرے مقام پر لکھتے ہیں ۔ جو کبھی نماز پڑھے اور کبھی نہ پڑھے یا بالکل نماز کا تارک ہو اس کے ساتھ دوستانہ تعلق اور اس کے ساتھ محبت کے طور پر سلوک کرنا یا تحفہ وغیرہ بھیجنا اور ضیافت کرنا بالکل جائز نہیں ۔ ہاں عام لین دین جیسے ہندؤں وغیرہ سے کرتے ہیں ان کی دوکانوں سے سودا وغیرہ لیتے ہیں اور ان کی دوکانوں پر اشیاء وغیرہ فروخت کرتے ہیں اس کا کوئی حرج نہیں ۔ اور اسی صفحہ پر ایک سوال کے جواب میں لکھتے ہیں ۔ بے نماز بے شک کافر ہے خواہ ایک نماز کا تارک ہو یا سب نمازوں کا ۔ (فتاوٰی اہلحدیث جلد 2 صفحہ 37،چشتی)
اور ایک مقام پر لکھا ہے کہ : بے نماز کا جنازہ نہیں پڑھنا چاہیے ۔ (فتاوٰی اہلحدیث جلد 2 صفحہ 38)
ایک مقام میں لکھتے ہیں : بے نماز کی بابت صحیح یہی ہے کہ بالکل کافر ہے ۔ پس اس کے ساتھ کافروں سا سلوک چاہیے ۔ :فتاوٰی اہلحدیث ج2 ص 48)
اور ایک مقام پر لکھتے ہیں : بے نماز بے شک کافر ہے خواہ ایک نماز کا تارک ہو یا سب نمازوں کا ۔ پھر آگے لکھتے ہیں ۔ اور بے نماز جب کافر ہوا تو اس کا کھانا مثل عیسائی کے کھانے کے سمجھ لینا چاہیے ۔ (فتاوٰی اہلحدیث جلد 3 صفحہ 364)
بے نماز کی اولاد : ⏬
غیر مقلدین بے نماز کو کافر کہتے ہیں اور کافر کا تو نکاح ہی معتبر نہیں ۔ جب اس کا نکاح نہیں تو اولاد کو ولدالحرام ہی کہنا چاہیے مگر یہاں آ کر غیر مقلدین کو احتیاط یاد آ گئی اور یوں کہنے لگے : مگر چونکہ بے نماز کا کفر ظنی ہے اس لیے اس کی اولاد کو ولدالحرام کہنے میں ذرا احتیاط چاہیے ۔ (فتاوٰی اہلحدیث جلد 2 صفحہ 47)
محترم قارئینِ کرام : یہ ہیں غیر مقلدین جو مسلمانانِ احناف مقلدین کے بارہ میں تو خوب شور مچاتے ہیں کہ ان میں یہ اختلاف ہے وہ اختلاف ہے ۔ مگر اپنے گھر کے اختلافات پہ بالکل خاموش نظر آتے ہیں ۔
قرآن کریم کو بے وضو ہاتھ لگانا : ⏬
غیر مقلدین حضرات کے نزدیک بے وضو قرآن کریم کو ہاتھ لگا سکتا ہے ۔ چناچہ غیر مقلد عالم نواب نورالحسن بھوپالی لکھتے ہیں : محدث را مس مصحف جائز باشد ۔ (عرف الجادی صفحہ 15)
یعنی بے وضو آدمی کےلیے قرآن کریم کو ہاتھ لگانا جائز ہے ۔
اور غیر مقلد عالم علامہ وحیدالزمان صاحب لکھتے ہیں : ولا یمنع الحدث المس ۔ (کنزالحقائق صفحہ 15،چشتی)
یعنی بے وضو آدمی کے لئے قرآن کریم کو ہاتھ لگانا منع نہیں ہے ۔
اسی طرح انہوں نے اپنی کتاب نزل الابرار صفحہ 26 جلد 1 میں لکھا ہے کہ : ہمارے اکثر اصحاب نے بے وضو آدمی کےلیے قرآن کریم کو ہاتھ لگانا جائز قرار دیا ہے ۔
محترم قارئینِ کرام : فیصلہ آپ خود کر لیں کہ ہمارے اللہ عزوجل کا حکم ہے کہ پاکی کے بغیر ہاتھ مت لگاؤ اور غیر مقلدین فرما رہے ہیں کہ کوئی بات نہیں آپ لگا سکتے ہیں ۔
حیض والی عورت کےلیے قرآن کریم کی تلاوت ۔ حیض والی عورت قرآن کریم کو ہاتھ لگا سکتی ہے یا نہیں ؟ اس بارہ میں غیر مقلدین کے دو نظریات ہیں : ⏬
پہلا نظریہ : پہلا نظریہ یہ ہے کہ ایک دو حرف کی تلاوت کر سکتی ہے مگر پوری آیت نہیں ۔
چناچہ غیرمقلد مبارک پوری صاحب لکھتے ہیں : واما قراء الآ یۃ بتمامھا فلا یجوز لھما البتۃ ۔ جنبی اور حیض والی عورت دونوں کے لئے قرآن کریم کی مکمل آیت کی تلاوت بالکل جائز نہیں ہے ۔ (تحفۃ الجوذی جلد 1 صفحہ 124)
اسی طرح غیر مقلد عالم نواب نورالحسن خان بھوپالی لکھتے ہیں : و جنب و حائض را در آمدن مسجد و خواندن قرآن حرام ست نہ حلال ۔ جنبی آدمی اور حیض والی عورت کےلیے مسجد میں آ نا اور قرآن کریم پڑھنا حرام ہے ۔ (عرف الجادی ص15)
دوسرا نظریہ : دوسرا نظریہ یہ ہے کہ اگر حیض والی عورت متعلمہ ہے تو وہ قرآن کریم کی تلاوت بھی کر سکتی ہے اور ہاتھ بھی لگا سکتی ہے ۔ غیر مقلد عالم علامہ وحیدالزمان صاحب لکھتے ہیں : ورخصواللحائضۃ المتعلمۃ فی مس المصحف والتلاوۃ ۔ (نزل الابرار جلد 1 صفحہ 26،چشتی)
یعنی غیر مقلدین حضرات نے طالبہ کےلیے جب کہ وہ حیض کی حالت میں ہو تو اس کو قرآن کریم کو ہاتھ لگانے اور تلاوت کی اجازت دی ہے ۔
اسی طرح وہ اپنی کتاب کنزالحقائق صفحہ 15 میں بھی حیض میں مبتلا طالبہ کےلیے قرآن کریم کو ہاتھ لگانے اور تلاوت کرنے کی اجازت دیتے ہیں ۔
محترم قارئینِ کرام : فیصلہ آپ خود فرما لیں کہ ہاتھی کہ دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور کی مانند غیر مقلدین کا اپنا کیا حال ہے ۔
تعظیمِ قبلہ : ⏬
مسلمان قبلہ کی تعظیم کرتے ہیں اور ایسے کام سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں جو قبلہ کی توہین کا باعث ہو اور جمہور مسلمان قبلہ کی طرف منہ یا پیٹھ کر کے پیشاب وغیرہ کرنے کو اور اسی طرح بلا عزر قبلہ کی جانب پاؤں پھیلانے کو بھی تعظیم کے خلاف سمجھتے ہیں ۔ مگر غیر مقلدین کے اس بارہ میں دو نظریات ہیں : ⏬
پہلا نظریہ : پہلا نظریہ تعمیر شدہ بیت الخلاء میں اگر کوئی بیٹھ کر پیشاب وغیرہ کرے تو پھر کعبہ کی طرف منہ یا پیٹھ کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔
چناچہ ایک سوال میں لکھا گیا کہ : قضائے حاجت کا کیا طریقہ ہے ؟
تو جواب دیا گیا کہ بیٹھنے کے وقت زمین کے قریب ہو کر کپڑا اٹھانا چاہیے قبلہ کی طرف منہ اور پیٹھ کرنے سے پرہیز رکھے ہاں اگر آگے پیچھے پردہ ہو تو کوئی حرج نہیں ۔ (فتاوٰی اہلحدیث جلد 1 صفحہ 251)
اسی طرح قضائے حاجت کے مسائل بیان کرتے ہوئے لکھا گیا : پیشاب یا پخانہ کرتے وقت قبلہ کی طرف منہ کرنا یا پیٹھ کرنا منع ہے ۔ بیت الخلاء میں بوقت ضرورت جائز ہے ۔ (فتاوٰی علمائے حدیث جلد 1 صفحہ 33)
دوسرا نظریہ : دوسرا نظریہ یہ ہے کہ پیچاب اور پخانہ کی حالت میں قبلہ کی طرف منہ اور پیٹھ کرنا منع ہے خواہ کھلی جگہ ہو یا تعمیر شدہ بیت الخلاء ہو ۔ چناچہ نواب نورالحسن خان بھوپالی وہابی لکھتے ہیں : و استقبال و استدبار قبلہ نزد ریدن و شاشدن ۔ (عرف الجادی صفحہ 11)
اسی طرح غیر مقلد عالم محدث مبارکپوری صاحب اس مسئلے پر بحث کرتے ہوئے لکھتے ہیں : فالحاصل ان اولی الاقوال واقواھا عندی واللہ اعلم ھو قول من قال انہ لایجوزالاستقبال والاستدبار مطلقا ۔ (تحفۃ الاحوذی جلد 1 صفحہ 20)
تو اس بحث کا خلاصہ یہ ہے کہ : ان اقوال میں سے سب سے بہتر اور قوی قول میرے نزدیک ان لوگوں کا ہے جو یہ کہتے ہیں کہ متلقا (خواہ کھلی جگہ ہو یا بیت الخلاء میں) قبلہ کی طرف منہ کرنا یا پیٹھ کرنا منع ہے ۔ واللہ اعلم
محترم قارئینِ کرام : غیر مقلد علماء کے نظریات ملاحظہ فرمالیں ایک صاحب فرما رہے ہیں کہ : قبلہ کی طرف منہ یا پیٹھ کر سکتے ہیں اور دوسرا صاحب فرما رہے ہیں کہ قطعا نہیں کر سکتے ۔
جرابوں پر مسح کرنا : جرابوں پر مسح کرنے کے بارہ میں غیر مقلدین کے دو نظریے ہیں ۔
پہلا نظریہ : پہلا نظریہ یہ ہے کہ ہر قسم کی جرابوب پر مسح جائز ہے ۔ چناچہ اس بارہ میں سوال ہوا تو جواب دیا گیا کہ : پائتا (جراب) پر مسح کرنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے ؛ فتاوٰی ثنائیہ جلد 1 صفحہ 441،چشتی)
غیرمقلد محمد صادق سیالکوٹی صاحب جرابوں پر مسح کی بحث کر کے آخر میں لکھتے ہیں ۔ پس ثابت ہوا کہ جورب پاؤں کے لفافے یا لباس کو کہتے ہیں وہ لباس خواہ چرمی ہو ، خواہ سوتی یا اونی وغیرہ ہم اس پر مسح کر سکتے ہیں ۔ (صلوۃ رسول صفحہ 111)
دوسرا نظریہ : دوسرا نظریہ ہے کہ پتلی جرابوں پر مسح کرنا درست نہیں ہے چناچہ ایک سوال کے جواب میں غیرمقلد ابوالبرکات صاحب لکھتے ہیں جسکی تصدیق غیرمقلد محدث گوندلوی نے کی ہے : جرابوں پر مسح والی حدیث ضعیف ہے جس سے قرآن کی تخصیص درست نہیں لہٰزا ہم شرط لگاتے ہیں کہ جرابیں موٹی ہونے کی صورت میں مسح جائز ہے ۔ اگر موٹی نہیں تو پھر جائز نہیں ۔ (فتاوی برکاتیہ صفحہ 224)
ایک سوال کے جواب میں مبارکپوری صاحب لکھتے ہیں ۔ المسح علی الجوربۃ لیس بجائز لانہ لم یقم علا جوازہ دلیل صحیح ۔ (فتاوی ثنائیہ جلد 1 صفحہ 243)
کہ جرابوں پر مسح جائز نہیں ہے اس لیے کہ اس کے جواز پر کوئی صحیح دلیل نہیں ہے ۔
ایک سوال ہو کہ اونی جرابوں پر مسح جائز ہے یا نہیں ؟ تو جواب دیا گیا مزکورہ جرابوں پر مسح جائز نہیں ہے ۔ (فتاوی نزیریہ جلد 1 صفحہ 337)
محترم قارئینِ کرام : فیصلہ آپ خود فرما لیں ایک صاحب فرما رہے ہیں کہ جرابوں پر مسح جائز ہے اوردوسرے حضرت فرما رہے ہیں کہ جائز نہیں ۔ اللہ تعالیٰ فتنہ غیر مقلدیت سے اہلِ ایمان کو بچائے آمین ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)
No comments:
Post a Comment