Saturday, 19 April 2025

پاکستان کے صہیونی صوفی

پاکستان کے صہیونی صوفی













سُونا جنگل رات اندھیری چھائی بدلی کالی ہے

سونے والو جاگتے رہیو چوروں کی رکھوالی ہے


آنکھ سے کاجل صَاف چُرا لیں یاں وہ چور بلا کے ہیں 

تیری گٹھری تاکی ہے اور تُو نے نیند نکالی ہے


فی زمانہ وحدتِ ادیان کے تصور پہ مبنی صوفی ازم اسلام کا متضاد ایک الگ مذہب بلکہ دین بن چکا ہے ۔ جس کی ترویج عالمی طاقتوں کے ایجنڈے کا حصہ ۔ مگر عموماً سمجھا یہی جاتا ہے کہ صوفی ازم کے وابستگان امن و آشتی کے پرچارک اور مست ملنگ لوگ ہیں ۔ جن کا سیاسی امور سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا ۔ مگر صوفی کونسل پاکستان شئے دیگر است ۔ ان صہیونیت نواز اور دجال پرستوں کا اصل اور مکروہ چہرہ کھل کر سامنے آگیا ہے۔ ذیل میں سندھ کے راشدی خاندان کے چشم و چراغ پیر سید یاسر الدین الراشدی صاحب کی ایک سندھی تحریر کا ترجمہ پیش خدمت ہے ۔


اسرائیل کی حامی صوفی کونسل پاکستان : ⏬


صوبہ پنجاب کے شہر جہلم میں واقع درگاہ سروبا شریف کی گدی نشین ، پیر مدثر شاہ ، جو سچ انسٹیٹیوٹ اور اس کی ذیلی تنظیم "صوفی کونسل" کے بانی ہیں ، اسرائیل کے حامی کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔ پیر مدثر شاہ نے حال ہی میں اسرائیل کا دورہ کیا ہے ، جہاں ان کا خیر مقدم کیا گیا اور ان کے انٹرویوز بھی نشر ہوئے ۔ ان انٹرویوز میں ، پیر مدثر نے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا اور اسرائیلی یہودیوں کے حقوق کےلیے آواز اٹھانے کی بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج ہم ان کے حقوق کے لیے آواز نہیں اٹھائیں گے ، تو کل ہمارے حقوق کےلیے بھی کوئی آواز نہیں اٹھائے گا ۔ پاکستان میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی مخالفت کی جاتی ہے ، لیکن پیر مدثر شاہ اپنے پلیٹ فارم سے اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں ۔ یہ بات حیران کن اور نہایت معنی خیز ہے کہ پاکستانی ریاستی ادارے اس پر کوئی کارروائی نہیں کرتے۔ صوفی کونسل میں سندھ کے معروف پیر ، علماء اور گدی نشین بھی شامل ہیں ، جن میں ڈاکٹر ابو الخیر زبیر حیدر آباد ، مفتی چمن زمان نجم القادری سکھر ، مفتی ندیم عباسی کراچی ، مخدوم ندیم ہاشمی گمبٹ ، پیر سید آصف علی شاہ راں پور ، اور پیر سید محمد عثمان شاہ کراچی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ ، پنجاب کی معروف درگاہوں جیسے درگاہ چورہ شریف ، درگاہ سیال شریف ، درگاہ کوٹ مٹھن شریف اور درگاہ باہو سلطان شریف کے بعض گدی نشین بھی صوفی کونسل کے ممبر ہیں ۔ یہ بات نہایت افسوسناک ہے کہ ایک طرف عالم اسلام فلسطینیوں کے قتل عام پر آواز اٹھا رہا ہے اور دوسری طرف مسلمان رہنما اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں ۔ اگر سندھ کے پیر اور علماء صوفی کونسل کے مقاصد سے واقف ہیں تو انہیں فوراً اس سے علیحدگی اختیار کرنی چاہیے ۔ اگر وہ لاعلمی میں اس کا حصہ بنے ہیں تو انہیں اس سے الگ ہو کر اسرائیل کے حامی پیر مدثر شاہ کو پیغام دینا چاہیے کہ وہ اسرائیل کی حمایت سے باز آئیں ۔ اگر وہ واقعی سچے مسلمان ہیں تو انہیں اسرائیل کی حمایت سے گریز کرنا چاہیے۔ دلچسپ بات یہ کہ اسرائیل کے یہودی بھی اس صوفی کونسل کے رکن ہیں ۔ "اسرائیلی صدر کا گدی نشین" پاکستانی جعلی پیر کے لیے ازرائیلی صدر کا خصوصی ویڈیو پیغام یہ کون سی ایسی خدمات پیش کررہے ہیں جو اس سخت ترین جنگ میں تمام کام چھوڑ کر ازرائیلی صدر نے پیر صاحب کو آشیرباد دی ؟ ۔ پاکستانی ریاستی اداروں کو نوٹس لینا چاہیے ۔ ویڈیو ثبوت اس لنک میں دیکھیں ۔ ⏬

https://youtu.be/wuucxqbodBs

No comments:

Post a Comment

مسلمانوں کے مقابلہ میں کفار کا ساتھ دینے کا حکم اور مسلمان

مسلمانوں کے مقابلہ میں کفار کا ساتھ دینے کا حکم اور مسلمان محترم قارئینِ کرام ارشاد باری تعالیٰ ہے : یاأَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا لَا تَتَّ...