Thursday, 2 May 2019

فیض چشتی دواخانہ کی طرف سے احترام رمضان المبارک میں خصوصی ڈسکاؤنٹ آفر

فیض چشتی دواخانہ کی طرف سے احترام رمضان المبارک میں خصوصی ڈسکاؤنٹ آفر ۔ https://www.facebook.com/chishtidawakhanah/


بیس (20) رکعات نماز تراویح پر علمائے امت کا اجماع ہے

 بیس (20) رکعات نماز تراویح پر علمائے امت کا اجماع ہے


امام ترمذی رحمۃ اﷲ کا ارشاد : ترمذی شریف میں بابُ مَاجَاءَ فِي قِیَامِ شَھْرِ رَمضان کے تحت امام ترمذی رحمۃ اﷲ نے قیام رمضان یعنی تراویح کے باب میں احادیث پیش کرتے ہوئے فرمایا " واختلف اھل العلم فی قیام رمضان فرأی بعضھم ان یصلی احدی واربعین رکعة مع الوتر وھو قول اھل المدینة والعمل علی ھٰذا عندھم بالمدینة وَأ کْثرُ أھلِ العِلْمِ عَلٰی مَا رُوِيَ عَن عَلِّيٍ وَ عُمَرَ وَغَیْرِھِمَا مِنْ أصحابِ النبيِّ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم عِشْرِینَ رَکْعَۃً وَ ھُوَ قَولُ الثَّوريِّ وَ ابْنِ المبارَکِ و الشَّافَعيِّ وقالَ الشافِعيُّ وَ ھَکذا أدْرکْتُ بِبَلَدِنَا مَکَّۃَ یُصَلُّونَ عِشْرِینَ رَکْعَۃً (ترمذی جلد ص 104)
ترجمہ : تراویح میں اہلِ علم کا اختلاف ہے، بعض وتر سمیت اکتالیس رکعت کے قائل ہیں، اہلِ مدینہ کا یہی قول ہے اور ان کے یہاں مدینہ طیبہ میں اسی پر عمل ہے، اور اکثر اہلِ علم بیس رکعت کے قائل ہیں، جو حضرت علی، حضرت عمر اور دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے مروی ہیں۔ سفیان ثوری، عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ اور شافعی رحمہ اللہ کا یہی قول ہے، امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے شہر مکہ مکرمہ میں لوگوں کو بیس رکعات ہی پڑھتے پایا ہے۔

علامہ ابن تیمیہ کا فتویٰ :علامہ ابن تیمیہ رقمطراز ہیں قَدْ ثَبَتَ أنَّ اُبَيَّ بْنَ کَعْبٍ رضی اللہ عنہ کانَ یَقُوْمُ بِالنَّاسِ عِشْرِیْنَ رَکْعَۃً فِي قِیَامِ رَمَضانَ یُوتِرُ بِثَلاثٍ فَرَأی کَثِیْرٌ مِنْ العُلَمَاءِ أنَّ ذَلِکَ ھُوَ السُنَّۃُِ لأنَّہُ أقَامَہُ بَیْنَ المُھَاجِرِیْنَ وَالأنْصَارِ وَلَمْ یُنْکِرْہُ مُنْکِرٌ ۔
ترجمہ : علامہ ابن تیمیہ کہتے ہیں کہ یہ بات ثابت ہے کہ حضرت ابی ابن کعب رضی اللہ عنہ (صحابی)لوگوں کو قیام رمضان ( نماز تراویح )کے بیس (20) رکعات پڑھاتے اور وتر تین رکعات پڑھاتے تھے ، کثرت سے علماء کی رائے یہ ہے کہ یہ بیس رکعات ہی سنت ہیں کیوں کہ حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے مہاجرین کرام اور انصار صحابہ کے درمیان بیس (20) رکعات تراویح پڑھائی اور ان میں سے کسی نے بھی اسکا انکار نہیں کیا ۔(فتاوی ابن تیمیہ ص 112 ج 23) علامہ ابن تیمیہ مزید لکھتے ہیں : اگرکوئی نماز تراویح امام ابوحنیفہ ، امام شافعی ، اورامام احمد رحمہم اللہ کے مسلک کے مطابق بیس رکعت یا امام مالک رحمہ اللہ تعالی کے مسلک کے مطابق چھتیس رکعات ادا کرے یا گیارہ رکعت ادا کرے تو اس نے اچھا کیا ، جیسا کہ امام احمد رحمہ اللہ تعالی نے عدم توقیف کی بنا پر تصریح کی ہے ، تورکعات کی کمی اورزیادتی قیام لمبا یا چھوٹا ہونے کے اعتبار سے ہوگی ۔دیکھیں الاختیارات 64 ،چشتی)

غنیۃ الطالبین یں ہے : وَصَلاۃُ التَراویْحِ سُنَّۃُ النَّبيِّ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم ، وَھِيَ عِشْرُونَ رَکْعَۃً یَجْلِسُ عَقِبَ کُلِّ رَکْعَتَیْنِ وَ یُسَلِّمُ ۔
ترجمہ : نماز تراویح نبی کریم ﷺ کی سنت ہے اور یہ بیس رکعات ہے ہر دو رکعت کے بعد بیٹھے اور سلام پھیرے ۔(غنیۃالطالبین ص 567)

امام اعظم امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ امام صاحب کے مایہ ناز شاگرد امام ابو یوسف رحمۃ اللہ نے امام صاحب سے دریافت کیا ۔ کیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم سے بیس رکعات کے بارے میں کو ئی بات معلوم تھی ۔ امام صاحب نے فر مایا حضرت عمر رضی اللہ عنہ بدعت کو ایجاد کر نے والے نہ تھے (یعنی بلا شبہ حضرت عمر کو بیس رکعت کے بارے میں حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم سے کوئی بات ضرور معلوم تھی ورنہ وہ اپنی طرف سے بیس کی تعین نہ کر دیتے ) ۔ (فیض الباری شرح بخاری ،العرف الشذی ، بحر الرائق ، طحاوی)

آثار امام ابو یوسف میں ہے ۔ یوسف اپنے والد امام ابو یوسف سے وہ امام ابو حنیفہ سے وہ حماد سے وہ ابرا ہیم نخعی رحمہم اللہ سے وایت کر تے ہیں کہ لوگ ( صحابہ وتابعین ) رمضان میں پانچ ترویحات پڑھتے تھے ِ(واضح ہو ہر ترویحہ چار رکعت کا ہوتا ہے ،اس طرح پانچ ترویحات ،بیس رکعتں ہوگئیں)

امام شمس الائمہ سر خسی رحمۃ اللہ علیہ امام سرخسی اپنی شہرہ آفاق کتاب “ مبسوط “ جو کہ امام محمد رحمہ اللہ علیہ کی ظاہر الروایات پر مشتمل ہے ۔میں فر ماتے ہیں ۔
تراویح ہمارے نزدیک وتر کے علاوہ بیس رکعتیں ہیں اور مام مالک رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ سنت اس میں چھتیس رکعتیں ہیں ۔ کہا گیا ہے کہ جو شخص امام مالک کے قول اور مسلک پر عمل کر نا چاہے ، اسے مناسب ہے کہ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ کے بیان کے مطابق عمل کرے ۔ یعنی جماعت کے ساتھ بیس رکعتیں پڑھے کیونکہ یہی سنت ہے ، پھر ( 16 رکعتیں ) تنہا پڑھے ، ہر چار رکعات میں دو سلام ہوں ( یعنی دو دو رکعتیں کر کے ) اور امام شافعی رحمۃ اللہ نے فر مایا کہ کل کی کل 36 رکعتیں جماعت کے ساتھ ادا کر نے میں کوئی حرج نہیں ِ( مبسوط ج2)

ملک العلماء علامہ علاء الدین ابی بکر بن مسعود کاسانی لکھتے ہیں ۔تراویح کی مقدار بیس رکعات ہے دس سلاموں سے ، پانچ ترویحات میں ، ہر دو سلام میں ایک ترویحہ ہوگا، یہی عالم علماء کا قول ہے ۔ اور امام مالک نے ایک قول میں چھتیس رکعات اور ایک قول میں چھبیس رکعات بیان فر مائی ہے ۔اور صحیح عام علماء کا ہی قول ہے اس لئے کہ روایت کیا گیا ہے حضرت عمر نے اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کو رمضان المبارک میں حضرت ابی بن کعب کی امامت میں جمع کیا ، پس انہوں نے ان کو ہر رات میں بیس رکعتیں پڑھائیں اور اس پر کسی نے انکار نہیں کیا ۔ پس صحابہ کرام کی طرف سے بیس رکعات پر اجماع ہو گیا ۔ ( بدائع الصنائع ج1)

علامہ بر ہان الدین مر غینانی رحمۃ اللہ علیہ صاحب ہدایہ علامہ بر ہان الدین مر غینای نے بھی بیس رکعات تراویح کو سنت قرار دیا ہے اور یہ بھی فر مایا کہ امام حسن بن زیاد نے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ علیہ سے بیس رکعات تراویح کا مسنون ہو نا روایت کیا ہے ۔ والاصح انھا سنۃ کذا روی الحسن عن ابی حنیفہ ( ہدایہ ج1 ص 151،چشتی)

علامہ ابن رشد قرطبی مالکی رحمة الله علیه لکھتے ہیں کہ امام مالک رحمة الله علیه کے ایک قول کے مطابق اور امام ابوحنیفہ رحمة الله علیه، امام شافعی رحمة الله علیه، امام احمد بن حنبل رحمة الله علیه اور امام داؤد ظاہری رحمة الله علیه کے نزدیک وتر کے علاوہ بیس (20) رکعات تراویح سنت ہے۔ (بدایة المجتہد)

علامہ ابن قدامہ حنبلی رحمة الله علیه لکھتے ہیں کہ تراویح کی بیس (20) رکعات سنت موکدہ ہے، سب سے پہلے اس سنت کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے ادا فرمایا۔ (المغنی)

علامہ نووی شافعی رحمة الله علیه لکھتے ہیں ۔ تراویح کی رکعات کے متعلق ہمارا (شوافع) کا مسلک وتر کے علاوہ بیس (20) رکعات کا ہے، دس سلاموں کے ساتھ، اور بیس (20) رکعات پانچ ترویحات ہیں اور ایک ترویحہ چار (4) رکعات کا دو سلاموں کے ساتھ، یہی امام ابوحنیفہ رحمة الله علیه اور ان کے اصحاب اور امام احمد بن حنبل رحمة الله علیه اورامام داؤد ظاہری رحمة الله علیه کا مسلک ہے اور قاضی عیاض رحمة الله علیه نے بیس (20) رکعات تراویح کو جمہو رعلماء سے نقل کیا ہے۔ (المجموع)
استاذ الاساتذہ مجاہد آزادی شیخ محمود حسن قاسمی دیوبندی رحمة الله علیه فرزند اوّل و سابق شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند فرماتے ہیں کہ جب کبار صحابہ اور خلفاء راشدین بیس (20) رکعات تراویح پر متفق ہوگئے، تو اس سے بڑھ کر کونسی قوی ترین دلیل ہوسکتی ہے اس لئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے اقوال وافعال کو سب سے زیادہ جاننے والے وہی حضرا ت تھے۔ جب انھوں نے بیس (20) رکعات کے علاوہ کے قول وعمل کو ترک کیاتو معلوم ہوا کہ بیس (20) رکعات کے سلسلہ میں ان کے پاس قوی ترین ثبوت موجود تھا اور اہل حدیث حضرات جو آٹھ (8) رکعات تراویح کہتے ہیں، اس کی کوئی دلیل نہیں ہے، یہ ان کی غلط فہمی کا نتیجہ ہے کہ تہجد اور تراویح میں فرق نہیں کرتے، حالانکہ تہجد اور تراویح میں بہت بڑا فرق ہے اس لئے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا تہجد پوری رات پڑھنے کی نفی کرتی ہیں جب کہ تراویح سحری تک پڑھی گئی ہے۔
امام سرخسی رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں :ہمارے ہاں وتر کے علاوہ بیس رکعات ہیں ۔دیکھیں المبسوط ( 2 / 145 ) ۔
اورابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں ابوعبداللہ ( یعنی امام احمد ) رحمہ اللہ تعالی کے ہاں بیس رکعت ہی مختار ہیں ، امام ثوری ، ابوحنیفہ ، امام شافعی ، کا بھی یہی کہنا ہے ، اورامام مالک رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں کہ چھتیس رکعت ہیں ۔دیکھیں المغنی لابن قدامہ المقدسی ( 1 / 457 )
امام نووی رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں: علماء کرام کے اجماع میں نماز تراویح سنت ہیں ، اورہمارے مذہب میں یہ دس سلام کے ساتھ دو دو رکعت کرکے بیس رکعات ہیں ، ان کی ادائیگی باجماعت اورانفرادی دونوں صورتوں میں ہی جائز ہیں ۔دیکھیں المجموع للنووی ( 4 / 31 ) ۔
قاضی ابوالولید ابن رشد مالکی (متوفی 595ھ) بدایة المجتہد میں لکھتے ہیں َ واختلفوا فی المختار من عدد الرکعات التی یقوم بھا الناس فی رمضان فاختار مالک فی احد قولیہ وابوحنیفة والشافعی واحمد وداود القیام بعشرین رکعة سوی الوتر، وذکر ابن القاسم عن مالک انہ کان یستحسن ستًا وثلاثین رکعة والوتر ثلاث۔” رمضان میں کتنی رکعات پڑھنا مختار ہے؟ اس میں علماء کا اختلاف ہے، امام مالک رحمہ اللہ نے ایک قول میں اور امام ابوحنیفہ، شافعی، احمد رحمہم اللہ اور داوٴد رحمہ اللہ نے وتر کے علاوہ بیس رکعات کو اختیار کیا ہے، اور ابنِ قاسم رحمہ اللہ نے امام مالک رحمہ اللہ سے نقل کیا ہے کہ وہ تین وتر اور چھتیس رکعات تراویح کو پسند فرماتے تھے(بدایة المجتہد ج ص 156، مکتبہ علمیہ لاہور)
مختصر خلیل کے شارح علامہ شیخ احمد الدردیر المالکی (متوفی 1201ھ) لکھتے ہیں
“وھی (ثلاث وعشرون) رکعة بالشفع والوتر کما کان علیہ العمل (ای عمل الصحابة والتابعین، الدسوقی)۔(ثم جعلت) فی زمن عمر بن عبدالعزیز (ستًا وثلاثین) بغیر الشفع والوتر لٰکن الذی جری علیہ العمل سلفًا وخلفًا الأوّل۔” اور تراویح، وتر سمیت 23 رکعتیں ہیں، جیسا کہ اسی کے مطابق (صحابہ رضی اللہ عنہ و تابعین رحمہ اللہ کا) عمل تھا، پھر حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے زمانے میں وتر کے علاوہ چھتیس کردی گئیں، لیکن جس تعداد پر سلف و خلف کا عمل ہمیشہ جاری رہا وہ اوّل ہے (یعنی بیس تراویح اور تین وتر)۔(شرح الکبیر الدردیر مع حاشیة الدسوقی ج ص 315،چشتی)
امام محی الدین نووی رحمہ اللہ (متوفی 676ھ) المجموع شرح مہذب میں لکھتے ہیں(فرع) فی مذاھب العلماء فی عدد رکعات التراویح مذھبنا انھا عشرون رکعة بعشر تسلیمات غیر الوتر وذالک خمس ترویحات والترویحة اربع رکعات بتسلیمتین ھذا مذھبنا وبہ قال ابوحنیفة واصحابہ واحمد وداوٓد وغیرھم ونقلہ القاضی عیاض عن جمھور العلماء وحکی ان الأسود بنیزید رضی الله عنہ کان یقوم بأربعین رکعة یوتر بسبع وقال مالک التراویح تسع ترویحات وھی ستة وثلاثون رکعة غیر الوتر۔” رکعاتِ تراویح کی تعداد میں علماء کے مذاہب کا بیان، ہمارا مذہب یہ ہے کہ تراویح بیس رکعتیں ہیں، دس سلاموں کے ساتھ، علاوہ وتر کے۔ یہ پانچ ترویحے ہوئے، ایک ترویحہ چار رکعات کا دو سلاموں کے ساتھ۔ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ اور ان کے اصحاب، امام احمد رحمہ اللہ اور امام داوٴد رحمہ اللہ وغیرہ بھی اسی کے قائل ہیں، اور قاضی عیاض رحمہ اللہ نے اسے جمہور علماء سے نقل کیا ہے۔ نقل کیا گیا ہے کہ اسود بن یزید اکتالیس تراویح اور سات وتر پڑھا کرتے تھے، اور امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تراویح نو ترویحے ہیں، اور یہ وتر کے علاوہ چھتیس رکعتیں ہوئیں۔ (مجموع شرح مہذب ج 4 ص 32،چشتی)
حافظ ابنِ قدامہ المقدسی الحنبلی (متوفی 620ھ) المغنی میں لکھتے ہیں“والمختار عند ابی عبدالله رحمہ الله فیھا عشرون رکعة وبھٰذا قال الثوری وابوحنیفة والشافعی، وقال مالک ستة وثلاثون۔” امام احمد رحمہ اللہ کے نزدیک تراویح میں بیس رکعتیں مختار ہیں۔ امام ثوریٓ، ابوحنیفہ رحمہ اللہ اور شافعی رحمہ اللہ بھی اسی کے قائل ہیں، اور امام مالک رحمہ اللہ چھتیس کے قائل ہیں(مغنی ابنِ قدامہ ج ص 798، 799، مع الشرح الکبیر)
تراویح کی ابتدا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم سے ہوئی، مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے اس اندیشہ سے کہ یہ فرض نہ ہوجائیں تین دن سے زیادہ جماعت نہیں کرائی، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم فرداً فرداً پڑھا کرتے تھے اور کبھی دو دو، چار چار آدمی جماعت کرلیتے تھے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے سے عام جماعت کا رواج ہوا، اور اس وقت سے تراویح کی بیس ہی رکعات چلی آرہی ہیں، اور بیس رکعات ہی سنتِ موٴکدہ ہیں۔رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دن کی عبادت روزہ ہے اور رات کی عبادت تراویح، اور حدیث شریف میں دونوں کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، چنانچہ ارشاد ہےجعل الله صیامہ فریضة وقیام لیلہ تطوعًا اللہ تعالیٰ نے اس ماہِ مبارک کے روزے کو فرض کیا ہے اور اس میں رات کے قیام کو نفلی عبادت بنایا ہے (مشکوٰة ص 173،چشتی)
اس لئے دونوں عبادتیں کرنا ضروری ہیں، روزہ فرض ہے، اور تراویح سنتِ موٴکدہ ہے ۔ تہجد الگ نماز ہے، جو کہ رمضان اور غیررمضان دونوں میں مسنون ہے، تراویح صرف رمضان مبارک کی عبادت ہے، تہجد اور تراویح کو ایک نماز نہیں کہا جاسکتا، تہجد کی رکعات چار سے بارہ تک ہیں، درمیانہ درجہ آٹھ رکعات ہیں، اس لئے آٹھ رکعتوں کو ترجیح دی گئی ہے ۔
جو شخص روزے کی طاقت نہ رکھتا ہو، وہ بھی تراویح پڑھے۔جو شخص بیماری کی وجہ سے روزہ رکھنے کی طاقت نہیں رکھتا، اسے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے، تندرست ہونے کے بعد روزوں کی قضا رکھ لے، اور اگر بیماری ایسی ہو کہ اس سے اچھا ہونے کی اُمید نہیں، تو ہر روزے کے بدلے صدقہٴ فطر کی مقدار فدیہ دے دیا کرے، اور تراویح پڑھنے کی طاقت رکھتا ہو تو اسے تراویح ضرور پڑھنی چاہئے، تراویح مستقل عبادت ہے، یہ نہیں کہ جو روزہ رکھے وہی تراویح پڑھے۔رمضان شریف میں مسجد میں تراویح کی نماز ہونا سنتِ کفایہ ہے، اگر کوئی مسجد تراویح کی جماعت سے خالی رہے گی تو سارے محلے والے گناہگار ہوں گے ۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں تراویح کی باقاعدہ جماعت کا اہتمام نہیں تھا، بلکہ لوگ تنہا یا چھوٹی چھوٹی جماعتوں کی شکل میں پڑھا کرتے تھے، سب سے پہلے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو ایک امام پر جمع کیا۔ (صحیح بخاری ج ص 269، باب فضل من قام رمضان)اور یہ خلافتِ فاروقی رضی اللہ عنہ کے دُوسرے سال یعنی 14ھ کا واقعہ ہے۔(تاریخ الخلفاء ص 121، تاریخ ابنِ اثیر ج ص 189)(طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

اجرتی محققو بندے دے پُتر بن جاؤ ورنہ بہت رسوائی ہوگی

اجرتی محققو بندے دے پُتر بن جاؤ ورنہ بہت رسوائی ہوگی

آئینہ سچ کا دکھایا تو برا مان گئے
جھوٹ سے پردہ اٹھایا تو برا مان گئے

رافضیوں سے فنڈ لینے والا اس فنڈ پہ پلنے والا تفضیلی رافضیوں کا اُجرتی محقق قاری ظہور احمد فیضی روایت : انا مدنية العلم و ابوبکر اساسھا ، و عمر حیطانھا ، و عثمان سقفھا، وعلی بابھا ۔
ترجمہ : میں شہر علم ہوں ،ابوبکر اس کی بنیاد ہیں ،عمر اس کی دیواریں ہیں ،عثمان اس کی چھت ہیں اور علی اس کا دروازہ ہیں ۔ ( صواعق محرقہ صفحہ نمبر 34) ، (رواہ الحاکم،الطبرانی،1089-1090،چشتی)) ، (الشوقانی ، 307-308، القول المجموعۃ) ، (شرح سلامِ رضا صفحہ نمبر 530 مفتی محمد خان قادری)

کی موضوعیت پر گفتگو کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ : اب تک کذاب ابن الکذاب (جھوٹے ، جھوٹے دے پتر) قسم کے لوگ اس موضوع (یعنی من گھڑت) روایت کو چلا رہے ہیں ۔ (شرح اسنی المطالب صفحہ نمبر 409)

اس اجرتی محقق کی جاہلانہ متکبرانہ زبان آپ نے ملاحظہ کی اب دوسری طرف بی نظر فرمائیں :

اِسی رافضیوں سے فنڈ لینے والا اس فنڈ پہ پلنے والا تفضیلی رافضیوں کا اُجرتی محقق قاری ظہور احمد فیضی کے ادارے جامعہ اسلامیہ جہاں یہ ریسرچ اسکالر کے طور پر ملازمت کرتا ہے کے بانی علاّمہ مفتی محمد خان قادری صاحب اپنی کتاب "شرح سلام رضا" کے شرح سلامِ رضا صفحہ نمبر 530 پر اسی روایت کو تائیداً نقل کر رہے ہیں ۔۔۔ لہٰذا رافضیوں سے فنڈ لینے والا اس فنڈ پہ پلنے والا تفضیلی رافضیوں کا اُجرتی محقق قاری ظہور احمد فیضی ریسرچ اسکالر صاحب کی تحقیق اور اصول کے مطابق علاّمہ مفتی خان قادری صاحب بھی کذاب ابن الکذاب جھوٹے ، جھوٹے دے پُتر کہلائیں گے کہ نہیں ؟ کہ انہوں نے بھی اس من گھڑت روایت کو آگے چلایا ہے ۔ اور اس کذاب ابن کذاب کے پاس ملازمت کرنے والا کیا کہلائے گا کذاب ابن الکذاب جھوٹے ، جھوٹے دا پُتر کہلائے گا کہ نہیں ؟

اب آپ ہی اپنی اداؤں پہ غور کریں
ہم کچھ کہیں گے تو شکایت ہوگی

اللہ تعالیٰ اہلسنت کو ہر فتنہ سے محفوظ رکھے آمین۔(دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

Wednesday, 1 May 2019

یکم مئی مزدور ڈے اور ﻣﺤﻨﺖ ﻭ ﻣﺰﺩﻭﺭی ﮐﮯ ﻓﻀﺎﺋﻞ


یکم مئی مزدور ڈے اور ﻣﺤﻨﺖ ﻭ ﻣﺰﺩﻭﺭی ﮐﮯ ﻓﻀﺎﺋﻞ

ﺍﺣﺎﺩﯾﺚ ﻣﺒﺎﺭﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﻣﺤﻨﺖ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﮐﮯ ﺟﻮ ﻓﻮﺍﺋﺪ ﺍﻭﺭ ﺑﻨﺪﮦ ﻣﺰﺩﻭﺭ ﮐﮯ ﺟﻮ ﻓﻀﺎﺋﻞ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﺌﮯ ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ - ﺁﯾﺌﮯ ﺍﻥ ﮐﺎ ﻣﻄﺎﻟﻌﮧ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ : ﺍﻥ ﺍﻟﻠﻪ ﻳﺤﺐ ﺍﻟﻌﺒﺪ ﺍﻟﻤﺤﺘﺮﻑ ۔ (ﻣﺴﻨﺪ ﺍﺣﻤﺪ بن حنبل)
ترجمہ : ﺑﮯ ﺷﮏ ﺍﻟﻠﮧ ﮨﻨﺮﻣﻨﺪ ﺑﻨﺪﮮ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﮨﯽ ﻣﺤﺒﺖ ﻓﺮﻣﺎﺗﺎ ﮨﮯ ۔

ﺍﻥ ﺍﻟﻠﻪ ﻳﺤﺐ ﺍﻥ ﻳﺮﯼ ﻋﺒﺪﻩ ﺗﻌﺒﺎ ﻓﯽ ﻃﻠﺐ ﺍﻟﺤﻼ‌ﻝ ۔ (ﮐﻨﺰﺍﻟﻌﻤﺎﻝ ﺝ 4، ﺹ4)
ترجمہ : ﺑﮯ ﺷﮏ ﺍﻟﻠﮧ ﭘﺴﻨﺪ ﻓﺮﻣﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﻨﺪﮮ ﮐﻮ ﺣﻼ‌ﻝ ﺭﻭﺯﯼ ﮐﯽ ﺗﻼ‌ﺵ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﮑﺎ ﮨﻮﺍ ﺩﯾﮑﮭﮯ ۔

ام المنین ﺣﻀﺮﺕ ﻋﺎﺋﺸﮧ صدیقہ رضی اللہ عنہا ﻓﺮﻣﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ : ﺣﻀﻮﺭ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ : ﺟﺲ ﺷﺨﺺ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺣﺎﻝ ﻣﯿﮟ شﺎﻡ ﮐﯽ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺗﮭﮏ ﮐﺮ ﭼﻮﺭ ﮨﻮﭼﮑﺎ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﯾﻮﮞ ﺳﻤﺠﮭﻮ ﮔﻮﯾﺎ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺣﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻡ ﮐﯽ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﮔﻨﺎﮦ ﻣﻌﺎﻑ ﮨﻮﭼﮑﮯ ﮨﯿﮟ ۔ (المعجم الکبیر ﻃﺒﺮﺍﻧﯽ)

ﻣﻦ ﮐﺪ ﻋﻠﯽ ﻋﻴﺎﻟﻪ ﮐﺎﻥ ﮐﺎﻟﻤﺠﺎﻫﺪ ﻓﯽ ﺳﺒﻴﻞ ﺍﻟﻠﻪ ۔ (مسند ﺍﺣﻤﺪ بن حنبل)
ترجمہ : ﺟﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﮨﻞ ﻭ ﻋﯿﺎﻝ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻣﺤﻨﺖ ﻭ ﻣﺸﻘﺖ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﻭﮦ ﮔﻮﯾﺎ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﺟﮩﺎﺩ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ‌ ﮨﮯ ۔

ﻣﻦ ﻃﻠﺐ ﺍﻟﺪﻧﻴﺎ ﺣﻼ‌ﻻ‌ً ﺍﺳﺘﻌﻔﺎﻓﺎ ﻋﻦ ﺍﻟﻤﺴﺌﺎﻟﺔ ﻭﺳﻌﻴﺎ ﻋﻠﯽ ﺍﻫﻠﻪ ‘ ﻭ ﺗﻌﻄﻔﺎ ﻋﻠﯽ ﺟﺎﺭﻩ ﻟﻘﯽ ﺍﷲ ﻭ ﻭ ﺟﻪ ﮐﺎﻟﻘﻤﺮ ﻟﻴﻠﺔ ﺍﻟﺒﺪﺭ ۔
ترجمہ : ﺟﺲ ﻧﮯ ﺣﻼ‌ ﻝ ﺭﺍﮦ ﺳﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﻃﻠﺐ ﮐﯽ ﺗﺎﮐﮧ ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﭘﮭﯿﻼ‌ﻧﮯ ﺳﮯ ﺑﭻ ﺳﮑﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﮨﻞ ﻭﻋﯿﺎﻝ ﮐﻮ ﮐﻤﺎ ﮐﺮ ﮐﮭﻼ‌ ﺳﮑﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﮍﻭﺳﯽ ﮐﯽ ﺑﮭﯽ ﻣﺪﺩ ﮐﺮ ﺳﮑﮯ ۔ ﻭﮦ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺣﻀﻮﺭ ﺍﺱ ﺷﺎﻥ ﺳﮯ ﺁﺋﮯ ﮔﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﺎ ﭼﮩﺮﮦ ﭼﻮﺩﮬﻮﯾﮟ ﮐﮯ ﭼﺎﻧﺪ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺭﻭﺷﻦ ﮨﻮﮔﺎ ۔ (ﻣﺼﻨﻒ ﺍﺑﻦ ﺍﺑﯽ ﺷﻴﺒﺔ، ﺝ4، ﺹ467)

ﺍﻥ ﺍﻃﻴﺐ ﻣﺎ ﺍﮐﻠﺘﻢ ﻣﻦ ﮐﺴﺒﮑﻢ . ترجمہ : ﺟﻮ ﺗﻢ ﺧﻮﺩ ﮐﻤﺎ ﮐﺮ ﮐﮭﺎﺗﮯ ﮨﻮ ﻭﮦ ﭘﺎﮐﯿﺰﮦ ﺗﺮﯾﻦ ﺭﺯﻕ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ۔ (ﺳﻨﻦ ﺍﺑﻦ ﻣﺎﺟﺔ، ﺝ2، ﺹ768،چشتی)

ﺍﻥ ﺍﺣﺎﺩﯾﺚ ﻣﺒﺎﺭﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﻭﺍﺿﺢ ﺍﺭﺷﺎﺩﺍﺕ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﺍﺱ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﺳﮯ ﺁﮔﺎﮦ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﺤﻨﺖ ﻭ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ‌ ﮨﻨﺮﻣﻨﺪ ﺷﺨﺺ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺎ ﻣﺤﺒﻮﺏ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ- ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﻭﮦ ﺑﺎﻋﺚ ﺗﮑﺮﯾﻢ ﮨﮯ ‘ ﻣﺤﻨﺖ ﻭ ﻣﺸﻘﺖ ﮐﮯ ﺳﺒﺐ ﺟﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭼﮩﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﺑﺪﻥ ﮐﯽ ﺭﻧﮕﺖ ﺑﺪﻝ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺩﮬﻮﭖ ﺳﮯ ﺟﮭﻠﺲ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﯾﮧ ﻗﺮﺑﺎﻧﯽ ﺭﺍﺋﯿﮕﺎﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ ﺑﻠﮑﮧ ﻗﯿﺎﻣﺖ ﮐﮯ ﺭﻭﺯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﺪﻟﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮯ ﻭﮦ ﺣﺴﻦ ﻭ ﺟﻤﺎﻝ ﻋﻄﺎ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﮐﮧ ﭼﻮﺩﮬﻮﯾﮟ ﮐﺎ ﭼﺎﻧﺪ ﺑﮭﯽ ﺷﺮﻣﺎﺋﮯ ﮔﺎ ۔

ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﮨﺎﮞ ﻣﺤﻨﺖ ﻭ ﻣﺸﻘﺖ ﮐﯽ ﺣﻼ‌ﻝ ﮐﻤﺎﺋﯽ ﮐﻮ ﺟﻮ ﻓﻀﯿﻠﺖ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﮦ ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﺳﮯ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﺟﺎﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻧﮯ ﺍﻧﺒﯿﺎﺀ ﮐﺮﺍﻡ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﮐﺴﺐ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ ۔

ﯾﮩﯽ ﻭﺟﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺣﻀﺮﺍﺕ ﮨﻨﺮﻣﻨﺪ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﻓﺮﺍﺋﺾ ﻧﺒﻮﺕ ﺍﺩﺍ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﺤﻨﺖ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺭﻭﺯﯼ ﺑﮭﯽ ﮐﻤﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ ۔ ﺟﯿﺴﺎ ﮐﮧ ﺣﻀﺮﺕ ﺁﺩﻡ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼ‌ﻡ ﮐﮭﯿﺘﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮨﻞ ﭼﻼ‌ﺗﮯ ﺗﮭﮯ ، ﺟﻨﺎﺏ ﺍﺩﺭﯾﺲ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼ‌ﻡ ﺩﺭﺯﯼ کا کام فرماتے ، ﺟﻨﺎﺏ ﻧﻮﺡ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼ‌ﻡ ﺍﻭﺭ ﺣﻀﺮﺕ ﺯﮐﺮﯾﺎ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼ‌ﻡ ﺗﺮﮐﮭﺎﻥ کا کام فرماتے ، ﺟﻨﺎﺏ ﻟﻮﻁ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼ‌ﻡ ﮐﺎﺷﺘﮑﺎﺭ ﺗﮭﮯ ، ﺟﻨﺎﺏ ﺷﻌﯿﺐ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼ‌ﻡ ﻧﮯ ﺭﯾﻮﮌ ﭘﺎﻟﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﮯ ، ﺟﻨﺎﺏ ﻣﻮﺳﯽٰ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼ‌ﻡ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﮑﺮﯾﺎﮞ ﺁﭖ ﭼﺮﺍﺗﮯ ﺭﮨﮯ ، ﺟﻨﺎﺏ ﺩﺍﺅﺩ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼ‌ﻡ ﺯﺭﮦ ﺳﺎﺯ ﺗﮭﮯ ﺟﺒﮑﮧ ﺣﻀﻮﺭ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﺑﺘﺪﺍﺋﯽ ﻋﻤﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﮑﺮﯾﺎﮞ ﭼﺮﺍﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﮐﺎﻓﯽ ﻋﺮﺻﮧ ﺗﺠﺎﺭﺕ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﺭﮨﮯ ، ﮨﻨﺮ ﻣﻨﺪ ﺍﻭﺭ ﺩﺳﺘﮑﺎﺭ ﮨﻮﻧﺎ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﺍﻋﺘﺒﺎﺭ ﺳﮯ ﻣﻌﯿﻮﺏ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﮨﯽ ﯾﮧ ﺩﻧﯿﺎ ﺩﺍﺭﯼ ﮨﮯ ۔

ﭼﻮﻧﮑﮧ ﺣﻼ‌ﻝ ﮐﻤﺎﺋﯽ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺍﻟﻠﮧ ﭘﺎﮎ ﻧﮯ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﮨﻨﺮ ﻣﻨﺪ ﻣﺤﻨﺘﯽ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺣﻼ‌ﻝ ﮐﯽ ﮐﻤﺎﺋﯽ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺗﮓ ﻭ ﺩﻭ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﺧﻠﻮﺹ ﻧﯿﺖ ﺳﮯ ﻣﺤﻨﺖ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺷﺨﺺ ﮐﻮ ﭼﻮﺩﮬﻮﯾﮟ ﮐﮯ ﭼﺎﻧﺪ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﺑﻨﺎ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ۔

ﺣﻀﺮﺕ ﮐﻌﺐ رضی اللہ عنہ ﺭﻭﺍﯾﺖ فرماﺗﮯ ﮨﯿﮟ : ﮨﻢ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﻗﺎ ﻭ ﻣﻮﻟﯽٰ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﮯ ﮨﻤﺮﺍﮦ ﺻﺒﺢ ﺳﻮﯾﺮﮮ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﺍﯾﮏ ﺻﺤﺖ ﻣﻨﺪ ﺑﮍﮮ ﮨﯽ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺟﻮ ﻧﻮﺭ ﮐﮯ ﺗﮍﮐﮯ ﻣﺤﻨﺖ ﻭ ﻣﺸﻘﺖ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺁﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ ۔ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﺱ ﻣﺤﻨﺖ ﻭ ﻣﺸﻘﺖ ﮐﻮ ﺩﻧﯿﺎ ﻭﯼ ﺣﺮﺹ ﺍﻭﺭ ﻻ‌ﻟﭻ ﭘﺮﻣﺤﻤﻮﻝ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﺷﺨﺺ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮑﻠﺘﺎ ﺗﻮ ﮐﺘﻨﺎ ﺍﭼﮭﺎ ﺗﮭﺎ ، ﺍﺏ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺳﺎﺭﯼ ﺗﮓ ﻭ ﺩﻭ ﮐﺎ ﻣﺤﻮﺭ ﺻﺮﻑ ﺩﻧﯿﺎ ﮨﮯ ۔ ﺍِﺱ ﭘﺮ ﺣﻀﻮﺭ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ : ﺍﯾﺴﺎﻧﮧ ﮐﮩﻮ ۔ ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﻣﺤﻨﺖ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺗﺎﮐﮧ ﺍﺳﮯ ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﺁﮔﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻧﮧ ﭘﮭﯿﻼ‌ ﻧﺎ ﭘﮍﮮ ﺗﻮ ﺑﮭﯽ ﯾﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﺿﻌﯿﻒ ﻣﺎﮞ ﺑﺎﭖ ﺍﻭﺭ ﺍﮨﻞ ﻭ ﻋﯿﺎﻝ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺑﮭﯽ ﯾﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ۔ ﺍﻟﺒﺘﮧ ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﺩﻭﮌ ﺩﮬﻮﭖ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﮨﮯ ﺗﺎﮐﮧ ﺩﻭﻟﺖ ﺟﻤﻊ ﮐﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﭘﺮ ﺑﮍﺍﺋﯽ ﺟﺘﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﮐﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ۔ﺣﻀﺮﺕ ﮐﻌﺐ ﺑﻦ ﻋﺠﺮﮦ ﺳﮯ ﻣﺮﻭﯼ ﻣﻨﺪﺭﺟﮧ ﺑﺎﻻ‌ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﭘﺘﮧ ﭼﻠﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺎﮞ ﺑﺎﭖ ﺍﻭﺭ ﺍﮨﻞ ﻭ ﻋﯿﺎﻝ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻣﺤﻨﺖ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ‌ ﺷﺨﺺ ﺭﺍﮦ ﮨﺪﺍﯾﺖ ﭘﺮ ﮔﺎﻣﺰﻥ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ۔ اللہ ہم سب کو محنت مزدوری ، حق حلال کی کمائی عطاء فرمائے آمین ثم آمین ۔(طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

جب کوئی عالم باقی نہ رہے گا تو لوگ جاہلوں کو سردار بنالیں گے

جب کوئی عالم باقی نہ رہے گا تو لوگ جاہلوں کو سردار بنالیں گے

حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ علم کو اس طرح نہیں اٹھائے گا کہ بندوں (کے سینوں سے) نکال لے بلکہ علماء کو موت دیکر علم کو اٹھائے گا ، یہاں تک کہ جب کوئی عالم باقی نہ رہے گا تو لوگ جاہلوں کو سردار بنالیں گے اور ان سے (دینی مسائل) پوچھے جائیں گے اور وہ بغیر علم کے فتوے دیں گے خود بھی گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے ۔
(صحیح بخاری:100)(صحیح مسلم:2673)(سنن ترمذی:2652)(سنن ابن ماجۃ:52)(الجامع - معمر بن راشد:20477)(الزهد والرقائق لابن المبارك:816)(مسند أبي داود الطيالسي:2406)(مسند الحميدي:592)(مسند ابن الجعد:2677)(مصنف ابن أبي شيبة:37590)(مسند احمد:6511+6787)(سنن الدارمي:245)(أخبار مكة - الفاكهي:669)(البدع لابن وضاح:233)(مسند البزار:2422+2423)(السنن الكبرى للنسائی:5876)(شرح مشكل الآثار)(الطحاوي:306، صحيح ابن حبان:4571 + 6719)(المعجم الأوسط للطبراني:55+988+2301+3222+6403،)(المعجم الأوسط للطبراني:459،چشتی)(المُعْجَمُ الكَبِير للطبراني:14210-14233)(المعجم لابن المقرئ:199+306+518+591+1042+1130+1311)(مسند الموطأ للجوهري:774)(السنن الواردة في الفتن للداني:262-266)(مسند الشهاب للقضاعي:1107)(جامع بيان العلم وفضله:951+1003-1011)(السنن الكبرى للبيهقي:20352)(شعب الإيمان للبيهقي:1541)(ترتيب الأمالي الخميسية للشجري:18) (شرح السنة للبغوی:147)(معجم ابن عساکر:172+265+285+372+765 + 844+1039+1365+1441)(مستخرج أبي عوانة:11729-11742)

محترم قارئین : اللہ عزّ و جل نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے بعد علم کی حفاظت اور تعلیم کے قابل ذریعہ علماء کو بنایا ہے ۔ اسی لیے انہیں ہدایت کا امام چنا ۔ (سورۃ السجدۃ:24) اور ان ہی سے پوچھنے کا حکم فرمایا ۔ (سورۃ النحل:43) اور ان شرعی حکم دینے والوں کی (متفقہ باتیں) ماننے کو لازم قرار دیا ۔ (سورۃ النساء:59) اور غیرعالم کی خواہشوں پر چلنے سے روکا ۔ (سورۃ الجاثیۃ:18) اور اللہ نہیں ہدایت دیتا نافرمان قوم کو ۔ (سورۃ المائدۃ:108 التوبۃ:24+80 الصف:5 المنافقون:6)

علماء کے بغیر کتاب اللہ بے فائدہ ؟ : حضرت ابودرداءُ رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے کہ ہم ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے ساتھ تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے آسمان کی طرف نگاہ اٹھا کر دیکھا پھر فرمایا یہ ایسا وقت ہے کہ لوگوں سے علم کھینچا جارہا ہے ۔ یہاں تک کہ اس میں سے کوئی چیز ان کے قابو میں نہیں رہے گی ۔ زیاد بن لبید انصاری رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم ہم سے کیسے علم سلب کیا جائے گا جب کہ ہم نے قرآن پڑھا ہے اور اللہ کی قسم ہم اسے خود بھی پڑھیں گے اور اپنی اولاد اور عورتوں کو بھی پڑھائیں گے ۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے فرمایا : تمہاری ماں تم پر روئے اے زیاد میں تو تمہیں مدینہ کے فقہاء میں شمار کرتا تھا کیا تورات اور انجیل یہود و نصاری کے پاس نہیں ہے ۔ لیکن انہیں کیا فائدہ پہنچا ؟ ۔ (جامع الترمذي:2653)(سنن الدارمی:296،چشتی)(مستدرک حاکم:338)

آج اکثر گھروں میں قرآن مجید گِرد وغبار کے لحاف میں لپٹا ایک کونے میں بس برکت کے نام سے رکھا رہتا ہے اور اسے سمجھنا اور عمل کرنا تو دور اسے صرف بغیر سمجھے پڑھنے کیلئے بھی مولویوں کی ضرورت پڑتی ہے اور لوگ علمِ انبیاء علیہم السّلام کے وارث علماء کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ان سے اتنا دور رہتے ہیں کہ وہ نہ خود عالم بننے کی کوشش کرتے ہیں اور نہ ہی اپنی اولاد کو عالم بنانے کا شوق دلاتے ہیں ۔ اور جو لوگ جد و جہد کرتے ہیں اللہ عزّ و جل کی رضا حاصل کرنے میں تو اللہ نے یقین دلایا ہے انہیں ہدایت دینے کا ۔ (سورۃ العنکبوت:69)
بس یہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا کرم ہی ہے کہ ایسے لوگوں کو توبہ کا باربار موقع وڈھیل دیتا رہتا ہے تاکہ وہ سمجھیں اور باز آئیں یا پھر ان کیلئے عذاب کو مزید درد ناک بنانے کیلئے مزید سرکشی کا موقع دے اور ان کی حرکتوں پر صبر کرنے والوں کو بےحساب اجر دے ۔ (سورۃ الزمر:10)۔(طالبِ دعا ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

میرے صحابہ رضی اللہ عنہم کی مثال آسمان پر ستاروں کی سی ہے

میرے صحابہ رضی اللہ عنہم کی مثال آسمان پر ستاروں کی سی ہے 

 ہم نے یہ حدیثِ مبارکہ مکمل تحقیق و تخریج کے ساتھ پیش کی وہ حدیثِ پاک یہ ہے : حَدَّثَنَا الْقَاضِي أَبُو عَلِيٍّ  حَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ ، وَأَبُو الْفَضْلِ ، قَالا : حَدَّثَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ السِّنْجِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ ، حَدَّثَنَا التِّرْمِذِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ رَبْعيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ” اقْتَدُوا بِاللَّذِينَ مِنْ بَعْدِي أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ ” ، وَقَال : أَصْحَابِي كَالنُّجُومِ بِأَيِّهِمُ اقْتَدَيْتُمُ اهْتَدَيْتُمْ ۔
ترجمہ : ترجمہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے کہا میرے بعد ابی بکر و عمر رضی اللہ عنہما کی پیروی کرنا اور کہا کہ میرے صحابہ رضی اللہ عنہم ستاروں کے مانند ہیں جس کی پیروی کرو گے ہدایت پا جاؤ گے ۔ (مشکوۃ المصابیح صفحہ نمبر 554 ، زجاجۃ المصابیح جلد نمبر 5 صفحہ نمبر 334،چشتی)،(الشفا بأحوال المصطفى للقاضي عياض الْقَسَمَ الثاني : فِيمَا يجب عَلَى الأنام من حقوقه الْبَابِ الثالث : فِي تعظيم أمره ووجوب توقيره وبره رقم الحديث: 61, الحكم: إسناده حسن)

جسے بعض منہاج القرآن کے پردے میں چھپے رافضیوں نے ماننے سے انکار کیا اور نہ جانے کیا کیا کمنٹس میں جواباً لکھا اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو ہدایت عطاء فرمائے اور منہاج القرآن سے تعلق رکھنے والوں کو اپنے اندر چھپے رافضیوں کو پہچاننے اور ان کے شر سے بچنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین ۔ آیئے اسی مفہوم کی احادیث مبارکہ پڑھتے ہیں جو بانی منہاج القرآن نے بھی لکھی ہیں ان کے متعلق وہ منہاج والے کیا کہیں گے جو مذکورہ حدیث مبارکہ پر اچھل کود کر رہے تھے اور رافضیوں کی بنائی ہوئی پوسٹیں انکار میں کمنٹس میں لگا رہے تھے ؟

جناب ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب لکھتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میرے صحابہ رضی اللہ عنہم کی مثال ستاروں کی طرح ہے جن سے راستے کی تلاش کی جاتی ہے ۔ پس تم میرے صحابہ رضی اللہ عنہم میں سے جس کے قول کو بھی پکڑو گے ہدایت پا جاﺅ گے ۔ (کنز الاِنابہ فی مناقب صحابہ صفحہ نمبر 35 ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب)

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضي اللہ عنهما قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللہ صلی الله عليه وآله وسلم : مَهْمَا أُوْتِيْتُمْ مِنْ کِتَابِ اللہ فَالْعَمَلُ بِهِ لَا عُذْرَ لِأَحَدٍ فِي تَرْکِهِ فَإِن لَمْ يَکُنْ فِيکِتَابِ اللہ فَسُنَّةٌ مِنِّي مَاضِيَةً فَإِنْ لَمْ يَکُنْ سُنَّتِي فَمَا قَالَ أَصْحَابِي إِنَّ أَصْحَابِي بِمَنْزِلَةِ النُّجُوْمِ فِي السَّمَاءِ، فَأَيُمَا أَخَذْتُمْ بِهِ اهْتَدَيْتُمْ وَاخْتِلاَفُ أَصْحَابِي لَکُمْ رَحْمَةٌ ۔ رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ وَالْقُضَاعِيُّ وَابْنُ عَبْدِ الْبَرِّ وَالْخَطِيْبُ ۔
ترجمہ : حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب بھی تمہیں کتاب اللہ کا حکم دیا جائے تو اس پر عمل لازم ہے، اس پر عمل نہ کرنے پر کسی کا عذر قابل قبول نہیں ، اگر وہ (مسئلہ) کتاب اللہ میں نہ ہو تو میری سنت میں اسے تلاش کرو جو تم میں موجود ہو اور اگر میری سنت سے بھی نہ پاؤ تو (اس مسئلہ کا حل) میرے صحابہ کے اقوال کے مطابق (تلاش) کرو . بے شک میرے صحابہ کی مثال آسمان پر ستاروں کی سی ہے ان میں سے جس کا بھی دامن پکڑ لو گے ہدایت پا جاؤ گے اور میرے صحابہ کا اختلاف (بھی) تمہارے لیے رحمت ہے ۔ اس حدیث کو امام بیہقی ، قضاعی ، ابن عبد البر اور خطیب بغدادی نے روایت کیا ہے ۔ (أخرجه البيهقي في المدخل إلی السنن الکبری، 1 / 162، الرقم : 152، والقضاعي في مسند الشهاب، 2 / 275، الرقم : 1346، وابن عبد البر في التمهيد، 4 / 263، والخطيب بغدادي في الکفاية في علم الرواية، 1 / 48، والديلمي في مسند الفردوس، 4 / 160، الرقم : 6497)۔(دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

میر ے صحابہ رضی اللہ عنہم ستاروں کے مانند ہیں

میر ے صحابہ رضی اللہ عنہم ستاروں کے مانند ہیں

محترم قارئین : نبی کریم کرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے حضرات اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم کو سفینۂ نجات اور سلامتی کا ذریعہ قراردیا اور حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو ہدایت کے درخشاں ستارے قرار دیا ارشاد فرمایا : حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے فرمایا:میرے صحابہ رضی اللہ عنہم ستاروں کے مانند ہیں جس کی پیروی کرو گے ہدایت پا جاؤ گے ۔ (مرقاۃ المفاتیح مترجم اردو جلد نمبر 11 صفحہ نمبر 334)

حَدَّثَنَا الْقَاضِي أَبُو عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ ، وَأَبُو الْفَضْلِ ، قَالا : حَدَّثَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ السِّنْجِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ ، حَدَّثَنَا التِّرْمِذِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ رَبْعيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ” اقْتَدُوا بِاللَّذِينَ مِنْ بَعْدِي أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ ” ، وَقَال : أَصْحَابِي كَالنُّجُومِ بِأَيِّهِمُ اقْتَدَيْتُمُ اهْتَدَيْتُمْ ۔
ترجمہ : ترجمہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے کہا میرے بعد ابی بکر و عمر رضی اللہ عنہما کی پیروی کرنا اور کہا کہ میرے صحابہ رضی اللہ عنہم ستاروں کے مانند ہیں جس کی پیروی کرو گے ہدایت پا جاؤ گے ۔ (مشکوۃ المصابیح صفحہ نمبر 554 ، زجاجۃ المصابیح جلد نمبر 5 صفحہ نمبر 334،چشتی)،(الشفا بأحوال المصطفى للقاضي عياض الْقَسَمَ الثاني : فِيمَا يجب عَلَى الأنام من حقوقه الْبَابِ الثالث : فِي تعظيم أمره ووجوب توقيره وبره رقم الحديث: 61, الحكم: إسناده حسن،چشتی)

مرقاۃ المفاتیح شرح مشکوۃ المصابیح میں حضرت امام ملاعلی قاری حنفی رحمۃ اللہ علیہ امام فخرالدین رازی رحمۃ اللہ علیہ کے حوالہ سے رقمطراز ہیں :نحن معاشر اهل السنة بحمد الله رکبنا سفينة محبة اهل البيت واهتدينا بنجم هدی اصحاب النبی صلی الله عليه وسلم فنرجوا النجاة من اهوال القيامة ودرکات الجحيم والهداية الی مايوجب درجات الجنان والنعيم المقيم ۔
ترجمہ : الحمد للہ ہم اہل سنت وجماعت ، اللہ کے فضل و کرم سے اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم کی محبت کی کشتی میں سوار ہیں اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ہدایت کے ستاروں سے رہبری پا رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ قیامت کی ہولناکیوں سے اورجہنم کے طبقات سے نجات عطا فرمائے گا ، ہمیشہ رہنے والی اور نعمتوں والی جنت کے اونچے مقاما ت پر پہونچائیگا ۔ (حاشیہ زجاجۃ المصابیح جلد نمبر 5 صفحہ نمبر 315، باب مناقب اہل بیت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ،مرقاۃالمفاتیح جلد نمبر 5 صفحہ نمبر 610،چشتی)

حدیث : أَصْحَابِي كَالنُّجُومِ بِأَيِّهِمُ اقْتَدَيْتُمُ اهْتَدَيْتُمْ کے تمام راوی ثقہ ہیں

تخریج حدیث امام قاضی عیاض مالکی رحمۃ اللہ علیہ
اس حدیث کے رجال تمام کے تمام ثقہ ہیں
الْقَاضِي أَبُو عَلِيٍّ الحسين بن محمد الصدفي
ان کے بارے میں امام ذہبی کا کہنا ہے کہ لإمام العلامة الحافظ، برع في الحديث متنا وإسنادا مع حسن امام علامہ الحافظ جن کی حدیث متن و سند کے لحاظ سے حسن ہوتی ہے
أَبُو الْحُسَيْنِ المبارك بن عبد الجبار الطيوري
ان کے بارے میں ابن حجر اور امام ذہبی کہتے ہیں کہ یہ ثقہ ثبت ہیں
وَأَبُو الْفَضْلِ أحمد بن الحسن البغدادي
ان کے بارے میں یحی بن معین السمعانی اور امام ذہبی کہتے ہیں کہ ثقہ حافظ تھے
أَبُو يَعْلَى أحمد بن عبد الواحد البغدادى
خطیب بغدادی کہتے ہیں کہ یہ حدیث میں حسن تھے
أَبُو عَلِيٍّ السِّنْجِيُّ الحسن بن محمد السنجي
خطیب بغدادی کہتے ہیں یہ بڑے شیخ تھے اور ثقہ تھے
مُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ محمد بن أحمد المحبوبی
یہ امام ترمذی کے شاگرد ہیں ان کے بارے میں امام حاکم صاحب مستدرک اور امام ذہبی کا کہنا ہے کہ یہ ثقہ حافظ تھے
لتِّرْمِذِيُّ محمد بن عيسى الترمذی
یہ امام ترمذی ہیں صاحب السنن الترمزی جن کے حفظ ع ثقات میں کوئی شک نہین ہے
الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ الواسطی
ان کے بارے میں امام احمد کہتے ہیں کہ ثقہ ہیں سنت کے پیرو ہیں اور ابو حاتم و ابن حجر کہتے ہیں صدوق ہیں
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ
یہ ثقہ و امام ہیں
زائدة بن قدامة الثقفي
ابو حاتم ، امام نسائی ، ابن حجر کہتے ہیں کہ یہ ثقہ ہیں
عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ
امام ذہبی ، ابو حاتم ، ابن حجر نے اس کی توثیق کی ہے
رَبْعيِّ بْنِ حِرَاشٍ
ابن سعد ، ذہبی ، ابن حجر نے اسے ثقہ کہا ہے
حُذَيْفَةَ رضی اللہ عنہ
یہ صحابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جن کی عدالت پر شق کرنا ہی نقص ایمان کی نشانی ہے ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

افضلیت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا منکر اہل سنت سے خارج اور فتنہ گر ہے اہلسلنت میں چھپے جہلا کو مدلل جواب

افضلیت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا منکر اہل سنت سے خارج اور فتنہ گر ہے اہلسلنت میں چھپے جہلا کو مدلل جواب محترم قارئینِ کرام : مسلمانوں کا متف...