حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی توہین ، ہتک (توہین) رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم ۔ فرمان حضرت پیر نصیر الدین نصر رحمۃ اللہ علیہ
حضرت پیر نصیر الدین نصر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : بہر حال وہ جملہ امور و بدعات جو تاریخ کے سینے میں محفوظ ہیں انہیں سامنے لانا دانشمندی نہیں ہے ۔ اور ان کی وجہ سے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو دائرہ صحابیت سے خارج کرنا دور از کار تاویلات و فضول تشریحات سے انہیں کافر و مشرک ثابت کرنا نہ صر گناہِ عظیم ہے بلکہ میرے خیال کے مطابق توہینِ صحابیتِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم اور ہتک (توہین) رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کی توہین بالواسطہ ہو یا بلا واسطہ موجبِ کفر و الحاد ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اہلبیتِ اطہار اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے عقیدت و محبت رکھنے کی توفیق ارزانی عطاء فرمائے آمین ۔ (نام و نسب صفحہ نمبر 519 مطبوعہ گولڑہ شریف مصنف حضرت پیر نصیر الدین نصر رحمۃ اللہ علیہ،چشتی)
وہ شرپسند جو گولڑہ شرہف کی نسبت سے خود کو چشتی گولڑوی نصیروی کہہ کر حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی شان میں مسلسل گستاخیاں کرتے ہیں حضرت پیر نصیر الدین نصیر رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کی روزشنی میں توہینِ صحابیت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم اور ہتک (توہین) رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے مرتکب ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کی توہین بالواسطہ ہو یا بلا واسطہ موجبِ کفر و الحاد ہے ۔ علمائے اہلسنت اور عوام اہلسنت ان گستاخوں کو پہچانیں ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)
No comments:
Post a Comment