Thursday, 16 April 2020

حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے نام پیر نصیر الدین نصر رحمۃ اللہ علیہ کا پیغام

حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے نام پیر نصیر الدین نصر رحمۃ اللہ علیہ کا پیغام

حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا امیر معاویہ اور ان کے ساتھی رضی اللہ عنہم ہمارے بھائی ہیں اور قرآن کی روشنی میں مسلمان کو ہی بھائی بھائی کہا جا سکتا ہے کسی کافر کو نہیں اور یومُ الفتح والی آیت کے مصداق حضرت امیر معاویہ و دیگر نہیں ہیں ۔ اگر حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اس کے مصداق ہوتے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم فرما دیتے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم سے بڑا مفسّرِ قرآن کوئی نہیں قرآن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم پر نازل ہوا جن پر قرآن نازل ہوا انہوں نے حضرت امیر معاویہ اور دیگر مشرف بہ اسلام ہونے والوں کو اس کا مصداق نہیں ٹھہرایا اور ہم نے آج تک چودہ سو سالہ تاریخ میں ایسا نہ پڑھا نہ سنا اگر آج کسی کو ایسا الہام ہو گیا ہے تو ہم اُس کے مکلّف نہیں ہیں وہ جانے اور اس کی قبر جانے ۔ (نام و نسب صفحہ نمبر 526 پیر نصیر الدین نصر رحمۃ اللہ علیہ،چشتی)

بعض شرپسند گولڑہ شرہف کی نسبت سے خود کو چشتی گولڑوی نصیروی کہہ کر حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی شان میں مسلسل گستاخیاں کر کے حضرت پیر نصیر الدین نصیر رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کی روزشنی میں حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کے فرمان اور قرآنِ کریم کی توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں علمائے اہلسنت اور عوام اہلسنت ان گستاخوں کو پہچانیں ۔ (دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...