Wednesday 22 February 2017

نماز میں ناف کے نیچے ہاتھ باندهنا دلائل کی روشنی میں

0 comments
نمازمیں ہاتھ کیسے اورکہاں باندهنا سنت ہے ؟؟
الحمد لله والصلاة والسلام على رسول الله وعلى آله وصحبه وسلم
نمازمیں ہاتهہ کیسے اورکہاں باندهنا سنت ہے ؟؟
یاد رہے کہ نمازمیں دایاں ہاتهہ بائیں ہاتهہ پرباندهنا مسنون ہے ، اس بارے میں کئ روایات ہیں مثلا بخاری ومسلم کی روایت میں یہی تصریح موجود ہے۔فقد روى البخاري في صحيحه :عن سهل بن سعد رضي الله عنه قال: كان الناس يؤمرون أن يضع الرجل اليد اليمنى على ذراعه اليسرى وفي رواية لمسلم : ثم وضع يده اليمنى على ظهر يده اليسرى . اهـ
نماز میں ہاتهہ کہاں باندهے جائیں ؟؟ امام شافعی رحمه الله کا مذهب یہ ہے کہ سینے کے نیچے اورناف کے اوپرہاتهہ باندهنا چائیے ، اورامام شافعی رحمه الله سے ایک روایت ناف کے نیچے ہاتهہ باندهنے کی بهی ہے ، اورحنفیہ اورحنابلہ کا مسلک یہ ہے کہ ناف کے نیچے باندهنا چائیے ، اورمالکیه کا معتمد ومشہورمذهب ارسال ہے یعنی دونوں ہاتهوں کو کهلا چهوڑنا ہے۔د(دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)
احناف کا موقف دلائل کی روشنی میں : احناف کے نزدیک مردوں کے لیئے ناف کے نیچے ہاتهہ باندهنا مسنون ہے ۔ اوراس باب میں چند دلائل درج ذیل ہیں :

1 = حضرت علقمة بن وائل اپنے والد وائل بن حجر رضی الله عنه سے روایت کرتے ہیں کہ انهوں نے فرمایا کہ میں نے رسول الله صلى الله عليه وسلم کو دیکها آپ نمازمیں اپنا دایاں ہاتهہ بائیں ہاتهہ پرناف کے نیچے رکهتے تهے۔(دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)
حَدَّثَنَا: وَكِيعٌ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَضَعَ يَمِينَهُ عَلَى شِمَالِهِ فِي الصَّلاَةِ تَحْتَ السُّرَّةِ.۔ المصنف ابن أبـي شـيبة كتاب الصلاة باب : وضع اليمين على الشمال قلت : أما ((وكيع)) فهو معروف، و((موسى بن عمير)) هو ثقة من السابعة، و((علقمة بن وائل)) هو صدوق من رجال مسلم، و((أبيه)) هو من الصحابة وهو أيضًا من رجال مسلم.

2 = حضرت إبراهيم ( تـابعـي ) فرماتے ہیں کہ نمازی نماز میں اپنا دایاں ہاتهہ بائیں ہاتهہ پرناف کے نیچے رکهے۔حدثنا وكيع عن ربيع عن أبي معشر عن إبراهيم قال : يضع يمينه على شماله في الصلاة تحت السرة . المصنف ابن أبـي شـيبة ، آثارالسنن وقال إسناده صحيح ۔

3 = حدثنا أبو معاوية عن عبد الرحمن بن إسحاق عن زياد بن زيد السوائي عن أبي جحيفة عن علي قال : من سنة الصلاة وضع الأيدي على الأيدي تحت السرر
حضرت علي رضی الله عنه سے روایت ہے کہ انهوں نے فرمایا کہ نماز کی سنت میں سے ہے کہ دایاں ہاتهہ بائیں ہاتهہ پرناف کے نیچے رکهے ۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔